Tag: heavy rains

  • سعودی عرب میں بارشوں اورمٹی کے طوفان نے تباہی مچادی

    سعودی عرب میں بارشوں اورمٹی کے طوفان نے تباہی مچادی

    جدہ: طوفانی بارشوں اور ریت کے طوفانوں نے سعودی عرب میں ایمرجنسی کی صورتحال پیدا کردی ہے، کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت ہے ، اسکول بند اور حدِنگاہ انتہائی کام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شمالی  اور مغربی علاقے گزشتہ دو روز سے موسلا دھار بارشوں کی زد پر ہیں جبکہ ملک کے کئی علاقوں میں گرد کے طوفان عوام کے لیے مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق تبوک، الجوف اورعرار میں سیلاب کے سبب اسکول بند کردیے گئے ہیں، ریاض میں  بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے۔

    سعودی محکمہ سول ڈیفنس کے ترجمان  محمد الحمادی کا کہنا ہے کہ ریاض، مکہ ، شمالی سرحدی علاقے، ہیل ، تبوک ، قاسم، مدینہ اور  مشرقی صوبے عصیر، جازان اور اور الجوف میں موسم کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے شہریوں کو تنبیہہ کی ہے کہ  اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان خطرے میں مت ڈالیں اور دیہاتوں اور خطرناک علاقوں کا رخ ہر گز نہ کریں۔

    شاہ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے وہ فلائٹ کے لیے گھر سے نکلتے وقت ممکنہ تاخیر اور منسوخی کی بابت پہلے سے معلوم کرلیں۔

    سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ  اب تک تبوک اورالجوف میں 65 افراد کو ہنگامی صورتحال میں بچایا جاچکا ہے جبکہ دوبا میں 37 افراد کو ہنگامی امداد فراہم کی گئی ہے۔ عوام کو ڈرائیونگ کے دوران حد درجہ محتاط رہنے کی ہدایت کیا جارہی ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ مکہ میں 37 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جدہ میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

  • سعودی خاتون کی موجیں،  بارش کے پانی میں سرفنگ

    سعودی خاتون کی موجیں، بارش کے پانی میں سرفنگ

    جدہ : سعودی عرب کے شہر جدہ میں برقع پوش خاتون کی بارش کے پانی پر سرفنگ کے مزے لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک سعودی خاتون نے ثابت کردیا کہ سرفنگ صرف سمندر میں نہیں ہوتی، یہ شوق گلیوں میں بھی پورا ہوسکتا ہے۔

    سعودی عرب میں جہاں مختلف شہروں میں موسلا دھاربارشوں نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا اور شدید بارشوں سے سڑکیں اور انڈر پاسز جھیل کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔

    وہیں سعودی خاتون نے برقع میں بارش کے بعد سڑک پر سرفنگ شروع کردی، اس مقصد کیلئے خاتون نے گاڑی کے پچھلے حصے میں ایک رسی باندھ لی اور جب گاڑی چلنا شروع ہوئی تو سرفنگ کر کے خوب مستی کی۔

    جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شائقین نے بہت پسند کیا۔

    اس ویڈیو کو سات ہزار سے زائد بار ری ٹوئیٹ جبکہ لگ بھگ دس ہزار بار لائیک کیا جاچکا ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=wwYCbiLKYKs


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل

    سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل

    جدہ : سعودی عرب میں شدید بارشوں نے نظام زندگی معطل کر دی ہیں ، موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں اور انڈر پاسز زیر آب آگئیں جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گذشتہ دو روز سے موسلا دھاربارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شدید بارشوں سے سڑکیں اور انڈر پاسز جھیل کا منظر پیش کرنے لگے۔

    یہ مکہ کا ایک انڈر پاس بھی بارش میں ڈوب گیا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث جدہ مکہ ایکپسریس وے بند کردی گئی، انڈر پاسز میں پانی بھر جانےسے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

    سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے، سعودی عرب کے شمالی ، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم بڑی حد تک سرد ہو جائے گا۔

    جدہ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش تھم گئی ہے جبکہ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوگی، آج شام کو بھی جدہ میں بارش ہوگی۔

    دوسری جانب مدینہ منورہ میں ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔