Tag: Heavyweight Boxer Taimoor Khan

  • ایشین چیمپئن باکسر تیمور خان کے رِنگ میں اترنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    ایشین چیمپئن باکسر تیمور خان کے رِنگ میں اترنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    بینکاک: ایشین چیمپئن باکسر تیمور خان کے رِنگ میں اترنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف کو ایک زبردست مقابلے میں دھول چٹا دی ہے، اور ایشین چیمپیئن بن گئے ہیں۔

    بینکاک میں ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل جیتنے والے تیمور خان بھارتی نمبر ون باکسر کو شکست دے کر ایشین ہیوی ویٹ چیمپئین بنے ہیں۔

    انھوں نے چوتھے راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

    پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی، ایشین چیمپیئن بن گئے

    اس شان دار مقابلے سے ذرا دیر قبل کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پاکستانی ہیوی ویٹ باکسر شان دار استقبال کے ساتھ باکسنگ رِنگ کی طرف آتے ہیں۔

    تیمور خان ایک انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر ہیں، مقابلے کے لیے رِنگ میں اترنے کے لیے ان کا اسٹائل بھی خوب رہا، ویڈیو میں آپ تیمور خان کا اسٹائل دیکھ کر محظوظ ہوں گے۔

  • پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی، ایشین چیمپیئن بن گئے

    پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی، ایشین چیمپیئن بن گئے

    بینکاک: پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی، اور ایشین چیمپیئن بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل پروفیشنل پاکستانی باکسر نے بینکاک میں ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل جیت لیا، ٹائٹل کے لیے ہیوی ویٹ باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف کو شکست سے دو چار کیا۔

    تیمور خان بھارتی نمبر ون باکسر کو شکست دے کر ایشین ہیوی ویٹ چیمپئین بنے ہیں، چوتھے راؤنڈ میں تیمور خان نے بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

    تیمور خان اب تک 6 مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں، اور اب وہ ورلڈ چیمپئن شپ کھیلنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

    دوسری طرف کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی خاتون باکسر مہرین بلوچ سری لنکن باکسر سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخر کار شکست کھا گئیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا: "مجھے ہارنے کا افسوس ضرور ہے مگر یہ خوشی بھی ہے کہ 3 راؤنڈز میں حریف کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جس میں سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔”

    کامن ویلتھ گیمز : پاکستانی خاتون باکسر کو شکست

    واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل بھی حاصل کر لیا ہے، یہ تاریخ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے رقم کی، نوج بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن اٹھا کر میڈل اپنے نام کیا۔