Tag: held kashmir

  • سرینگر: شوپیاں میں بھارتی فورسز کا مظاہرین پر تشدد،50 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

    سرینگر: شوپیاں میں بھارتی فورسز کا مظاہرین پر تشدد،50 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، شوپیاں میں سرچ آپریشن کے بہانے 50خواتین سمیت درجنوں افراد کوزخمی کردیا۔ جبکہ مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال سے بیس سے زائد کشمیری نوجوان زخمی ہوئے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہے، قابض بھارتی فورسز نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا معمول بنالیا، شوپیاں کے علاقے میں گھرگھرتلاشی کے بہانے بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کرخواتین کوبھی نہ بخشا اور تشدد کانشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں 50 خواتین سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر بھارتی فورسزٹوٹ پڑیں، آنسو گیس، لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ پیلٹ گن کے اندھادھند استعمال سے بیس سے زائد کشمیری نوجوان زخمی ہوئے۔

    میرواعظ عمرفاروق کوہفتہ شہدا کے سلسلے میں سیمینار میں شرکت سے روکنے کے لئے نظربند کر دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی طلبا پر بھارتی فوج کا تشدد


    یادرہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں طلباء 15اپریل سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جب بھارتی پولیس نے گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ میںکریک ڈائون کیا تھا۔ تب سے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے احتجاج کرنے والے طلباء پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے سو سے زائد طالب علم زخمی ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے، نہتے کشمیریوں کی جان لینا بھارتی فورسزکا معمول بن گیا، آزادی کے حصول کے لئے خواتین اورنوجوان بھی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور جاری تشدد میں اب تک 100 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیری مظاہرین پر پتھراؤ کے لئے ہندوانتہاپسندوں کی فورس تیار

    کشمیری مظاہرین پر پتھراؤ کے لئے ہندوانتہاپسندوں کی فورس تیار

    سری نگر : بھارت نے نہتے کشمیریوں پر پتھراؤ کے لئے انتہاپسندوں کی فورس تیار کرلی ، فورس کو بھارتی شہر کان پورمیں تربیت دی گئی۔

    نہتے کشمیریوں پرظلم ڈھانے کے لئے بھارت کا نیا حربہ اپنا لیا،  انتہا پسند ہندو تنظیم نے بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والے نہتے کشمیریوں پر پتھراؤ کے لئے فورس تیار کرلی انتہاپسندہندو فورس کو کان پور میں پتھراؤ اور حملے کی ٹریننگ دی جارہی ہے، دستہ مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر پتھربرسائے گا۔

    انتہاپسندوں کی فورس کوک شمیرمیں مظاہرہ کرنے والوں پر حملوں کاٹاسک دیا گیا ہے۔

    ہندو رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں اور پتھر تیار ہیں،  جلد ہی قافلے مقبوضہ کشمیر جا رہے ہیں، کشمیریوں کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ وہ مظاہرے کرنا ہی چھوڑ دیں گے۔

    دوسری جانب ہندواڑہ میں بھارتی فوج مظاہرہ کرنے والے طلبا پرٹوٹ پڑی، تشدد سے متعدد طالب علم زخمی ہوگئے۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت


    یاد رہے گذشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں ضلع بڈگام میں لوگوں کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ باندھ کر شہر کا گشت کیا اور اعلان کیا تھا کہ کر یہ  پتھر مارنے والوں کا انجام بھی یہی ہو گا۔

    جس کے بعد دنیا بھر میں ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر بھارتی حکومت اور فوج کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور واقعے میں ملوث فوجیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ  مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے، نہتے کشمیریوں کی جان لینا بھارتی فورسزکا معمول بن گیا، آزادی کے حصول کے لئے خواتین اورنوجوان بھی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جاری تشدد میں اب تک 100 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

     

  • کشمیریوں کو آزادی نہ دی گئی تو تحریک مسلح شکل اختیار کر سکتی ہے، مشعال ملک

    کشمیریوں کو آزادی نہ دی گئی تو تحریک مسلح شکل اختیار کر سکتی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : معروف حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر پر امن طور پر جاری ہے لیکن کشمیریوں کو آزادی نہ دی گئی تو تحریک مسلح شکل اختیار کر سکتی ہے۔

    اسلام آباد میں تیئس فروری انیس سو نوے کو مقبوضہ وادی کے علاقے کنان پورہ میں بھارتی فوج کی جانب کشمیری خواتین کی اجتماعی آبروریزی کے سانحہ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اکیس فروری کشمیری خواتین کے لئے سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ بدقسمتی سے خواتین کی اجتماعی آبروریزی میں ملوث کسی بھارتی فوجی کو تاحال سزا نہیں دی گئی۔

    انکا کہنا تھا کہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے اب بھی چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔


    مزید پڑھیں : کشمیری پاکستانی جھنڈے کو اپنا کفن بنا کر اوڑھتے ہیں، مشعال ملک


    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پائیدار عالمی امن کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی ہوگی، پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی سے متعلق انکے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن سمیت تمام سیاستدان انکے لئے قابل احترام ہیں تاہم کشمیری کشمیر کمیٹی سمیت ہر قومی و بین الاقوامی فورم میں واضح نمائندگی چاہتے ہیں تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھایا جا سکے۔

  • کشمیری 17 ہفتوں سے نماز جمعہ سے محروم

    کشمیری 17 ہفتوں سے نماز جمعہ سے محروم

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی کوایک سوانیس روز ہوگئے، کشمیری عوام مسلسل سترہ ہفتے سے نمازجمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں، بھارتی کے غاصبانہ قبضے کیخلاف آج آزادی مارچ ہوگا۔

    بھارت کی ریاستی دہشتگردی نے کشمیر کی جنت نظیر وادی کو ویرانے میں تبدیل کردیا ہے، تعلیمی ادارے بند، کاروبار معطل اور دکانوں پر تالے جبکہ سڑکوں پر بھارتی فوجیوں کا پھرا ہے۔

    kash-1

    مقبوضہ کشمیرمیں یہ صورتحال ایک سوانیس دن سے جاری ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لئے غیر اعلانیہ کرفیو لگا رکھا ہے، گھرگھر چھاپے مار کر نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں نامعلوم افراد کی جانب سے اسکولوں کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں کشمیری 3 ماہ سے نماز جمعہ سے محروم


    بھارتی کے غاصبانہ قبضے کیخلاف سرینگر میں آج آزادی مارچ ہوگا اور بھارت مخالف مظاہرے کئے جائیں گے۔

    دوسری جانب حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج دس نومبرتک بڑھا دیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ جمعے میرواعظ نے نمازجمعہ جامع مسجد میں ادا کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بھارتی فوج نے اس سے قبل ہی میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کرلیا تھا۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو112 کا واں روز، نماز جمعہ جامع مسجد میں پڑھنے کا اعلان


    اس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیئے کہ وہ کشمیر کی تحریک کی اسلحے سے مدد نہیں کرتا، بصورت دیگر بھارت کو کم از کم 20 ہزار مسلح حریت پسندوں کا سامنا کرنا پڑتا جو اس کے لیے ناممکن ہے۔

    واضح رہے کہ حریت رہنماء برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں ہزاروں افراد نے بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا اور ایک سو انیس روز میں بھارتی فوج نے ایک سو سے زائد کشمیری شہید کردیئے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی اور اپنی بینائی سے محروم ہوچکے ہیں اور 9 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا29واں روز، بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 4کشمیری

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا29واں روز، بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 4کشمیری

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا آج انتیس واں روز ہے، بھارتی فورسز نے مزید چار کشمیریوں کو شہید کردیا،100 سے زائد زخمی ہیں، جس کے بعد تعداد اڑسٹھ ہوگئی۔

    kashmir-1

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زمین تنگ کردی، بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہے،8 جولائی سے اب تک 68 کشمیری شہید کر دیئے گئے ہیں۔

    گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کی کال پر ہزاروں کشمیریوں نے درگاہ حضرت بل کی طرف مارچ کیا، مظاہرین نے پاکستانی پرچم اٹھارکھےتھے اور آزادی کے نعرے لگا رہے تھے، اس دوران بھارتی سیکیورٹی نے کشمیریوں پر طاقت کا اندھا استعمال کیا، پیلٹ گن نے مزید پچاس کشمیریوں کی بینائی چھین لی۔

    KASHMIR POST 2

    مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستور معطل ہے۔


     

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا26واں روز، شہید کشمیریوں کی تعداد62 ہوگئی


     

    گذشتہ روز کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا، حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، متعدد رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا۔


     

    مزید پڑھیں:  نہتے کشمیری مسلمانوں کو جمعے کی نماز پڑھنے سے روک دیا گیا


     

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے تھے، جن پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی، جس کے بعد شہدا کی تعداد بڑھتے بڑھتے 60 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: 17ویں دن بھی کرفیو نافذ، شہادتوں کی تعداد 56ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر: 17ویں دن بھی کرفیو نافذ، شہادتوں کی تعداد 56ہوگئی

    سری نگر : بھارت کی جانب سے کشمیر میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل سترہویں دن بھی کرفیو نافذ ہے، بھارتی فورسزکے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد چھپن ہوگئی ہے جبکہ پانچ ہزار افراد زخمی ہیں، حریت کانفرنس نے آج مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل سترہویں دن بھی نظام زندگی معطل ہے، کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور بند ہیں جبکہ اخبارات پر بھی پابندی ہے۔

    بھارتی فورسز کے مظالم پر احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی گئی، جس سے متعدد نوجوان بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    حریت کانفرنس نے آج ہڑتال اور مظاہروں کی اپیل کی ہے جبکہ متعدد رہنما گھروں میں نظربند ہیں۔

    KASHMIR POST 1

    دوسری جانب بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کا دورہ کشمیر مکمل طورپر ناکام رہا، جسے چھپانے کے لئے ایک بار پھر پاکستان پرالزام لگا دیا گیا، کشمیری نوجوان تمام تر ظلم و جبرکے باوجود بھارت سے آزادی کے لئے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے تھے، جس پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی، بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد زخمیوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 56 تک جاپہنچی ہے۔

  • مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، دفتر خارجہ

    مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پربھارت کے ظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم وستم کا بازارگرم کردیا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کردی۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل نہیں ہوا، مسئلہ کشمیرایک حقیقت ہے، جسے دنیا بھر میں اجاگرکررہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کونسل کے ارکان کے سامنے مسئلہ کشمیراٹھایا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال، درجنوں افراد نابینا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال، درجنوں افراد نابینا

    سری نگر : کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر بدستورکشیدگی کی لپیٹ میں ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز مہلک ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے درجنوں افراد نابینا ہوگئے۔

    kash-2

    مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد فوج کے باوجود بھارت نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے آگ وخون میں نہانے کے باوجود کشمیریوں عوام کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

    قابض انتظامیہ نے احتجاجی تحریک کو طاقت کے زور پر کچلنے کی ایک بار پھرکوشش کی گئی، وادی میں کرفیو نافذ ہے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے جبکہ سید علی گیلانی اورمیرواعظ سمیت متعدد رہنماؤں کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

    inda-1

    اسپتال ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار اسپتالوں میں گھس کر زخمیوں پر تشدد کر رہے ہیں، بھارتی فورسز مہلک ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے درجنوں افراد نابینا ہوگئے، نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت نے آزادی کے شعلے کو جونئی زندگی دی ہے، بھارت تمام ترمظالم کے باوجود اسے بجھا نہیں سکے گی۔

  • بھارتی فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو  گرفتار کرلیا

    بھارتی فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد پانچویں روز بھی مقبوضہ کشمیرمیں معمول کی زندگی معطل ہے، بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد تنتیس ہوگئی ہے۔


     مزید پڑھیں : اللہ کی رضا بیٹے سے زیادہ اہم ہے، والد برہان وانی


    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسزکی برستی گولیاں بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی ماند نہ کرسکیں، بھارتی فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو بھی گرفتار کرلیا ہے، میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کشمیری بھارتی مظالم کے سامنے سینہ سپرہیں۔

    دوسری جانب کشمیریوں کی آزادی کے لئے آوازاٹھانے والے برہان وانی کی شہادت پر مقبوضہ کشمیرمیں احتجاج اورسوگ جاری ہے، ہزاروں افراد کرفیوکی خلاف ورزی کرتے ہوئے حریت رہنما برہان وانی کے گھرپہنچ گئے جبکہ آزادی کے متوالوں نے کشمیرمیں ایک بار پھر پاکستان کا پرچم لہرا دیا۔


     مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، شہید افراد کی تعداد33 ہوگئی


    بھارت کی جانب سے دہشت گرد قراردئیے گئے نوجوان برہان وانی کی شہادت نے کشمیری عوام کے اس عزم کوایک بار پھر دنیا کے سامنے دہرا دیا کہ کشمیرکی آزادی کے لئے قربانیاں دیتے رہیں گے۔

     

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ، شہید افراد کی تعداد33 ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ، شہید افراد کی تعداد33 ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعدادتینتیس تک پہنچ گئی، مقبوضہ وادی میں نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

    kash-52

    بھارتی مظالم پر کشمیری عوام سراپا احتجاج ہے، نہتے کشمیریوں کو احتجاج کے حق سے بھی محروم رکھنے کے لئے قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پرگولیوں کی بوچھاڑ کردی، جس کے نتیجے میں اب تک تینتیس کشمیری شہید ہوگئے۔

    kash-4

    نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت پر پوری وادی میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی، وادی مکمل ہڑتال ہے جبکہ بھارتی فوج کیخلاف مظاہروں کو طاقت سے دبانے کی کوشش جاری ہے۔

    kash-5

    دنیا کو کشمیری عوام پر کئے گئے مظالم سے بے خبر رکھنے کے لئے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی اور کرفیو لگا دیا گیا۔ ہے، نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ قابض انتظامیہ کے لئے سات لاکھ فوج کم پڑگئی، جس کے بعد اضافی دستے بھی تعینات کردئیے گئے ہیں۔

    kash-1
    دوسری جانب سید علی گیلانی،یاسین ملک، میر واعظ عمرفاروق اوردیگرحریت رہنماؤں کوگھروں میں نظربند کردیا گیا ہے، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو مظالم سے نہیں دبایا جاسکتا۔