Tag: heimtextil

  • پاکستان کی ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں تاریخی شرکت

    پاکستان کی ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں تاریخی شرکت

    270 کمپنیوں کے ساتھ پاکستان چوتھے بڑے ملک کی حیثیت سے ’ہیم ٹیکسٹائل‘ نمائش میں ایکسپورٹ بڑھانے کے مواقع تلاش کرے گا۔

    پاکستان ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں 270 سے زائد نمائش کنندگان کے ساتھ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی شرکت کے لیے تیار ہے، یہ عالمی سطح پر سب سے بڑا ہوم ٹیکسٹائل ایونٹ 14 سے 17 جنوری تک فرینکفرٹ، جرمنی میں منعقد ہوگا، جہاں پاکستانی کمپنیاں پائیدار ٹیکسٹائل مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔

    نمائش کی اہمیت اور ایکسپورٹ بڑھانے میں چھوٹی کمپنیوں کے کردار کو فروغ دینے کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستانی پویلین قائم کرے گی۔ اس سال پاکستان نے نمائش کنندگان کی تعداد میں 10 فی صد اضافے کے ساتھ چین، بھارت، اور ترکی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔

    ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ

    نئے وسیع ہالز 8 اور 9 میں پاکستانی نمائش کنندگان کی منتقلی سے طویل عرصے سے انتظار کرنے والی کمپنیوں کو عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔ پاکستانی نمائش کنندگان اس ایونٹ میں پائیدار اور جدید ٹیکسٹائل مصنوعات پر توجہ مرکوز کریں گے، جس سے برآمدات میں اضافے کی توقع ہے۔

    میسے فرینکفرٹ پاکستان کے جنرل منیجر کلیم بیگ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نئے انتظامات سے بڑھنے والے مواقع پر اعتماد کا اظہار کیا، اور امید ظاہر کی کہ سابقہ ایڈیشنز کی طرح اس سال بھی پاکستانی فرمز اپنی جدید اور ماحول دوست مصنوعات کے ساتھ عالمی خریداروں کی توجہ کا مرکز رہیں گی۔

    نمائش میں پاکستان کی شرکت کو بھرپور بنانے کے لیے جرمن سفارت خانے اور قونصلیٹ نے 400 سے زائد شرکا کے لیے ویزا پراسیسنگ کو آسان بنایا، جس سے تقریباً 2200 پاکستانی پیشہ ور افراد کے اس ایونٹ میں شرکت کی راہ ہموار ہوئی۔

    ہیم ٹیکسٹائل کی ڈائریکٹر، مارگیٹ ہربرتھ، پاکستانی وفد کے لیے خصوصی دورے کا اہتمام کریں گی، تاکہ ان کی خدمات کو سراہا جا سکے اور عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ان کی بڑھتی ہوئی شراکت کو اجاگر کیا جا سکے۔

    یہ تاریخی شرکت پاکستان کی عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم حیثیت کو ظاہر کرتی ہے اور ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں پائیداری اور جدت کے لیے ملک کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

  • جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سب سے بڑی ’ہیم ٹیکسٹائل نمائش‘ کا میلہ سج گیا

    جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سب سے بڑی ’ہیم ٹیکسٹائل نمائش‘ کا میلہ سج گیا

    فرینکفرٹ: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں گھریلو مصنوعات کی سب سے بڑی چار روزہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش کا میلہ سج گیا۔

    ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ”ہیم ٹیکسٹائل‘‘ آج سے 12 جنوری 2024 تک جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جاری رہے گی، نمائش میں پاکستانی کمپنیاں بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہیں۔

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں اس مرتبہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں مصنوعات کی تقریباً 2600 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں، ہیم ٹیکسٹائل کی افتتاحی تقریب میں اس سال کے پینل ٹاک کا موضوع ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے ڈیزائن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہے اور اس تجارتی میلے کی اہم ترین خصوصیات اور ٹیکسٹائل صنعت میں حالیہ پیش رفت کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔

    ہیم ٹیکسٹائل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیم ٹیکسٹائل کی نمائش میں ٹیکسٹائل کے ایکسپورٹرز کے لیے عالمی نئے رابطوں، ملاقاتوں اور وسیع نیٹ ورک کے بہترین مواقع فراہم ہوتے ہیں۔

    ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی پویلین بھی بنایا گیا ہے جس میں پاکستان سے متعلق گھریلو مصنوعات بھی پیش کی جائیں گی، اس نمائش میں پاکستان چوتھا سب سے بڑا بین الاقوامی نمائش کنندہ ہے۔

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں فرینکفرٹ انتظامیہ کی جانب سے مندوبین کے لیے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، اس لیے جرمن حکومت کی جانب مندوبین کے لیے 4 روز تک فرینکفرٹ شہر میں ٹرانسپورٹ کی مفت سروس دستیاب ہوگی، جس میں بس، ٹرام اور لوکل ٹرین کی سہولت شامل ہے۔

  • جرمنی میں 4 روزہ’ہیم ٹیکسٹائل نمائش‘آج سے ہوگی

    برلن : جرمنی میں ٹیکسٹائل کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی4 روزہ نمائش” ہیم ٹیکسٹائل” فرینکفرٹ کے میسے میں آج10 جنوری سے 13 جنوری 2023 تک منعقد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی چار روزہ عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کا میلہ آج دس جنوری سے سجے گا جو 13 جنوری تک جاری رہے گا۔

    نمائش میں پاکستان کے 260 سے زائد ایکسپورٹرز شرکت کر رہے ہیں، عالمی نمائش میں پاکستان کی ایکسپورٹ سے زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ اس حوالے سے میسے فرینکفرٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمائش میں تمام مندوبین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

    چار روزہ عالمی نمائش میں پاکستانی پویلین گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی غیرملکیوں کے توجہ کا مرکز بنیں گے، یہاں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی زبردست مانگ دیکھنے میں آئے گی۔

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں شریک پاکستانی ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور یورپی منڈی میں پاکستانی بیڈ شیٹ، گارمنٹس، تولیہ اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات زبردست آرڈرز ملنے کے امکانات ہیں۔

    توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال جنوری2023 میں ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں دنیا بھر سے نئے خریداروں کے علاوہ بہت سے معروف بڑے نمائش کنندگان بھی آئیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان سے 56 نمائش کنندگان نے ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ میں پاکستان پویلین کے تحت حصہ لیا جس میں 175 نمائش کنندگان نے انفرادی طور پر شرکت کی تھی جو کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی نمائش میں سب سے بڑی شرکت ہے۔

  • فرینکفرٹ: ہیم ٹیکسٹائل نمائش کا آغاز ہوگیا

    فرینکفرٹ: ہیم ٹیکسٹائل نمائش کا آغاز ہوگیا

    فرینکفرٹ:جرمنی میں ہیم ٹیکسٹائل کا افتتاح ہو گیا ہے، جرمن مارکیٹ میں پاکستان کے تجارتی حجم کی مالیت پچیس لاکھ ڈالر متوقع ہے ۔

    جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر سیدحسن جاوید نے کہاہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے آئندہ ایک سال میں یورپ پاکستانی ٹیکسٹائن مصنوعات کی برآمدات دو گناہ کرنے اور اگلے پانچ سال کے دوران پاکستانی برآمدات سوارب ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

    جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر سید حسن جاوید نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے مثبت نتائج بتدریج برآمد ہورہے ہیں، اور گزشتہ دس ماہ میں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 19فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

    حسن جاوید نے بتایا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوجائے اور توانائی بحران کی شدت میں کمی ہو جائے تو پاکستان یورپین مارکیٹ میں سو ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس و قت جرمن مارکیٹ میں پاکستان کے تجارتی حجم کی مالیت پچیس لاکھ ڈالر متوقع ہے ۔

    حسن جاویدنے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کے لئے میسے فرینکفرٹ کے منتظمین سے پاکستانی نمائش کنندگا کے لئے جگہ بڑھانے کی درخواست کرے گا ۔

     میسے فرینکفرٹ کے نمائندے اور ہیم ٹیکسٹائل کے آرگنائزر ہادی صلاح الدین نے بتایا کہ ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستان چوتھا بڑا نمائش کنندہ ملک ہے۔جس کے مجموئی طو ر پر219 ٹیکسٹائل کمپنیاں شرکت کررہی ہیں، میسے فرینکفرٹ کی اس نمائش میں دنیا کی68 ممالک کی 2759 کمپنیاں شریک ہیں۔،

  • ہیم ٹیکسٹائل نمائش چودہ جنوری سے فرینکفرٹ میں منعقد ہوگی

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش چودہ جنوری سے فرینکفرٹ میں منعقد ہوگی

    اسلام آباد : میسے فرینکفرٹ کے تحت جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں چودہ جنوری سے شروع ہونیوالی ہیم ٹیکسٹائل بین الاقوامی نمائش میں پاکستان کی دو سو سے زائدٹیکسٹائل کی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر کی دو ہزار سے زائد ٹیکسٹائل کمپنیوں ہیم ٹیکسٹائل میں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔ ٹیکسٹائل ایکسپور ٹرایاز تھاور کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت ، گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے ۔

    ہیم ٹیکسٹائل کے آرگنائزر ہادی صلاح الدین نے بتایا کہ ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کیلئے انتہائی پرکشش ایونٹ بن گیا ہے جس میں پاکستان تیسرا بڑا نمائش کنندہ ملک ہے۔

    جی یس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد یورپین مما لک کی برآمدات میں انیس فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ سال یورپین ممالک کو پانچ ارب سڑسٹھ کروڑ ڈالرز کی برآمدات ہوئیں۔ ہوم ٹکسٹائل میں اٹھائِس فیصد، گارمنٹس میں ستائیس فیصد، اضافہ ہوا، جبکہ فٹ وئیر اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں بالترتیب چھبیس فیصد اور برآمدات میں دس فیصد اضافہ ہوا۔

    یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے ملنے کے بعد ہیم ٹیکسٹائل نمائش کے ذریعے پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کو جی پی ایس پلس کا درجہ ملنے سے یوروپین ممالک کوبرآمدات 5بلین ڈالر تک پہنچ گئی