Tag: helmets

  • بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار

    بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار

    کراچی : ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار دے دیا اور چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفرکرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار دیتے ہوئے بغیر ہیلمٹ سفر کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

    شارع فیصل پرٹریفک پولیس کی مزید نفری لگادی گئیں، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانےوالےشہری ہیلمٹ ضرور استعمال کریں، شہرمیں حادثات میں اموات بڑھنے پرکریک ڈاؤن کافیصلہ کیا گیا۔

    ٹریفک پولیس نے چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد، دہشت گردی میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

    ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں سالانہ 5 ہزار افراد مارے جاتے ہیں، لیکن ٹریفک حادثات میں 30 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    علی شیر جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کے دوران مرنے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، ہیلمٹ کا استعمال حادثے میں گہری چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔

  • مودی سرکار نے مریضوں کی جان بچانے والے ڈاکٹرز کی زندگی خطرے میں ڈال دی

    مودی سرکار نے مریضوں کی جان بچانے والے ڈاکٹرز کی زندگی خطرے میں ڈال دی

    نئی دہلی: مودی سرکار نے کرونا مریضوں کی جان بچانے والے ڈاکٹرز کی زندگی خطرے میں ڈال دی، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کے پاس حفاظتی لباس، ماسک تک موجود نہیں ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز مشکلات کا شکار ہیں، بھارتی ریاست سیلیگیوری میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ڈاکٹرز کے پاس حفاظتی لباس موجود نہیں ہیں۔

    ایک بھارتی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دباؤ کے بعد اسپتال پہنچے تو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے انہیں ایک پیکٹ دیا گیا جس میں ماسک اور نہ جراثیم سے محفوظ رکھنے والا لباس موجود تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سیلیگیوری میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کو رین کوٹ اور سن گلاسز تھما دئیے گئے ہیں۔

    کولکتہ کے دو ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق اہم سہولیات دینے کے بجائے مریضوں کی جانچ پڑتال کے لیے پلاسٹک کی برساتی دے دی گئی ہے۔

    انتقامی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر ایک ڈاکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر کام نہیں کرسکتے۔

    نئی دہلی کے قریب شمالی ہریانہ ریاست میں قائم ای ایس آئی اسپتال کے ڈاکٹر سندیپ گارک نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل ہیلمٹ استعمال کررہے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی این 95 ماسک نہیں ہے جو وائرس کے ذرات سے نمایاں تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ انچارج ڈاکٹر عاص مانا نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

    بھارتی ماہرین کے مطابق مئی کے وسط تک ایک لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں جس نے ہندوستان کے زیرکفالت صحت نظام اور ڈاکٹروں کو شدید دباؤ میں مبتلا کردیا ہے۔