Tag: heavy rain

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    اسلام آباد، راولپنڈی اور اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔ جڑواں شہروں میں بارشوں سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں پہنچادی گئی ہے۔

    ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

    لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور کے علاقے شادمان، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ اور اچھرہ میں بارش ہوئی۔

    گجرات اور گردونواح میں موسلا دھاربارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،قصور کے علاقے کنگن پور اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

    میرپور آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ، کھڑی شریف،جاتلاں، منگلا میں بھی تیز بارش ہوئی، ملکوال شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    پھالیہ میں بارش کے باعث حبس کازور ٹوٹ گیا جبکہ وزیرآباد شہر اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش شروع ہوتے ہی گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے۔

    گجرات میں موسلا دھاربارش کے باعث سائن بورڈ گر گئے، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہر اور گردونواح میں بجلی بند ہوگئی۔

    اس کے علاوہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، نارتھ کراچی میں بوندا باندی ہوئی، جبکہ فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہیگا، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

    بیان کے مطابق کراچی میں 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں ہوا 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

  • فرانس، سوئٹزر لینڈ، اٹلی میں شدید طوفانی بارشیں، 7 افراد ہلاک

    فرانس، سوئٹزر لینڈ، اٹلی میں شدید طوفانی بارشیں، 7 افراد ہلاک

    فرانس، سوئٹزر لینڈ اور اٹلی میں شدید طوفان اور بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں تیز ہواؤں کے باعث کار پر درخت گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 1 شدید زخمی ہوا۔

    سوئٹزر لینڈ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے۔

    تینوں یورپی ممالک میں شدید طوفان اور بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث سیکڑوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

    شدید بارشوں اور خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، شہر ہریدوار میں دریائے گنگا میں بہہ گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش سے ہریدوار میں دریائے گنگا میں زبردست طغیانی آئی، جس میں کئی کاریں بہہ گئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کئی ویڈیوز میں گاڑیاں دریا میں تیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    پونے میں مسلم خاندان کے 5 افراد آبشار میں بہہ گئے، ویڈیو وائرل

    ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے شمال مغربی ہندوستان میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ دی ہے۔ اتراکھنڈ ریاست میں 27 جون کو اس سال کے مون سون سیزن کے آغاز پر شدید بارشیں ہوئیں، جس سے گنگا میں طغیانی آئی۔

  • لاہور اور جڑواں شہروں میں تیز بارش

    لاہور اور جڑواں شہروں میں تیز بارش

    لاہور: جڑواں‌ شہروں اور لاہور میں‌ تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، تیز بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی ہے۔

    حویلی لکھا، سرائے عالمگیر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ڈسکہ، فیروزوالا اور گرد و نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آئے، پتوکی اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

    جلالپور بھٹیاں، سکھیکھی، پھول نگر، چنیوٹ، فاروق آباد، پھالیہ اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ نارووال شہر اور گرد و نواح میں طوفان کے بعد 10 گھنٹے سے بجلی بند ہے، بجلی کی طویل بندش اور شدید گرمی سے شہری پریشان ہیں جب کہ واپڈا افسران، کمپلین آفس سمیت تمام حکام کے موبائل فون بند آ رہے ہیں۔

    پنجاب میں آسمانی بجلی نے قیامت ڈھادی، 11 افراد جاں بحق

    ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، جب کہ ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے واسا ڈیم ہیوی مشینری کے ساتھ مصروف ہے۔

  • سکھر میں آندھی اور تیز بارش، طوفان سے موٹر وے بند

    سکھر میں آندھی اور تیز بارش، طوفان سے موٹر وے بند

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں آندھی اور تیز بارش سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، طوفان سے موٹر وے بھی مختلف مقامات پر بند ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر شہر اور گرد و نواح میں آندھی اور بارش کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، بارش اور آندھی کی وجہ سے سیپکو کے 50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

    تیز ہواؤں اور طوفان کی وجہ سے سکھر ملتان ایم 5 موٹر وے مختلف مقامات پر بند ہو گئی، تاہم موٹر وے پولیس نے شاہراہ کو بحال کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سکھر سے ملتان ٹول پلازہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق موٹر وے پنو عاقل ٹول پلازہ، اقبال آباد ٹول پلازہ، روہڑی ٹول پلازہ، گھوٹکی ٹول پلازہ ٹریفک کے لیے بحال ہے، پولیس نے وضاحت جاری کی ہے کہ موٹر وے کو تیز ہواؤں کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔

  • کیا کراچی میں تیز بارش ہوگی؟

    کیا کراچی میں تیز بارش ہوگی؟

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زبیر صدیقی نے کہا ہے کہ مغربی سسٹم صوبہ بھر کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش کا سبب بنے گا، آج شام جیکب آباد اور اطراف کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کراچی شہر میں آج رات اور کل صبح ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم ژالہ باری اور تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    زبیر صدیقی کے مطابق مغربی سسٹم کل سے ختم ہو جائے گا، واضح رہے کہ کراچی میں چند منٹ کے لیے شہر کے مختلف حصوں آج صبح درمیانی درجے کی بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

  • نیوزی لینڈ میں بدترین سیلاب، آکلینڈ میں ایمرجنسی

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں شدید ترین بارشوں اور بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے کئی علاقوں کو گھیر لیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    جمعہ سے بارش کی وجہ سے تباہ حال نیوزی لینڈ کا 1.6 ملین آبادی کا سب سے بڑا شہر آکلینڈ اتوار کو ہنگامی حالت میں رہا، ساڑھے تین سو خاندانوں کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

    آکلیند میں ہنگامی صورت حال تاحال برقرار ہے، آکلینڈ ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا ہے، اور شہر کے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

    نقصانات کے تخمینے کے مطابق 151 املاک پانی کی نذر ہو گئی ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب ا ور بارشوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں تباہ شدہ ملبے کو ہٹانے کے لیے 63 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

    ملک کے موسم کی پیشن گوئی کرنے والے ادارے ’میٹ سروس‘ نے شمالی جزیرے کے لیے آج پیر کو مزید شدید موسم کی وارننگ دی ہے، ادارے کے مطابق شدید بارش اچانک سیلاب کا سبب بن سکتی ہے۔

  • موسلادھار بارش نے لندن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    موسلادھار بارش نے لندن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    لندن: موسلادھار بارش نے لندن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، شمالی لندن کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گرج چمک اور طوفانی سیلاب نے جنوبی انگلینڈ کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے وسطی لندن کے بڑے علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔

    میٹ آفس کی جانب سے کینٹ کے لیے پیلے رنگ کے طوفان کی وارننگ جاری ہے، جس کا مطلب ہے مزید سیلاب، سفر میں خلل اور بجلی کی کٹوتی کا خطرہ۔

    لندن کا وکٹوریہ اسٹیشن بھی جزوی طور پر زیر آب آ گیا ہے، طوفانی بارش کے سیلابی ریلے میں بہنے کی وجہ سے کئی ٹیوب اسٹیشنز کو بند کر دیا گیا ہے۔

    برطانیہ بھر میں طوفانی بارشوں سے بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے، ماحولیاتی ایجنسی نے پورے لندن میں سیلاب کے 17 الرٹ جاری کر دیے ہیں، کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوب مشرقی انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز میں طوفان کی یلو اور امبر دونوں وارننگ جاری کی تھیں۔

    محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کرنے والے ڈین سوری نے کہا: "جون کے بعد سے کچھ جنوبی مقامات پر کوئی قابل ذکر بارش نہیں ہوئی، ان علاقوں کی مٹی سورج کی وجہ سے پک چکی ہے اور سورج نے اسے سخت تقریباً ناقابل تسخیر سطحوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

    ڈین سوری کے مطابق ان علاقوں میں ہونے والی کوئی بھی بارش مٹی کو بھگونے کے قابل نہیں ہوگی، صرف یہ ہوگا کہ اس سے مٹی اور دیگر سخت سطحیں دھل جائیں گی، جس سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

    مون سون ہواؤں میں شدت آنے کا امکان ہے، کراچی اور ٹھٹھہ سمیت مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر میں 10 سے 14 اگست تک شدید طغیانی کا خطرہ ہے، اس لیے ماہی گیر سمندر میں کشتیاں لے کر جانے سے احتیاط کریں۔

    حب ڈیم اور تھنڈو ڈیم میں دباؤ بڑھ سکتا ہے، سیلابی صورت حال کے پیش نظر حکومتی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

  • متعدد ٹرینیں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار

    متعدد ٹرینیں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے شاہ حسین ایکسپریس 7:30 کے بجائے 9:30 بجے لاہور روانہ ہوگی، گرین لائن رات کو 10 بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔

    خیبر میل رات کو 10:15 بجے کراچی سے پشاور، سکھر ایکسپرسکراچی سے جیکب آباد کے لیے رات 11 بجے کے بجائے 12 بجے روانہ ہوگی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمد و رفت بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، چند روز میں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر چلنا شروع ہوجائیں گی۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسافر اسٹیشن آنے سے پہلے ٹرین روانگی کے حوالے سے ریلوے انکوائری سے معلوم کرلیں۔

  • کراچی میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

    کراچی میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

    کراچی: شہر میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے، شہر میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔

    آج (اتوار) کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جن علاقوں میں بارش ہوئی ہے ان میں ملیر، ماڈل کالونی، ایئر پورٹ اور اس کے اطراف، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، گلستان جوہر شامل ہیں۔

    رات گئے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش جاری رہی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، دن میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    حیدرآباد میں بھی رات گئے سے تیز بارش جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، مسلسل بارش سے 11 ہزار کے وی کے 207 فیڈر ٹرپ کر گئے، اور حیدرآباد 42، نوابشاہ 42 اور میرپورخاص میں 43 فیڈرز کو بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔