Tag: herbal treatment

  • ایڑیاں پھٹنے کا علاج صرف ایک سبزی سے، جانیے کیسے؟

    ایڑیاں پھٹنے کا علاج صرف ایک سبزی سے، جانیے کیسے؟

    سردیاں آتے ہی ایڑیاں پھٹنے یا اس جگہ کی کھال سخت ہونے کے مسائل کافی عام ہوجاتے ہیں، خصوصاً خواتین اس مسئلے سے پریشانی کا شکار رہتی ہیں۔

    دراصل ہمارے جسم کی سب سے سخت جلد ایڑیوں کی ہوتی ہے اور جسم کے اس حصے میں نمی کی مقدار کم ہوتی ہے اس وقت اگر لاپرواہی سے کام لیا جائے تو دن بدن جلد کھنچنے لگتی ہے جس سے دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔

    ایڑیاں پھٹنے کے نتیجے میں تکلیف اور بے چینی کا احساس ہوتا ہے، اگر آپ کو بھی ایڑیاں پھٹنے کا سامنا ہے تو اس کیلئے نہایت آسان اور سستا سا نسخہ استعمال کرکے اس سے نجات حاصل کرسکتی ہیں۔

    اس حوالے سے شیف اعجاز انصاری نے ایک بہترین اور سادہ سا نسخہ بتایا ہے جو ایک سبزی کی مدد سے بنایا گیا ہے، یہ نسخہ صرف خواتین ہی نہیں مرد بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    اجزاء :

    اس نسخے کو بنانے کیلئے جن اجزاء کی ضرورت ہے ان میں شلجم، پانی، لیموں، نمک اور بیکنگ سوڈا شامل ہیں۔

    بنانے کا طریقہ :

    شلجم کو چھیل کر اچھی طرح دھولیں اور اس کو ایک کپ پانی میں اچھی طرح پکائیں اور اسے ہاون دستے میں کچل لیں تاکہ اس کے چھوٹے چھوٹے ذرے ہو جائیں۔

    اب ایک بڑے برتن میں نمک، لیموں اور بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اپنے پیروں کو اس میں 15 منٹ کے لیے ڈبوئے رکھیں اس کے بعد ایک تولیے سے پاؤں خشک کریں اور موائسچرائزر لگائیں۔ آپ کی ایڑیاں نرم و ملائم اور صاف ستھری ہوجائیں گی۔

    ………………………..……………………………………………………………………………………
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • دماغی کمزوری دور کرنے کا آسان ہربل نسخہ

    دماغی کمزوری دور کرنے کا آسان ہربل نسخہ

    دماغی صحت کے بغیر ایک مکمل صحت مند زندگی کا تصور ممکن ہی نہیں کیونکہ دماغ انسانی جسم میں ’’کنٹرول روم‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے، اگر دماغ کی کارکردگی درست نہیں تو کسی بھی شخص کے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

    دماغ انسانی جسم کا وہ حصہ ہے جو پورے جسم کو کنٹرول کرتا ہے اسی وجہ سے دماغی بیماریاں شخصیت پر بری طرح سے اثر انداز ہوتی ہے، مہنگے علاج کے علاوہ اس بیماری سے نجات کے لیے مختلف گھریلو ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں۔

    week-brain-3

    دماغ کمزور ہونے کا شکوہ اکثر لوگ کرتے دکھائے دیتے ہیں، یہ ایسی بیماری ہے جس کے علاج کے لیے لوگ مہنگی ادویات تک استعمال کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔

    طریقہ علاج

    اے آر وائی کیو ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام ’’حکمت اور صحت‘‘ میں اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے حکیم صاحب نے بیماری کا آسان علاج بتایا، انہوں نے بتایا کہ 10 گرام کاسنی کے بیچ اور 50 گرام کلونجی کو ملا کر پیس لیا جائے۔

    week-brain-2

    week-brain-1

    دونوں اجزاء کو پیسنے کے بعد ایک پاؤ یعنی 250 گرام شہد میں ملا کر معجون تیار کریں اور باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں۔ ایک ماہ استعمال کے بعد دماغی قوت اور طاقت میں واضح فرق نظر آئے گا۔

    حکیم صاحب کے مطابق یہ نسخہ نسیان (بھولنے کا مرض) کے مریضوں کے لیے مفید ہے، جن افراد کو یہ مرض لاحق ہے اس میں کمی واقع ہوگی اور جو اس مرض میں مبتلا ہونے والے ہوں گے انہیں اس مرض کا شکار ہونے سے قبل ہی دماغی قوت مدافعت ملے گی۔

    یہ عام اور سادہ سا نسخہ ہے جو کہ بالخصوص بوڑھے افراد کے لیے بہترین ہے کیوں کہ ادھیڑ عمری کے بعد جسم کے ساتھ ساتھ دماغ بھی کمزوری کا شکار ہونے لگتا ہے یا ایسے طالب علم جنہیں اپنا نصاب یاد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو۔

    نوٹ: تمام اشیاء گرم ہیں لہذا معجون چھوٹے چمچے کا ایک چوتھائی حصہ بطور دوا دن میں ایک بار استعمال کریں۔

    ویڈیو دیکھیں

    اسی سے متعلق: دماغی کارکردگی میں اضافہ کے لیے یہ ورزشیں کریں

    مزید پڑھیں: مصوری کے ذریعے ذہنی کیفیات میں تبدیلی لائیں

     مزید پڑھیں: ذہین بنانے والے 6 مشغلے

    مزید پڑھیں: دو زبانیں بولنے والوں کا دماغ زیادہ فعال