Tag: hepatitis

  • ہیپاٹائٹس مردوں میں بانجھ پن کا سبب

    ہیپاٹائٹس مردوں میں بانجھ پن کا سبب

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے خلاف آگہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق ہیپاٹائٹس مردوں میں بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا شکار دوسرا بڑا ملک ہے۔ رواں برس یہ دن ’ہیپاٹائٹس کا خاتمہ‘ کے عنوان کے تحت منایا جارہا ہے۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اس موذی مرض کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی صرف 2 اقسام بی اور سی کے ہی ڈیڑھ کروڑ مریض موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: جسم پر ٹیٹو بنوانے سے ہیپاٹائٹس کا امکان

    پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کا رحجان کم ہے یہی وجہ ہے کہ اس مرض کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔

    ملک میں حکومت کی جانب سے وفاقی اور صوبائی سطح پر ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور علاج کے لیے خصوصی پروگرام جاری ہیں تاہم ان کوششوں کو مزید تیز اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

    ہیپاٹائٹس مردوں میں بانجھ پن کا سبب

    خاموش قاتل کے نام سے جانا جانے والا یہ مرض ہیپاٹائٹس جگر کی خرابی، کینسر اور موت کا سبب تو بن سکتا ہے تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق یہ مرض مردوں کو بانجھ پن میں بھی مبتلا کرسکتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق ہیپاٹائٹس بی وائرس میں موجود ایک پروٹین ’ایس‘ مردوں کی زرخیزی میں نصف کمی کردیتا ہے۔


    دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ 4 ہزار کے قریب افراد اس مرض کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ سالانہ یہ شرح 10 لاکھ سے زائد ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس کے مرض سے بچنے کے لیے احتیاط ہی بہترین طریقہ ہے جس سے آپ خود کو اس موذی مرض سے بچا سکتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال، گندا پانی، غیر معیاری اور ناقص غذا ہیپاٹائٹس کا سبب بننے والی بڑی وجوہات ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آج خاموش قاتل’ہیپاٹائٹس‘سے بچاؤکاعالمی دن ہے

    آج خاموش قاتل’ہیپاٹائٹس‘سے بچاؤکاعالمی دن ہے

    کراچی: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہاہے ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہرسال ڈیڑھ لاکھ افراد اس خاموش قاتل کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے صحت کے مطابق ہیپاٹائٹس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں صرف ہیپاٹائٹس کی دو اقسام، بی اور سی کے ہی ڈیڑھ کروڑ مریض موجود ہیں۔

    hepatitis

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی اور اس سے بچاؤ پر زور دینے کے لیے منگل 28 جولائی کو ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پاکستان میں ’خاموش طوفان‘ قرار دیے جانے والے اس مرض کی صرف دو اقسام میں ہی ڈیڑھ کروڑ افراد مبتلا ہیں۔

    یہ خطرناک بیماری پاکستانیوں کو دیمک کی طرح چاٹنے میں مصروف اور ہر سال تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ دنیا بھرمیں روزانہ 4000 موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    hepatitis

    پاکستان میں ہیپاٹائٹس وائرس ہولناک صورت اختیارکرتا جارہا ہے اورملک میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگوانے کا رحجان کم ہے، جو ایک سنگین مسئلہ بن رہا ہےاس وقت پاکستان میں سوزشِ جگر کے اس مرض میں کُل کتنے افراد مبتلا ہیں، اس بارے میں کوئی حتمی اعداد وشمارتوموجود نہیں ہیں تاہم ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہربارہواں شخص ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے۔

    hepatitis

    پاکستان میں حکومت کی جانب سے وفاقی اورصوبائی سطح پرہیپاٹائٹس کی روک تھام اورعلاج کے لیے خصوصی پروگرام جاری ہیں، جن کے تحت صرف صوبہ سندھ میں ہی 64 مراکز قائم ہیں، اس کے باوجود صوبے میں ہیپاٹائٹس میں مبتلا افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں بڑھتے ہوئے ہیپاٹائٹس کے مرض سے بچنے کے لیے احتیاط ہی بہترین طریقہ ہے، جس سے آپ خود کو اس موذی مرض سے بچا سکتے ہیں۔

    Hepatitis

    اس مہلک اور جان لیوا مرض کی وجوہات تو بے شمار ہیں مگرعلاج اتنا مہنگا ہے کہ غریب تو درکنار متوسط طبقہ کے مریض بھی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال، گندا پانی، غیرمعیاری اور ناقص غذا ہیپاٹائٹیس کی بڑی وجوہات ہیں۔