Tag: Heathrow airport

  • ہیتھرو ایئرپورٹ پر آتشزدگی، فضائی آپریشن کب بحال ہوگا ؟

    ہیتھرو ایئرپورٹ پر آتشزدگی، فضائی آپریشن کب بحال ہوگا ؟

    میٹ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لندن میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر سب اسٹیشن میں آتشزدگی کا واقعہ دہشتگردی نہیں ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میٹ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ آگ لگنے کی ممکنہ وجہ بجلی کے آلات ہیں، اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق، ہیتھرو ایئرپورٹ جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے، ابتدائی پروازیں یورپ میں پھنسے مسافروں کی واپسی کیلئے روانہ کی جاری ہیں۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق آج مکمل طور پر فضائی آپریشن بحال کردیا جائے گا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی بندش کی تحقیقات میٹروپولیٹن پولیس کے کاؤنٹر ٹیرر ازم افسران کر رہے ہیں، تاحال کسی مجرمانہ سرگرمی کا ثبوت نہیں ملا، تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ کو گزشتہ روز 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا تھا مسافروں سے ایئرپورٹ نہ آنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    جمعہ کی صبح ایک سب اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

    لندن کے مغرب میں واقع ایئرپورٹ کو بجلی فراہم کرنے والے اسٹیشن میں لگی جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

    اس حوالے سے ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں ہوائی اڈے کی 24 گھنٹے بندش کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مسافروں اور ساتھیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہیتھرو ایئرپورٹ 21 مارچ کو بند رہے گا۔

    لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع ہونے کے حوالے سے اہم خبر

    ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس حوالے سے مسافروں سے معذرت طلب کرتے ہوئے انہیں ایئرپورٹ نہ آنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

  • لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع ہونے کے حوالے سے اہم خبر

    لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع ہونے کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

    برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی ٹیم کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی حفاظتی شعبوں سے متعلق آڈٹ جاری ہے، دوسری جانب قومی ایئر لائن کی طرف سے 4 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔

    پی آئی اے نے لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ پر اپنے سلاٹ کی فعالی اور ٹریمنل 4 سے آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے، جب کہ ڈی ایف ٹی کا آڈٹ مکمل ہونے کا بھی قوی امکان ہے، جس کے بعد پی آئی اے پر سے برطانیہ پابندی ختم کر دے گا۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن مارچ کے وسط سے مانچسٹر اور لندن کے لیے اسلام آباد سے اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا، جب کہ پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے برطانیہ آپریشن میں استعمال کرے گا۔

    ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن یورپ کے مختلف سیکٹرز، میلان، اسپین کے لیے بھی اپنی پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔

  • برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ کردی گئیں

    برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ کردی گئیں

    برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 100سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ، ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں تیز ہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کی گئی۔

    برطانیہ میں کرسمس منانے کیلئے گھروں سے گاڑیوں پر نکلے ہزاروں افراد کو بھی تیز ہواؤں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہوائیں 50 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ تک کی جھکڑ چل سکتے ہیں۔

    آئر لینڈ کے ساحل اور دیگر راستوں پر فیری کمپنیوں نے خدمات معطل کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ، اسکاٹ ریل نے کچھ روٹس پر رفتار کی پابندیاں نافذ کی ہیں، جس کی وجہ سے تاخیر اور منسوخیاں ہو رہی ہیں۔

    اس سے قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا، مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ملٹن کے باعث بننے والے طوفانی بگولوں کے باعث بجلی کے پول اکھڑ جانے سے 30 لا کھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے، جبکہ دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    ٹمپا بے اور سینٹ پیٹرز برگ کے ساٹھ فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول بھی ختم ہوگیا ہے۔

    سعودی عرب کے سفارتی مشن نے کابل میں دوبارہ کام شروع کردیا

    رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

  • لندن : گیٹ وک کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پر بھی مشکوک ڈرونز کی پرواز، فوج طلب

    لندن : گیٹ وک کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پر بھی مشکوک ڈرونز کی پرواز، فوج طلب

    لندن : برطانوی حکام نے ہیتھرو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک ڈرون کی پرواز کے بعد تفتیس کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ کے بعد دارالحکومت لندن کے قریب واقع مصروف ترین عالمی ہوائی اڈے ہیتھرو پر بھی مشکوک ڈرون کو پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مشکوک ڈرونز کی پرواز کے بعد پروازیں منسوخ کردیں تھی جبکہ تحقیقات میں پولیس کی معاونت کےلیے برطانوی فوج کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈرون کی ایئرپورٹ پر پرواز کے خلاف ’مکمل کرمنل انویسٹی گیشن‘ ہوگی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ حکام کی جانب سے ایک گھنٹے کے لیے مغربی لندن کے ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ میٹروپولیٹن پولیس کے ہمراہ حالات کو دیکھ رہی ہے اور پروازوں کی منسوخی کے باعث متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت کرلی ہے۔

    برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’ہم نے میٹروپولیٹین پولیس کی درخواست پرخصوصی سامان اور فوجی دستے ہیتھرو ایئرپورٹ پر تعینات کردئیے ہیں‘۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ایئرپورٹ کے ارد گرد کے علاقوں میں واقعے میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پرغیرقانونی طور پر ڈرون اڑانا انتہائی خطرناک ہے، یہ اقدام طیاروں کےلیے شدید نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں، مشکوک ڈرونز اڑانے میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے عمرقید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : گیٹ وک ایئرپورٹ: ڈرون سے ملنے والے فنگر پرنٹ کی مماثلت نہ ہوسکی

    یاد رہے کہ ایک ماہ قبل لندن کے انٹرنیشنل گیٹ وک ایئرپورٹ پر دو مشکوک ڈرونز کی پروازوں کے باعث مسلسل 36 گھنٹے تک پروازیں منسوخ رہی تھیں، جس کے باعث ڈیڑھ لاکھ مسافر متاثر ہوئے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشکوک ڈرونز کو کنٹرول کرنے پولیس کی ناکامی کے بعد حکومت نے فوج کی خدمات حاصل کی تھیں۔

    خیال رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا، جن میں لندن ہیتھرو، لوٹن، برمنگھم، گلاس گلو اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : لندن: ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد پر رہا کردیا گیا

    یاد رہے کہ سینتالیس سالہ پاؤل گئیت،57 سالہ ایلائنی کرک کو برطانوی پولیس نے شک کی بنیاد پر جمعے کی شب 10 بجے گرفتار کیا تھا جنہیں ثبوت کی عدم موجودگی کے باعث رہا کردیا گیا تھا۔

  • پی آئی اے کے جہازسے ہیروئن برآمدگی،ملازمین سمیت 14 گرفتار

    پی آئی اے کے جہازسے ہیروئن برآمدگی،ملازمین سمیت 14 گرفتار

    راولپنڈی : ڈی جی اے این ایف میجرجنرل مسرت نواز نے کہا ہے کہ ہیتھرو ائرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن برآمدگی کی شفاف تحقیقات کی گئی ہیں، ڈیڑھ ماہ کی تحقیقات کے بعد 14ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ 2ماہ میں 750پروازوں کو چیک کیا گیا، کیس میں پی آئی اے، اے ایس ایف کے سابق اہلکارملوث پائے گئے۔

    ایک شخص کو لاہور اورنو ملزمان کو کراچی سے گرفتارکیا گیا، کچھ اوپرکے درجے کے ملازمین بھی اس میں شامل ہیں۔ آئی ایس آئی نے گرفتاریوں میں بہت مدد کی۔


    مزید پڑھیں : لندن میں پی آئی اے کے طیارے سے مبینہ طورپرمنشیات برآمد


    ڈی جی اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف، آرمی چیف اور وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایات پرہیتھرو ائرپورٹ پر قومی ائرلائن سے ہیروئن برآمدگی کے واقعے کے بعد کارروائی کی گئی۔


    مزید پڑھیں : راولپنڈی،پی آئی اے کی لندن پرواز سے ہیروئن پکڑی گئی


    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن برآمد ہونے کے بعد قومی ائرلائن کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔


    مزید پڑھیں: لاہور ائیرپورٹ، مالٹوں میں چھپائی ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار


  • ہیتھرو ائیرپورٹ پر بریک ڈاون، ائیر لائنز بری طرح متاثر

    ہیتھرو ائیرپورٹ پر بریک ڈاون، ائیر لائنز بری طرح متاثر

    لندن : ہیتھرو ائیرپورٹ پر بریک ڈاون ہونے کی وجہ سے ائیر لائنز بری طرح متاثر ہوا، پی آئی اے کی پروازیں پی کے 788 اور پی کے 786 کے مسافروں کا سامان جہازوں میں سوار نہیں کیا جا سکا۔

    baggae

    لندن ہیتھرو ائیرپورٹ ٹرمینل تھری پر سامان کی ترسیلی نظام میں بریک ڈاون ہونے کے سبب سے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کا سامان جہازوں میں نہیں پہنچ سکا، جس کی وجہ سے تمام پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی۔

    جن میں ایمیرٹس، گلف ائیر، کیتھی پیسیفک ، ورجن اور درجنوں دوسری ائیر لائنز شامل ہیں۔

    heathrow

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس بریک ڈاون سے قومی ائیر لائن بھی متاثر ہوئی اور پی آئی اے کی پروازیں پی کے 788 اور پی کے 786 کے مسافروں کا 700 کے قریب بیگ جہازوں میں سوار نہیں کیے جا سکے۔

    airport-d

    پی آئی اے انتظامیہ موجودہ صورتحال کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہے اور یقین دلاتی ہے کہ مسافروں کا تمام سامان پیتھرو ائیر پورٹ سے آنے والی پہلی پرواز سے مسافروں تک پہنچائے گی۔