Tag: heavy rainfall

  • مسجد الحرام میں  تیز بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

    مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

    سعودی عرب میں ان دنوں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مسجد الحرام میں بھی تیز بارش ہوئی، اس دوران زائرین نے ظہر کی نماز ادا کی، طواف جاری رکھا اور باران رحمت کے نزول پر دعائیں کیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے جدہ سمیت قرب وجوار کے شہروں میں مطلع ابر آلود رہنے کی اطلاع دی ہے۔

    واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سیمسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے بارش کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

    بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین کاکہنا تھا کہ مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین کی سہولت کیلیے بیرونی صحنوں میں سامان رکھنے کیلیے مفت لاکرز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    مسجد الحرام کے مشرقی بیرونی صحن جو کہ الشبیکہ گیٹ نمبر 64 کے سامنے ہے وہاں انتظامیہ کی جانب سے لاکرز فراہم کیے گئے ہیں۔

    انتظامیہ نے لاکرز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے ضوابط جاری کیے ہیں جس کے لیے لازمی ہے کہ نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کیا گیا ہو۔

    مسجد الحرام آنے والے زائرین کو لاکرز کی سہولت حاصل کرنے کے لئے عمرہ پرمٹ اہلکاروں کو دکھانا ہوگا۔

    اس کے علاوہ لاکرز میں ممنوعہ، خطرنا ک یا قیمتی اشیا نہ رکھی جائیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے کے لیے لاکر الاٹ کیا جائے گا۔

    ویڈیو: مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

    کھانے پینے کی اشیا لاکرمیں رکھنے کی ممانعت ہے، جبکہ سامان کا وزن 7 کلو گرام سے زائد نہ ہو، اس کے علاوہ سامان بیگ میں رکھا ہونا چاہئے شاپرز میں رکھا گیا سامان قابل قبول نہیں کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب میں موسلادھار بارشیں : سیلابی صورتحال کا خدشہ

    ریاض : سعودی عرب میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سڑکیں زیر آب آگئیں۔

    مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں اتوار کی شام سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ کافی دیر تک رہا جس کے سبب شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔

    سعودی سول ڈیفنس اتھارٹی نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ، رابغ، الکامل میں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ، جدہ، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، اضم، میسان، طائف، الکامل، رابغ، خلیص، عسفان، الجموم، بحرہ، اللیث اور الشعیبہ میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ، ریجن اور اس کی کمشنریوں تک پھیل جائے گا۔ ریاض، حائل، القصیم، الشرقیہ، حدود شمالیہ اور شمال مشرقی علاقے بھی بارش کی زد میں آئیں گے۔

    اس کے علاوہ الجوف میں بھی بارش ہوگی، سعودی عرب کے شمالی علاقوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ پیر کی صبح دھند چھائی رہے گی۔

  • عمان میں تباہ کن بارشیں، متعدد افراد جاں بحق

    عمان میں تباہ کن بارشیں، متعدد افراد جاں بحق

    مشرق وسطیٰ کے ملک عمان کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس سے انفرااسٹرکچر کو بے تحاشہ نقصان پہنچا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ عمان میں 7 جولائی سے جاری شدید بارشوں کے باعث 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔

    پولیس کے آپریشنز کے جنرل ڈائریکٹر محمد بن ناصر الکنیدی نے بتایا کہ ملک بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    اب تک 40 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    سیلاب زدہ علاقوں سے نہایت خوفناک تصاویر سامنے آرہی ہیں، موسمیاتی ادارے نے پہاڑی علاقوں میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

    کوئٹہ : بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بروز ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کی اطلاع بھی دی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور، آواران، ژوب، بارکھان، کوہلو کے علاوہ نصیرآباد اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت36، خاران میں48ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات35، سبی میں درجہ حرارت45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    نوکنڈی47،ژوب میں درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ،دالبندین47،اوستہ محمد میں درجہ حرارت43ڈگری سینٹی گریڈ اور ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • سیلاب کے دوران شادی: دلہا، دلہن کا انوکھا اقدام

    سیلاب کے دوران شادی: دلہا، دلہن کا انوکھا اقدام

    نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک تیس سے زائد افراد موت کی وادی میں جاچکے ہیں جبکہ نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوچکا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے ریاست کیرالہ میں جاری شدید بارش کے باعث سیلابی صورت حال ہے، بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ بھی جاری ہے جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

    شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک اور لاپتہ افراد کی خبروں کے درمیان ایک جوڑے کی خوشگور تصویر منظرعام پر آئی ہے، سیلاب کے ہنگامی حالات میں آکاش اور ایشوریہ کی شادی ہوگئی۔شادی کی رسومات کی ادائیگی کے لئے مندر میں جانا تقریبا ناممکن تھا جسے دولہا اور دلہن نے اپنی ذہانت سے ممکن بناڈالا، جوڑے نے سیلابی صورت حال کے باعث امدادی ٹیم سے مدد لینے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت شادی خانہ پہنچنے کی ٹھانی اور کھانا پکانے کے بڑے برتن کو بطور کشتی استعمال کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

    جوڑے کا موقف تھا کہ شادی کا شیڈول پہلے سے طے ہونے کی وجہ سے سیلاب میں رکے بغیر شادی میں تاخیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ اقدام اٹھایا، اور یوں خوشگوار ماحول میں محدود رشتہ داروں کی موجودگی میں ہیلتھ ورکرز جوڑے کی شادی کی رسم انجام پائی۔

  • کینیا: ڈیم ٹوٹنے سے 44 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

    کینیا: ڈیم ٹوٹنے سے 44 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

    نیروبی: کینیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈیم ٹوٹنے سے 44 افراد ہلاک اور بچوں سمیت سو سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی ملک کینیا میں شدید بارشوں اور خطرناک سیلاب کے باعث دارالحکومت نیروبی سے 190 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع مرکزی ڈیم ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    کینیا حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالات کو کنڑول کرنے کے لیے علاقے میں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ اس حادثے میں اب تک 44 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے، علاوہ ازیں زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    کینیا کے اسکول میں فائرنگ‘ 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا جس کے فوری بعد ریسکیو عملے نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا، تاہم اس حادثے میں مزید ہلاکتوں اور بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق اب تک تقریباً سینکڑوں افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جاری ہے، تاہم ڈیم کے پانی سے ہونے والی تباہی کے ابتدائی تخمینہ کا اندازہ ابھی لگایا جا رہا ہے۔

    کینیا، مسافر بس کو حادثہ 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    خیال رہے کہ کینیا کو اس وقت بارشوں اور سیلابوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں شہری نقل مقامی پر مجبور ہیں، یاد رہے کہ رواں سال کینیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تقریبا 170 سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • موسلادھار بارش کا سلسلہ سارا دن جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

    موسلادھار بارش کا سلسلہ سارا دن جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ سارا دن جاری رہے گا،
    جمعہ کی رات سے بارش کی شدت میں کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش بنانے والا سسٹم ابھی موجود ہے موسلادھار بارش کا سلسلہ آج سارا دن جاری رہے گا، بارش کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہےگا، ہفتہ کے روز بارش کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

    عیدالاضحی کے دن موسم ابرآلود رہے گا، ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب100فیصد ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31سے 33ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب گذشتہ رات سے شروع ہونے والی شدید بارش کے بعد اربن فلڈ کا خطرہ پیدا ہو چکا  ہے، ندی  نالوں کے کنارے بنے گھروں  میں پانی داخل ہوگیا اور لوگ گھروں کی چھتوں پر محصور ہوکر رہ گئے، بڑی تعداد میں جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد، لاہور اور ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    اسلام آباد، لاہور اور ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    اسلام آباد/ لاہور/ ابیٹ آباد : ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، فیڈر ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور ابیٹ آباد میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوا تو ساتھ ہی نظام زندگی بھی معطل ہو کر رہ گیا، لاہور اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے سے روزہ داروں نے سکون کا سانس لیا۔

    طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی بھی متاثر ہوا۔ بارش کے باعث 50 سے زائد سے فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    بارش کی وجہ سے شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسے تو رم جھم پھوار سے ہر شے میں نکھار آگیا۔

    ایبٹ آباد اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، نتھیا گلی، ایوبیہ ڈونگا گلی اور ٹھنڈیانی میں ژالہ باری ہوئی، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ بارش اور ژالہ باری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

  • پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش اورآندھی نےتباہی مچادی‘ 14افراد جاں بحق

    پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش اورآندھی نےتباہی مچادی‘ 14افراد جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں خاتون سمیت 14افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کے مخلتف شہروں میں ہونے والی بارشوں اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب بہاولنگر میں چلنے والی آندھی کے دوران حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ہارون آباد میں 2 افراد اور ایک شخص چشتیاں میں جاں بحق ہوا۔

    ادھرفیصل آباد میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے خاتون ملبے تلے دب کر دم توڑ گئی۔وہاڑی میں بھی تیز آندھی نے ایک شخص کی جان لے لی جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے اور ملتان میں بھی مسجد کی چھت گرنے سے 7 بچے زخمی ہو گئے۔

    واضح رہےکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بنوں، کوہاٹ، سرگودھا، ڈی آئی خان، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔