Tag: help to loss weight

  • بادام کھائیں موٹاپے سے نجات پائیں

    بادام کھائیں موٹاپے سے نجات پائیں

    باداموں کا استعمال موٹاپے سے نجات حاصل کرنے والے افراد کے لیے مفید ہے۔

    بادام کو قوتِ حافظہ، دماغ اور بینائی کے لئے نہایت مفید قرار دیا جاتا رہا ہے،عالمی جریدے میں شائع ہونے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باداموں میں تمام ایسی وٹامنز اور منرلز موجود ہوتی ہیں، جن سے نہ صرف انسان کو طاقت ملتی ہے بلکہ اس سے وزن بھی قابو میں رہتا ہے۔

    باداموں میں منرلز کی موجودگی سے انسان کو کاربوہائیڈریٹ کی طلب کم ہوتی ہے اور یوں وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔

    حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ کی خوراک میں بادام شامل کرنے سے نہ صرف پیٹ کے گرد موجود چربی ختم کی جا سکتی ہے بلکہ دل کی مختلف بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

    اس میں وٹامن اے، وٹامن بی کے علاوہ روغن اور نشاستہ بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ  اعصاب کو طاقت  ور بناتا ہے اور قبض کو ختم کرتا ہے۔ دماغی کام کرنے والوں کے لئے اس کا استعمال ضروری قرار دیا جاتا ہے۔

    بادام خشک پھلوں میں بے پناہ مقبولیت کا حامل ہے۔ بادام کے بارے میں عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چکنائی سے بھرپور ہونے کے سبب انسانی صحت خصوصاً عارضہ قلب کا شکار افراد کیلئے نقصان دہ ہے۔

    اس حوالے سے متعدد تحقیقات کے مطابق بادام خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے اور یوں اس کا استعمال دل کی تکالیف میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے نیز اس کی بدولت عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

  • مرچیں کھانے سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے

    مرچیں کھانے سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے

    امریکہ: کھانوں میں مرچوں کا استعمال کرنے سے موٹاپے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

     امریکا کی وویومنگ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تیکھے کھانے جسمانی وزن میں کمی کی رفتار کو میٹابولزم کے زریعے بڑھا دیتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق مرچوں میں شامل جز کیپسایسن جسم میں چربی کو گھلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، مرچیں جسم میں توانائی کو جلا کر حرارت پیدا کردیتی ہیں، جس سے اضافی کیلیوریز جل جاتی ہیں۔

     مرچ کے ساتھ اگر کوئی ایسی غذا شامل کر لی جائے جو اس کو گرمی اور خشکی کو جذب کر لے تو یہ ایک بہترین مقوی دوا بن جاتی ہے۔

    تجربہ سے ثابت ہوا ہے کہ سرخ مرچ کھیرے پر لگا کر روزانہ کھانے سے دل، دماغ اور معدہ کے افعال کی اصلاح ہوتی ہے۔ خون صاف ہوتا ہے رنگت نکھر آتی ہے، آدمی کی استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے، تھکن قریب نہیں آتی، بلغمی دردوں‌ سے نجات ملتی ہے۔

  • کالی مرچ کا استعمال موٹاپا کم کرنے کے لئے نہایت کارآمد

    کالی مرچ کا استعمال موٹاپا کم کرنے کے لئے نہایت کارآمد

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچ کا استعمال موٹاپا کم کرنے کے لئے نہایت کارآمد ہے۔

    کالی مرچ کئی بیماریوں کی دوا ہے، کالی مرچ کی افادیت کے حوالے سے یونیورسٹی آف مشی گن کی ایک تحقیق کے مطابق کالی مرچ میں موجود پیپرائن نامی جزانسانی بدن میں ناصرف چکنائی کو جمنے سے روکتا ہے بلکہ چکنائی کو نئے خلئے بنانے سے بھی باز ر کھتا ہے ۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے اس کے علاوہ نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے ، ڈپریشن میں کمی، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کرکومن نامی مرکب کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال دماغی خلیوں کی حفاظت کے لئے نہایت مدد گار ہے، کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے جو چکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے۔

    اس کے علاوہ رنگ صاف کرنے والی کریم میں پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے، جس سے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔

  • شہد وزن گھٹائے اور دماغی تھکان دور کرے

    شہد وزن گھٹائے اور دماغی تھکان دور کرے

    شہد کا استعمال وزن کم کرنے اور دماغی تھکان دور کرنے میں مدد گا ثابت ہوتا ہے۔

    وزن گھٹانے کیلئے خواتین کئی جتن کرتی رہتی ہیں لیکن اس مشکل کا آسان ترین حل شہد میں پوشیدہ ہے، طبی ماہرین کےمطابق روزانہ رات کو سونےسے قبل ایک چمچہ شہد کھانے سے وزن میں کمی ممکن ہے، ماہرین کے مطا بق رات کو شہد کھانے سے نہ صرف جسم کی اضافی چکنائی تیزی سے حل ہوتی ہے بلکہ دن بھر میٹھا کھانے کی خواہش بھی نہیں ہوتی۔

    رات کو شہد کا استعمال دماغی تھکان کو بھی دور کرتا ہے اور پُر سکو ن نیند لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    شہد کی افادیت صرف ہمارے جسم کے اندرونی نظام کی مضبوطی تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اسے لوگ چہرے کی خوبصورتی کی کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔

    تاز ہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ شہد کا میٹھا نقصان کی بجائے جسم کے لئے مفید ہے خصوصا بڑی عمر کے لوگ جنہوں نے شہد اور دار چینی پوڈر ہم وزن استعمال کیا وہ زیادہ چاک و چوبند نظر آئے۔

    عالمی سطح پر ریسرچ کے بعد سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شہد ہر قسم کے امراض کو مکمل طور پر ٹھیک کر دیتا ہے۔ لیبارٹری میں کیمیائی تجزیہ کے بعد پتہ چلا ہے کہ شہد کے اندر، زمین پر پائے جانے والے تمام مرکبات ،عناصر، معدنیات، مفید سالٹس مکمل ترین اور متوازن ترین فارمولے کی شکل میں موجود ہیں۔

    مثلاً شہد کے ا ندر فریکٹوز، گلوکوز، سیکروز،مالٹوز، کاربو ہائیڈریٹس ،وٹامنز، امائینو ایسڈز، پروٹینز، کیروٹین ، معدنیات، کیلشئم، میگنیشئم،ایلومینئم، آئرن، سوڈیم، ایلبومینئم، نائیٹروجن سلیکا مینگنیز، سلفر، فا سفورس، آیوڈین کے علاوہ لاشمار مرکبات موجود ہیں

  • سورج کی کرنیں موٹاپا بھگانے کا سستا اور آسان علاج

    سورج کی کرنیں موٹاپا بھگانے کا سستا اور آسان علاج

    واشنگٹن : انسانی صحت پر سورج کی روشنی کے ممکنہ فوائد سے متعلق ایک تحقیق کی گئی، جس کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی موٹاپا بھگانے کا ایک آسان اور سستا علاج ثابت ہو سکتی ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نئی تحقیق کی روشنی میں محققین کو پتا چلا ہے کہ سورج کی کرنیں موٹاپا اور ذیابیطس 2 کی علامات کو سست کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    سائنسدانوں کی ٹیم چوہوں ہر تجربہ کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان کے تجربے کے دوران موٹے چوہوں کو سورج کی بالائے بنفشی شعاعوں، الٹرا وائلٹ ریز میں رکھنے سے ان کی بھوک کم ہو گئی، جس سے ان کے وزن میں اضافے کی رفتار بھی سست پڑ گئی۔

    اس تجربے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ اس دوران موٹے چوہوں میں ذیابیطس کے خطرے کی علامات، مثلاً خون میں گلوکوز کی غیر معمولی سطح اور انسولین سے مزاحمت کم نظر آئی ہے۔

    سورج کی روشنی میں مناسب وقت گزارنے سے اور پابندی سے کسرت کرنے کے ساتھ صحت مند خوراک کے استعمال سے بچوں میں موٹاپے کے سنگین خطرات سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔