Tag: held kashmir

  • مقبوضہ کشمیر : آرمی کیمپ پر حملہ، بھارتی فوجی افسر سمیت 2افراد ہلاک، کئی زخمی

    مقبوضہ کشمیر : آرمی کیمپ پر حملہ، بھارتی فوجی افسر سمیت 2افراد ہلاک، کئی زخمی

    کپواڑہ: مقبوضہ کشمیر میں حملہ آوروں نے بھارتی آرمی کیمپ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی افسر سمیت 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی کیمپ سے 3دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جبکہ بھارتی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


    J&K: Militants Attack Army Camp in Tangdhar by arynews

    گزشتہ روز کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج تھے ، مشتعل کشمیریوں نے سری نگر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مفتی سعید کے گھر کے سامنے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا تھا۔

    مظاہرین نے مفتی سعید کے آبائی گھر پر پتھراؤ بھی کیا اور بھارت مخالف نعرے بھی لگائے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد، کئی حریت رہنما گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد، کئی حریت رہنما گرفتار

    مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس نے بھارتی وزیر اعظم کے دورے سے قبل حریت رہنماؤں کو حراست میں لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ پر کشمیری سراپا احتجاج ہے، حریت رہنما سید علی گیلانی نے نریندر مودی کی ریلی کے جواب میں ملین مارچ کا اعلان کردیا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس نے پوری مقبوضہ وادی کے تمام لوگوں سے ملین مارچ میں شرکت کی اپیل کی ہے.

    جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنماؤں کو حراست میں لینا شروع کردیا، اب تک یاسین ملک، شبیر شاہ اور ہلال احمد وارسمیت کئی رہنماؤں کو حراست میں لیا جاچکا ہے.

    یاد رہے کہ کشمیری سات دہائیوں سےحق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں لیکن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت کشمیریوں کا حق دینے کو تیار نہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کا تشدد جاری، نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر: نہتے کشمیریوں پربھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، سرچ آپریشن کے دوران ایک اور بے گناہ کشمیری کو شہید کردیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، میجر سمیت تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا بہانہ بنا کر گھر گھر تلاشی لی گئی اور نہتے کشمیریوں کوتشدد کا نشانہ بنایا.

    بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اوربے گناہ کشمیری جان سے گیا، ظلم کے خلاف احتجاج کو دبانے کے لئے قابض انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی ہیں اور کشمیری نوجوانوں کوحراست میں لیا جا رہا ہے۔

    کشمیری رہنماؤں کوکسی نہ کسی بہانے گھروں میں نظربند کردیا جاتا ہے، کشمیریوں کے پرامن احتجاج کوطاقت سے روکنا بھارتی فورسز کا وتیرہ بن گیا۔

    رواں ماہ بھارتی تشدد سے متعددکشمیری شہید ہوچکے ہیں.

  • مقبوضہ سری نگر میں پھر پاکستان پرچم لہرادیے

    مقبوضہ سری نگر میں پھر پاکستان پرچم لہرادیے

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں  نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے عوام پر بڑھتے مظالم بھی کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت کم کرنے میں ناکام ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان دہشتگرد نہیں بلکہ یہ تو بھارتی افواج کے ظلم و ستم پر احتجاج کرتے کشمیری نوجوان ہیں، جو آج بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

    جس کے ثبوت کے لیے ان نوجوانوں نے سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیئے،  پاکستان سے اظہار محبت کرتے نوجوانوں نے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھی بلند کئے۔

    .نوجوانوں کو پاکستان سے اظہار یکجہتی پیش کرتا دیکھ بھارتی افواج بوکھلا اُٹھی اور ریلی کو منتشر کرنےکے لیے ان پر فائر اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پرگولیاں برسا دیں، 2فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پرگولیاں برسا دیں، 2فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر: کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والے بھارتی فوجی خود دباؤ اور گبھراہٹ کا شکار ہے، بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پرگولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں دوفوجی ہلاک ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر ستم ڈھانے والے بھارتی فوج کے سورما اپنے ہی سائے سے ڈرنے لگے ہیں، جدید ہتھیار بھی بھارتی فوج کے اندرونی ڈر کو ختم نہ کرسکے۔

    مقبوضہ کشمیرکے قصبے ترال میں بھارتی فوج کے دوگروپوں نے ایک دوسرے کو ہی نشانہ بنا ڈالا، بھارتی فوجی ذہنی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور بڑی تعداد میں خودکشیاں بھی کررہے ہیں، خودکشی کرنے والوں میں خواتین فوجی بھی شامل ہیں ۔

    گذشتہ پانچ سالوں میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد ایک ہزارتین سے زیادہ ہوگئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی فائرنگ ، 3جوان شہید اور متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی فائرنگ ، 3جوان شہید اور متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے تین جوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں بھارتی فوج نے نوجوانوں کو پرتشدد فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا، کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے راجوری سے پچیس نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات کے تحت گرفتار کیا۔

    بھارتی فوجیوں کی ضلع کولگام میں گھر گھر تلاشی ،خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا، کارروائی میں بھارتی فوج کی56راشٹریہ رائفلز اور بارڈر سیکیورٹی فورس کی59بٹالین کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب سرینگر کے علاقے زینہ کوٹ میں مشتعل کشمیری نوجوانوں اور بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کے درمیان ایک تصادم میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا

    مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا

    مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا جبکہ کشمیریوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے، جس پر بھارتی فورسز نے شبیر شاہ کی ریلی میں شریک درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری نگر میں حریت رہنما شبیر شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی کے دوران کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان کا جھنڈا لہرادیا جبکہ مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

    قابض بھارتی فوج نے ریلی میں پاکستانی پرچم لہرانے پر درجنوں شرکاء کو گرفتار کرلیا، مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی میڈیا بھی تلملا اٹھا، متعصب میڈیا نے پاکستان دشمنی میں روایتی نفرت انگیز زبان استعمال کرنا شروع کردی۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے اس سے قبل مسرت عالم اور علی گیلانی کے جلسوں کے دوران بھی پاکستانی پرچم لہرائے جا چکے ہیں۔

     بھارتی پولیس نے پرچم لہرانے پر کشمیری رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

  • سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمرفاروق کی قیادت میں مظاہرہ

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمرفاروق کی قیادت میں مظاہرہ

    مقبوضہ کشمیر: حریت رہنماء مسرت عالم کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی میں بھارتی پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، شیلنگ اور لاٹھی چارج سے چودہ کشمیری زخمی ہوگئے۔

    کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا لہرانا جُرم بن گیا، مسرت عالم گرفتار ہوئے تو جنت نظیر وادی کی آزادی کے متوالے احتجاج کیلئے نکل آئے، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں نکالی گئی۔

    ریلی غاصب بھارتی فوج کو ایک آنکھ نہ بھائی اور نہتے مظاہرین پر چڑھائی کردی، لاٹھی چارج ،شیلنگ اور فائرنگ سے کئی کشمیری زخمی ہوئے۔

    بزرگ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کو بھی پاکستان سے محبت کے جرم میں نظربند کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوزسے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر سڑسٹھ سال سے بھارت مظالم ڈھا رہا ہے، حریت رہنماء آسیہ اندرابی کاکہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی سفاکیت پر جاگنا ہوگا۔

    مقبوضہ کشمیر کےکٹھ پتلی وزیرِاعلیٰ مفتی محمد سعید نے مظاہروں اور ریلیوں کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اپنا کام کرے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر:23مارچ کو پاکستانی پرچم لہرانے پر آسیہ اندرابی کیخلاف مقدمہ درج

    مقبوضہ کشمیر:23مارچ کو پاکستانی پرچم لہرانے پر آسیہ اندرابی کیخلاف مقدمہ درج

    مقبوضہ کشمیر: بھارت نواز حکومت نے تئیس مارچ کو پاکستان کا پرچم لہرانے پر دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا نعرہ لگانے والی آسیہ اندرابی سید علی گیلانی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی پسندیدہ شخصیت ہیں، جو کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف بات کرنے سے کبھی نہ ڈریں۔

    آسیہ اندرابی نے پچیس سال پہلے مقبوضہ کشمیر میں چودہ اگست اور تیئس مارچ کو سبز ہلالی پرچم لہرانے کی جو روایت ڈالی تھی، آج بھی اس پر کاربند ہیں۔

    یوم پاکستان پر سبز ہلالی پرچم لہرانے پر بھارتی میڈیا نے انکے خلاف طوفان کھڑا کر دیا۔

    کشمیر کی بھارت نواز حکومت نے آسیہ اندرابی کے خلاف بغاوت کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے، آسیہ اندرابی تو بھارت کی اس روز سے باغی ہیں جب سے انہوں نے شعور کی آنکھ کھولی تھی، آسیہ اندرابی مقبوضہ کشمیر میں مجسم پاکستان ہیں۔