Tag: heavy bikes

  • نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اوراسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

    نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اوراسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

    کراچی : ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی کسٹم مسعود احمد کا کہنا ہے کہ 17مختلف کارروائیوں میں غیرقانونی نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں اور ہیوی بائیکس ضبط کرلیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران اسمگل شدہ الیکٹرانک سامان، پلاسٹک دانہ اور مختلف غیرقانونی اشیاء ضبط کرلی گئیں۔

    ڈی جی کسٹم کے مطابق اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ غیرملکی17لگژری گاڑیاں اور102ہیوی بائیکس برآمد کی گئیں، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی مالیت26کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ 40ایل سی ڈی ٹی وی،28,700 کلوگرام پلاسٹک دانہ اور دیگر سامان ضبط کیا گیا، مختلف کارروائیوں میں37کروڑ60لاکھ روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔

     

  • رائیڈ پاکستان موٹرسائیکل کا انعقاد، ہیوی بائیکس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

    رائیڈ پاکستان موٹرسائیکل کا انعقاد، ہیوی بائیکس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

    کراچی : شہر قائد میں رائیڈ پاکستان موٹر سائیکل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، دلکش ہیوی بائیکس اور ان کی گھن گھرج شہریوں کی توجہ کا مرکزبن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے معروف شاپنگ مال میں ہیوی بائیکس کا میلہ سجایا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل تھے، مذکورہ ایونٹ مں کراچی کے مختلف علاقوں سے ریلی کی شکل میں بائیکرز پہنچے ۔

    خوبصورت بھاری بھرکم بائیکس نے ہرایک کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بائیکرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد عالمی سطح پر ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنا ہے۔

    چمچماتی قیمتی بائیکس رکھنے کا شوق مہنگا تو ضرور ہے لیکن بائکرز کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔ چمکتی دمکتی بائیکوں کی گھن گھرج سے جہاں بائیکرز نے ماحول کو گرمایا تو وہیں بائیکس کے دیوانوں نے اپنی پسندیدہ بائیکس کی تصاویر لے کر زندگی کے لمحات کو یادگار بنایا۔

  • بالی وڈ سپراسٹارزاوران کی سپر بائیکس

    بالی وڈ سپراسٹارزاوران کی سپر بائیکس

    بالی وڈ کے مایہ ناز سپر اسٹار مہنگی اور طاقتور انجن والی سپر بائیکس کے جنون میں مبتلا ہیں لیکن ان سے زیادہ اگر کسی کو شوق ہے تو وہ بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی ہیں۔

    آپ بالی وڈ ستاروں کے فیشن کے بارے میں تو اکثر ہی خبریں پڑھتے رہتے ہیں اور ان کے اسکینڈل بھی سب کی نظروں میں رہتے ہیں‘ لیکن آج ہم آپ کو ملوارہے ہیں ان سپر اسٹار ز کی سپر بائیکس سے۔

    اودے چوپڑا


    اودے چوپڑا کا نام سنتے ہی سب کے ذہن میں دھوم سیریز کا وہ رائڈر آجاتا ہے جس کے بغیر اس فلم کا شاید تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ صرف فلم ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ہیوی بائیکس میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہیں انتہائی دلچسپ نام بھی دیتے ہیں جیسے بیٹی‘ اینی‘ اور ایسمارلڈا۔ دھوم سیریز کی فلموںمیں استعمال ہونے والی تینوں بائیکس ان کے پاس موجود ہیں جن میں سے ایک ’سوزوکی بینڈت ‘ہے جس کی قیمت 10 لاکھ 75ہزار بھارتی روپے ہے ۔

    uday

    سلمان خان


    سلمان خان کی موٹر بائیکس سے محبت کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں‘ وہ کئی ہیوی بائیکس کے مالک ہیں جن میں سے ایک سوزوکی انٹروڈر ایم 1800آر زیڈ ہے جس کی قیمت 15 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ وہ اس کمپنی کےبرانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔

    salman-khan

    شاہد کپور


    منفر د فلموں سے اپنی شناخت بنانے والے شاہد کپور ہیوی بائیکس کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں‘ ان کے پاس 1690 سی سی ہارلے ڈیوڈسن فیٹ بوائےنامی ہیوی بائیک ہے جس کی قیمت 15 لاکھ 10 ہزار بھارتی روپے ہے۔

    shahid

    جان ابراہم


    سپر بائیکس کی بات ہو اور جان ابراہم کا نام نہ آئے ایسا ممکن نہیں ہے۔ حال ہی میں انہوں نے راجپوتاناز لائم لائٹ سے ایک کسٹم ہیو ی بائیک لی ہے جو کہ ان جسامت کے عین مطابق بنائی گئی ہے اور اس کا بنیادی خاکہ1910 کی امریکن بورڈ ٹریکر سے لیا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ جان کے پاس سوزوکی اور یاماہا کی ہیوی بائیکس بھی ہیں اوروہ یاما ہا کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔

    john

    مادھون


    ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر سٹار کبھی کبھار ہی اپنی ہیوی بائیک پر نظر آتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ سپر اسٹار ان سپر بائیکس کے بے حد رسیا ہیں۔ ان کے پاس بی ایم ڈبلیو کے 1600 جی ٹی ایل بائیک ہے جس کی قیمت 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

    madhavan

    روہت رائے


    اس فہرست میں روہت رائے کی موجودگی بہت سے لوگوں کے لیے اچھنبے کا باعث ہوگی، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کے پاس بھی ہونڈارون 1900 سی سی نامی ایک سپر بائیک ہے۔ یہ ہونڈا کا ایک نایاب ماڈل ہے اور کہا جاتا ہے کہ دنیا میں یہ صرف 600 ہیں اوران میں سےایک روہت نے سنگاپور سے امپورٹ کرائی ہے جس کی قیمت 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

    rohit-roy

    ویویک اوبرائے


    ویویک اوبرائے بھی اس ریس میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ان کے پاس بھی ایک ڈوکاٹی 1038 نامی سپر بائیک موجود ہے۔ان کی پیلے رنگ کی اس ہیوی بائیک کی قیمت 45 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

    vivek

    ایم ایس دھونی


    حیرت انگیز طور پر مہنگی اور تیز رفتار سپر بائیکس اور ان کے سپر اسٹار مالکان کی فہرست میں پہلے نمبر پر کوئی فلم اسٹار نہیں بلکہ بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی ہیں۔ ان کے پاس ہیوی بائیکس کی بڑی تعدا د موجود ہے اور ان میں سے ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ ہیل کیٹایکس 132 ہے جس کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے۔

    dhoni