Tag: heat waves in karachi

  • روزے دار تیار ہوجائیں ! محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

    روزے دار تیار ہوجائیں ! محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 5سے8مئی تک ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی ، اس دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک چھو سکتا ہے اور سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبر دار کیا ہے کہ 5 سے 8مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے ، ہیٹ ویو میں پارہ 40سے42ڈگری تک چھو سکتا ہے، اس دوران ہواجنوب اور مغربی جنوب کی سمت سے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری رہنےکاامکان ہے، مغربی سمت سے ہوا22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ہے۔

    چیف میٹ سردارسرفراز نے کہا کہ 4 مئی تک گرج چمک کیساتھ بارش برسانےوالاسسٹم موجودہوگا، اس سسٹم کےباعث 4مئی تک سمندری ہوائیں بحال رہیں گی، سسٹم کے بعد پورے ملک میں خشک موسم اپنا اثر دکھائے گا۔

    سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی اور بلوچستان کےریگستانی علاقوں سےگرم ہوائیں چلیں گی۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا، لیکن چند ایک مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی ،کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں آج سے تین دن شدید گرمی کا امکان، پارہ 40ڈگری تک جاسکتا ہے

    کراچی میں آج سے تین دن شدید گرمی کا امکان، پارہ 40ڈگری تک جاسکتا ہے

    کراچی : ملک کے سب سے بڑے ساحلی شہر کراچی کو ایک مرتبہ پھرگرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت آج چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت سر ڈھانپیں ، پانی کازیادہ استعمال کریں.

    کراچی میں اس وقت درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے.

    محکمہ موسمیات کے ترجمان عبدالرشید کے مطابق موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ کم اور ہواؤں کا رخ تبدیل ہورہا ہے، جس کی وجہ سے آئندہ 3روزتک کراچی میں شدید گرمی ہوگی اوردرجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے لیکن اس کی شدت 43ڈگری سے ہوگی۔

    عبدالرشید نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر 2 اکتوبرتک جاری رہے گی تاہم ہوا میں نمی کا تناسب معمول کے مطابق رہے گا لیکن 2اکتوبر کے بعد موسم میں بتدریج تبدیلی آئے گی۔

    کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئیں، جبکہ اسپتالوں میں عملے اور ہیٹ اسٹروک سینٹرز فعال بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، شہری انتظامیہ نے بھی شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے احتیاط کا مشورہ دے دیا ہے.

    ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں، ٹھنڈا پانی پیتے رہیں، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔

    واضح رہے کہ رواں برس جون میں پڑنے والی شدید گرمی سے 12سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔