Tag: heroin recovered

  • ابوظہبی جانے والی خاتون مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

    ابوظہبی جانے والی خاتون مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

    لاہور : ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہور سے ابوظہبی جانے والی خاتون مسافر کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرکے ایک مسافر خاتون کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

    اےایس ایف حکام کے مطابق لاہور سے ابوظہبی جانے والی خاتون مسافر ماہین بٹ کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی، مذکورہ منشیات انتہائی مہارت سے جسم کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی۔

    اے ایس ایف کے مطابق حراست میں لی گئی ملزمہ ماہین بٹ کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ائیر پورٹس سیکورٹی فورس نے ہارمونیم میں آئس چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے دبئی جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد ہوئی ، شوکت خان نامی مسافر ہارمونیم ساتھ لے جارہا تھا، شبہ ہونے پر تلاشی لی گئی۔

  • اسلام آباد : مسافر سے کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد، ویڈیو دیکھیں

    اسلام آباد : مسافر سے کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد، ویڈیو دیکھیں

    اسلام آباد : اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے اسمگلر کو حراست میں لے لیا۔

    پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 9753کے ذریعے اسلام آباد سے ریاض روانہ ہونے والے کوہاٹ کے رہائشی عادل خان نامی مسافر سے1.850 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

    اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ ہیروئن کٹنگ بورڈ کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزم کو اسکیننگ پراسیس کے دوران حراست میں لیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • دس کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    دس کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : پی آئی اے سیکیورٹی عملے نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کرتے ہوئے دس کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سیکیورٹی کے عملے نے کروڑوں روپے کی بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک بیگ میں سے 10کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے، لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کنٹینر میں مشکوک بیگ کی اطلاع پرعملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سیکیورٹی عملے نے مشکوک بیگ دیکھ کر اے ایس ایف، اے این ایف اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچنگ کے بعد کنٹینر کو کلیئر قرار دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے کنٹینر میں رکھے مشکوک بیگ کی تلاشی لی تو بیگ سے دس کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی، اس حوالے سے پی آئی اے کی سیکیورٹی اور دیگر نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کنٹینر میں مشکوک بیگ کیسے پہنچا اور کس نے رکھا؟

    اس کے علاوہ پی آئی اے کا سیکیورٹی کا عملہ سی سی ٹی وی کی مدد سے بھی تحقیقات کر رہا ہے، لاہورسے لندن ،پیرس اور جدہ جانے والی کسی بھی ایک پرواز کے ذریعے ہیروئن کو بیرون ملک اسمگل کرنا تھا۔

  • پاکستان سے سعودی عرب منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

    پاکستان سے سعودی عرب منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

    راولپنڈی: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان سے سعودی عرب منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والے پرواز سے خاتون مسافر کو گرفتار کرکے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی دو کلوگرام آئس (ہیروئن) برآمد کرلی۔

    اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق گرفتار خاتون مسقط کے راستے سعودی عرب جا رہی تھی اور خاتون کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے، ملزمہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : اسلام آباد، جدہ جانے والے مسافر سے چار کلو ہیروئن برآمد


    ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس کی بہ نسبت اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہیروئن لے جانے اور پکڑے جانے والے واقعات زیادہ ہیں۔

    اس سے قبل بھی پاکستان سے منشیات اسمگل کی کرنے کی کئی کوششوں کو ایئرپورٹ پر ناکام بنایا گیا تھا لیکن اس کے مکمل روک تھام اور سدباب کے لیے سخت قوانین کے ساتھ ساتھ موثر سیکیورٹی کے نظام کی بھی ضرورت ہے۔

    ضرور پڑھیں: سعودی عرب:‌ تین پاکستانیوں کا سر قلم

    خیال رہے کہ پاکستان سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں سعودی عرب میں کئی پاکستانیوں کے سرقلم کیے جاچکے ہیں۔

    یہ بھی  پڑھیں: ’’ سعودی عرب: منشیات فروشی پر پاکستانی اور سعودی شہری کا سر قلم ‘‘


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔