Tag: heroine

  • ابوظہبی پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرکے ہیروئن اور کرسٹل برآمد کرلی

    ابوظہبی پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرکے ہیروئن اور کرسٹل برآمد کرلی

    ابو ظہبی : اماراتی پولیس نے متحدہ عرب امارات سمیت عالمی سطح پرمنشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کرنے والے 20 افراد پرمشتمل گروہ کوگرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پولیس اور نارکوٹکس اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث ایشائی گروہ کو گرفتار کرکے 20 کلو گرام سے زائد ہیروئن اور کرسٹل برآمد کرلی ہے۔

    ابوظہبی پولیس کے کرنل طاہرغریب ال دہری کا کہنا ہے کہ دبئی کے سیکیورٹی اداروں نے عالمی سطح پر ہیروئن اور کرسٹل کی اسمگلنگ فروخت میں ملوث 20 افراد مشتمل ایشائی گروہ کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزمان تجارتی جہازوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرکے یو اے ای لاتے تھے۔ 20 افراد پر مشتمل گروہ کا سرغنہ بیرون ملک سے گروہ کو ہدایات فراہم کرتا ہے۔

    کرنل ال دہری نے عوام سے گذارش کی ہے کہ منشیات فروش گروہ کا سربراہ بیرون ملک روپوش ہے، عوام مذکروہ گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے مدد فراہم کرے۔


    دبئی: منشیات فروشی کے الزام میں پاکستانی ڈرائیور گرفتار


    ابوظہبی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل طاہر غریب ال دہری کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں گذشتہ تین ماہ سے متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مذکروہ ملزمان کو بھی خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 20 کلو ہیروئن اور کرسٹل برآمد کرنے کے بعد تلف کردی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • راولپنڈی: پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے 20 کلو ہیروئن پکڑی گئی

    راولپنڈی: پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے 20 کلو ہیروئن پکڑی گئی

    راولپنڈی: بے نظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی‘ پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے طیارے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 پر چھاپہ مارا گیا اور تلاشی کےدوران جہاز کے خفیہ خانوں سےہیرؤن برآمد کی گئی۔


    منشیات کا شبہ‘ برطانوی حکام نے پی آئی اے کا جہازکلئیر قراردے دیا


    پی آئی اے کے مطابق پرواز نمبر پی کے 785 نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہونا تھا تاہم خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی‘ اے این ایف نے منشیات تحویل میں لینے کے ساتھ کیٹرنگ سے متعلقہ عملے پانچ ارکان کو بھی حراست میں لیا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث ہیں۔

    گزشتہ دنوں لاہور سے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے758کاطیارہ کو روک کر تلاشی لی گئی اور مبینہ طور پر منشیات بھی برآمد کی گئی تاہم لندن انتظامیہ نے پی آئی اے کے عملے کو معمولی تفتیش کے بعد چھوڑدیا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں سے بھی 15 کلو ہیرؤن برآمد کی گئی تھی جو کہ ایک قابلِ ذکر تعداد ہے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کی کڑی چیکنگ کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ غیر ملکی ائیر پورٹ پر طیارے سے منشیات برآمد ہو جائے تو قومی ائیر لائن کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ہیتھرو ائیرپورٹ: برطانوی حکام جہاز سے ہیروئن برآمدگی کے شواہد نہ دے سکے

    ہیتھرو ائیرپورٹ: برطانوی حکام جہاز سے ہیروئن برآمدگی کے شواہد نہ دے سکے

    لندن: پی آئی اے کے طیارے سے ہیتھرو ائیرپورٹ پر مبینہ ہیروئن نکلنے کا معاملہ معمہ بن گیا، برطانوی حکام نے 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پی آئی اے کو معلومات تاحال فراہم نہیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر برطانوی اتھارٹی نے پی آئی اے کے جہاز کو روک کر کئی گھنٹے تلاشی لی اور عملے کو حراست میں لے کر جہاز سے مبینہ طور پر ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

    برطانوی حکام کی جانب سے 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پی آئی کو ہیروئن برآمدگی کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، پی آئی اے کی جانب سے برطانوی حکام سے پوچھا گیا تھا کہ طیارے کی کس جگہ سے کتنی مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی،  قومی ائیرلائن کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر برطانوی حکام تاحال خاموش ہیں۔

    پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے سفارتی سطح پر رابطے شروع کردیے، لندن  اسٹیشن کے منیجر نے بھی بارڈر سیکیورٹی فورس ، نیشنل کرائم ایجنسی کو تحریری طور کر خط لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کو بتایا جائے کہ ہیروئن کہا سے برآمد ہوئی۔


    برطانوی حکام نے پی آئی اے کا جہازکلئیر قراردے دیا


    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانوی بارڈر سیکیورٹی فورس نے پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی کلیئرنس کے بعد پاسپورٹ واپس کردیئے ہیں‘ پی آئی اے کا فضائی عملہ پرواز 788کے ذریعے آج کراچی پہنچے گا۔

    یاد رہے کہ لندن سے لاہور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے طیارے میں منشیات کی موجودگی کے شبے میں برطانوی کسٹم حکام نے تلاشی لی گئی تھی، پرواز جیسے ہی لندن پہنچی کسٹم حکام نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق شک کی بنیاد پربرطانوی حکام نے عملے کے تیرہ ارکان کو اپنی تحویل میں لیاتھا،جہاز کو بھی شک کی بنیاد پرحصارمیں لیا گیا تھا، تحویل میں لئے گئے عملے کے ارکان میں کپتان حامد گردیزی، فرسٹ آفیسر ایوب اور دس فضائی میزبان شامل تھے۔

    بعد ازاں برطانوی کسٹم حکام نے طیارے کو کلئیر قراردے کر جہاز اورکریو کے سامان کی تلاشی لینے کے بعد چھوڑدیاگیا۔