Tag: held today

  • وزیراعظم آزاد کشمیر انتخاب آج ہوگا

    وزیراعظم آزاد کشمیر انتخاب آج ہوگا

    وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلیے قانون سازاسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آزاد کشمیر کے 14 ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آزاد کشمیر کے 14 ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائیگا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد گزشتہ ہفتے مستعفی ہوگئے تھے۔

    عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلیے بلائے گئے اجلاس میں نئے وزیراعظم کے انتخاب پر اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے خلاف آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس پر عدالت نے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کا انتخاب روک دیا تھا۔

    ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل پر سپریم کورٹ نے نیا اجلاس بلا کر انتخابات کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے سردار تنویر الیاس خان کو قائد ایوان نامزد کیا ہے جنہیں مسلم کانفرنس کے رکن اسمبلی کی بھی حمایت حاصل ہے۔

    اپوزیشن کے ممکنہ بائیکاٹ کی صورت میں سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار دینے کی صورت میں بھی سردار تنویر الیاس کا پلڑا بھاری ہے۔

    53 کےایوان میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلیے27 ممبران اسمبلی کی حمایت درکار ہوگی جب کہ ایوان میں تحریک انصاف کے32اراکین موجود ہیں۔

  • حج قرعہ اندازی،  خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا

    حج قرعہ اندازی، خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا

    اسلام آباد :وزیرمذہبی امور پیر  نور الحق قادری آج   کامیاب عازمین  حج کے ناموں کا اعلان کریں گے، جس کے بعد درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نےحج قرعہ اندازی کے انتظامات مکمل کرلئے، سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی آج شام 4 بجے ہو گی، وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری کامیاب عازمین  حج کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ملے گی، قرعہ اندازی کےنتائج وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟ اعلان ہوگیا

    یاد رہے چند روز قبل ترجمان مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک ملک بھرکے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہوچکی ہے۔

    خیال رہے حج درخواستوں کی وصولی میں2 دن کی توسیع کی گئی تھی ، جس کے تحت حج درخواستوں کی وصولی8مارچ تک جاری رہی۔

    واضح رہے کہ سال 2020 کےلیےحج درخواستوں کی وصولی کاآغاز 25 فروری سے ہوا تھا ، وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ خواہش مند افراد 13 بینکوں میں حج فارم چھ مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں۔

  • سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں  گی

    سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

    نئی دہلی : بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، واجپائی گزشتہ روز دہلی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات  نئی دہلی میں واقع اسمرتی استھل میں  آج مقامی وقت کے مطابق چاربجے ادا کی جائیں گی۔

    دفترخارجہ کے مطابق نگراں وزیراطلاعات علی ظفر کی قیادت میں 4 رکنی پاکستانی وفداٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کررہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفدخصوصی طیارےسےساڑھے12بجےنئی دہلی کیلئےروانہ ہوگا، پاکستانی وفد میں وزیراطلاعات، وزارت قانون کا عہدیدار جبکہ دفترخارجہ کے 2 سینئر افسران بھی شامل ہیں، پاکستانی وفد شرکت کے بعد آج ہی وطن واپس آئے گا۔ْ

    گزشتہ روز سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی ترانوے سال کی عمر میں چل بسے تھے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی رکن اٹل بہاری واجپائی تین باربھارت کے وزیراعظم رہے۔


    مزید پڑھیں : بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے


    واجپائی نے دومرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کیا جبکہ وہ بھارت کے صف اول کے سیاسی رہنما کے ساتھ ہندی کے شاعر بھی تھے۔

    سابق بھارتی وزیراعظم کے انتقال پر بھارت میں سات روز کے لئے سوگ منایا جارہاہے اورقومی پرچم سرنگوں ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے واجپائی کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واجپائی نے پاک بھارت تعلقات میں مثبت تبدیلی کیلئے اہم کردار ادا کیا، انھوں نے سارک اور علاقائی تعاون کے فروغ کی ہمیشہ حمایت کی۔

    عمران خان نے بھی سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا اٹل بہاری واجپائی برصغیر کی قد آور سیاسی شخصیت تھے، پاک بھارت تعلقات میں ان کی کوششیں یاد رکھی جائیں گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ واجپائی کےانتقال سےجنوبی ایشیاکی سیاست میں خلا پیدا ہوا، قیام امن کی خواہش سرحدکی دونوں جانب پائی جاتی ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں بھارت کے غم میں شریک ہیں۔

  • اسلام آباد:عید کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد:عید کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: پاکستان میں شوال کاچاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

    رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس کراچی،لاہور،کوئٹہ اور پشاورمیں ہونگے۔ مرکزی ا جلاس میں رویت ہلال کمیٹی کےممبران محکمہ موسمیات اور فلکیات کےماہرین بھی شرکت کرینگے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔