Tag: Heavy bike

  • ثناء نواز کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے؟

    ثناء نواز کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے؟

    پاکستانی فلموں کی کامیاب اداکارہ ثناء نواز کا کہنا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ کے ایک نامور اداکار کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش ہے۔

    پاکستانی لیجنڈ اداکار شان شاہد اور ریشم کے ساتھ اردو فیچر فلم ‘سنگم’ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ثنا نواز نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے جب ان کے پسندیدہ اداکار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے تاہم ابھی تک ایسی کوئی آفر نہیں اگر ہوئی تو ضرور کروں گی۔

    فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ ’ریشماں‘ ’گھر کب آؤ گے‘ اور ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ثناء نواز کا کہنا تھا کہ انہیں ہیوی بائیک چلانے کا بے حد شوق ہے، ان کے پاس ’فیٹ بوائے‘ ہیوی بائیک ہے جو تقریباً 50 لاکھ کی ہے، ہیوی بائیک چلانے کے دوران وہ کئی مرتبہ گِر بھی چکی ہیں۔

  • ہیوی بائیک پر کرتب دکھانے والی بلیک بیلٹ حمیرا صدیق

    ہیوی بائیک پر کرتب دکھانے والی بلیک بیلٹ حمیرا صدیق

    آپ نے اکثر اوقات سڑکوں پر کچھ منچلے لڑکوں کو موٹر سائیکل پر کرتب دکھاتے ہوئے تو ضرور دیکھا ہوگا جو بغیر کسی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی لباس کے بغیر خطرناک انداز میں موٹر سائیکل چلاتے ہیں۔

    ایک ایسی ہی ہیوی بائیک رائیڈر لاہور سے تعلق رکھنے والی حمیرا صدیق بھی ہیں جو مارشل آرٹ کی ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ ہیوی بائیک چلانے پر مکمل عبور رکھتی ہیں۔

    مارشل آرٹ کی ماہر اور ہیوی بائیک پر اسٹنٹ کرتی کراٹے بلیک بیلٹ لڑکی کو جب آپ ہیوی بائیک پر کرتب ہوئے دیکھیں گے تو دیکھتے رہ جائیں گے۔ لاہورکی یہ لڑکی ہیوی بائیک پر پاکستان ٹوور پر جانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

    اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام "باخبر سویرا” میں بلیک بیلٹ حمیرا صدیق نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنی جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ مجھے کراٹے اور بائیک چلانے کا بچپن سے شوق ہے اور والدین نے میرے اس شوق کو پوار کیا، مجھے ان کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

    حمیرا صدیق نے بتایا کہ ہیوی بائیک پر اسٹنٹ کسی رش والی جگہ پر نہیں کرتی جس سڑک پر ٹریفک یا لوگ موجود نہ ہوں وہاں اپنا شوق پرو کرتی ہوں، مجے یہ شوق یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر ہوا ۔