Tag: held-tomorrow

  • یومِ پاکستان کی پریڈ کل ہوگی

    یومِ پاکستان کی پریڈ کل ہوگی

    اسلام آباد: یوم پاکستان کی پریڈ کل ہوگی ، جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ میں حصہ لیں گے جبکہ جنگی جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کل پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستےمارچ پاسٹ کریں گے۔

    یوم پاکستان پریڈ میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش ہوگی جبکہ جنگی جہاز فضائی پاسٹ کریں گے۔

    اس موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل سروسز معطل رہیں گی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل عام تعطیل ہو گی۔

    خیال رہے یوم پاکستان کی پریڈ موسم کی خرابی کےباعث پچیس مارچ تک ملتوی کی گئی تھی۔

    یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یومِ پاکستان 23 مارچ کی پریڈ میں ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

    ہدایت نامہ کے مطابق شرکا کو پہلے ہی روز سے خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے جبکہ پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکاء کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، تمام حاظرین کو بغیر ماسک پہنے پنڈال میں‌ داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

  • ایف اے ٹی ایف کے خصوصی گروپ کا اجلاس : پاکستان کی کارکردگی کے پیش نظر رپورٹ تیارہوگی

    ایف اے ٹی ایف کے خصوصی گروپ کا اجلاس : پاکستان کی کارکردگی کے پیش نظر رپورٹ تیارہوگی

    اسلام آباد : ایف اے ٹی ایف انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کے اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کے پیش نظر رپورٹ تیار ہوگی، جو 21 سے 23 اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کا 2 روزہ اجلاس کل سے ہوگا، جس میں ایف اے ٹی ایف کاخصوصی گروپ پاکستان کی کارکردگی پر تجاویز مرتب کرے گا۔

    گروپ میں چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیوزی لینڈ ،بھارت شامل ہیں، خصوصی گروپ کےاجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کے پیش نظر رپورٹ تیار ہوگی، رپورٹ21 سے 23 اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کب ہوگا؟

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہوسکتے ہیں، پاکستان نے آئی سی آرجی کے 150 سوالات کا مفصل جواب دیا، پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پربڑی پیش رفت کی ہے اور نیکٹا، اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،ایف ایم یو نے تمام اہداف پورے کئے۔

    خیال رہے گزشتہ سال پاکستان نے 27 اہداف میں سے 14 پر بڑی پیش رفت کی تھی۔

    یاد رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچوئل اجلاس 21 سے 23 اکتوبر تک ہوگا، جس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔