Tag: held kashmir situation

  • مقبوضہ کشمیر: ہزاروں افراد کرفیوکی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے

    مقبوضہ کشمیر: ہزاروں افراد کرفیوکی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں آج بتیسویں روز بھی ہزاروں افراد کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئےسڑکوں پر نکل آئے، بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی، بھارتی فورسز نے ایک ہزار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    kashmir-post-1

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو لگے ایک مہینے سے زیادہ ہوگیا، مسلسل کرفیو نے عوام کی زندگی مشکل کردی، گزشتہ ایک ماہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد ستر ہوگئی ہے۔

    kashmir-post-4

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبروظلم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، درجنوں کشمیری بھارتی فورسزکے ہاتھوں جام شہادت نوش کرچکے ہیں لیکن آزادی حاصل کرنے کی لگن کم ہونے کے بجائے دن بدن بڑھ رہی ہے۔

    بھارتی فوج کے تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف ہزاروں کشمیری بتیس روز سے نافذ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور شدید احتجاج کیا۔

    kashmir-3

    مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکیں سنسان ہیں جبکہ موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بدستور معطل ہے۔

    دوسری جانب احتجاج کودبانے کے لئے متعدد کشمیری رہنماؤں کونظربند کردیا گیا ہے جبکہ حریت کانفرنس نے بارہ اگست تک ہڑتال کی اپیل کردی ہے۔

    kashmir-post-3

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے تھے، جن پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی، جس کے بعد شہدا کی تعداد بڑھتے بڑھتے 70 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے۔

  • نہتے کشمیری مسلمانوں کو جمعے کی نماز پڑھنے سے روک دیا گیا

    نہتے کشمیری مسلمانوں کو جمعے کی نماز پڑھنے سے روک دیا گیا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا آج اکیسواں دن ہے، نہتے کشمیری مسلمانوں کو جمعے کی نماز پڑھنے سے روک دیا گیا اور احتجاجی ریلی میں شرکت سے روکنے کے لئے میرواعظ عمرفاروق اور سیدعلی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کرفیو کے کھانے پینے کی اشیاء اوردواؤں کی قلت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور متعدد مقامات بھارتی فورسزکے تشدد سے 35 کشمیری زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 60 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
    .
    kashmir-4

    مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو بھی کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے نہیں کرسکے ، کشمیری مجاہد برھان وانی کی شہادت کو اکیس دن گزرنے کے باوجود حالات بدستور کشیدہ ہیں، انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند ہے جبکہ سڑکیں سنسان اورتجارتی اورتعلیمی مراکز ویران ہے، بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظالمانہ کارروائیوں نے ہنستی بستی وادی کو ویرانے میں تبدیل کردیا اور اب لوگوں کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔

    kashmir-1

    بھارتی فورسز کے مظالم پر احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی گئی، جس سے متعدد نوجوان بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف اکتیس جولائی تک ہڑتال کی اپیل کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر : بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ، متعدد کشمیری زخمی

    بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافے اور کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کے مطالبے پر بھی اقوام متحدہ کے کان پرجوں نہ رینگی۔

    kashmir-3

    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے17 روز بعد سری نگر سے کرفیو اٹھا لیا تھا اور 16 روز بعد موبائل انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی تھی تاہم بھارتی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نام پر کپواڑہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی جانب سے جمعے تک ہڑتال بڑھا دی گئی تھی۔

    سید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک سمیت دیگر رہنما یا تو گھروں میں نظربند ہیں یا پھر گرفتار ہیں۔

    مزید پڑھیں : فیس بک سے کشمیری عوام کے حق میں مواد ہٹانے پر دفترخارجہ کا ردعمل

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے تھے، جس پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی، بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد زخمیوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 60 سے زائد تک جاپہنچی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر :  بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ، متعدد کشمیری زخمی

    مقبوضہ کشمیر : بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ، متعدد کشمیری زخمی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے، سری نگر میں گزشتہ روز ہٹایا گیا کرفیو دوبارہ لگا دیا گیا ہے، بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فورسز کے تشدد سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے جبکہ میرواعظ عمرفاروق اورسید علی گیلانی کواحتجاجی ریلی میں شرکت سے روکنے کے لئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    kashmir-post-4

    گذشتہ بیس روز سے مقبوضہ کشمیر کی وادی لہو لہو ہے، نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت سے اٹھنے والی چنگاری نے آزادی کے شعلے کو مزید بھڑکا دیا اور بھارتی ظلم وجبر کے سامنے کشمیری سینہ تانے کھڑے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں ببیسویں روز بھی لوگوں کی معمول کی زندگی مفلوج ہے جبکہ مظاہرین پر بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔، گذشتہ روز کرفیو ہٹانے کا دعوی کیا گیا لیکن آج کٹھ پتلی انتظامیہ نے خود ہی اس کی نفی کرتے ہوئے کرفیو دوبارہ لگانے کا اعلان کردیا، انٹرنیٹ، موبائل اور اخبارات پر پابندی ہے۔

    kashmir-post-1

    سید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک سمیت دیگر رہنما یا تو گھروں میں نظربند ہیں یا پھر گرفتار ہیں حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج بھارتی مظالم کے خلاف مارچ کیا جائے گا۔

    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے17 روز بعد سری نگر سے کرفیو اٹھا لیا تھا اور 16 روز بعد موبائل انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی تھی تاہم بھارتی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نام پر کپواڑہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی جانب سے جمعے تک ہڑتال بڑھا دی گئی ہے۔