Tag: Hezbollah Attack

  • حزب اللہ کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی جہنم واصل، 14 زخمی

    حزب اللہ کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی جہنم واصل، 14 زخمی

    جنوبی لبنان میں حزب اللہ نے جھڑپ کے دوران 4 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ 14 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اپنے 4 ریزرو فوجیوں کی ہلاکت اور 14 زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 43 سالہ ابراہام یوسف گولڈ برگ اور 30 سالہ سارجنٹ گلاد المالیچ شامل ہے جبکہ ایک 29 سالہ کیپٹن امیت چایوٹ اور 36 سالہ میجر ایلیا وامرام بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں زمینی لڑائی کے دوران مارے جانیوالے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 33 ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سرپرائز حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی تقریر کے دوران شدید احتجاج کیا۔

    اے ایف پی کے مطابق نیتن یاہو تقریر کرتے ہوئے اُس وقت اچانک خاموش ہوگئے جب شرکا نے ایک منٹ سے زیادہ تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ شرکا میں سے ایک یہودی بار بار چلاتا رہا کہ ’میرا باپ مارا گیا ہے‘۔

    ٹرک نے اسرائیلی فوجیوں کی بس کو خوفناک ٹرک مار دی

    نیتن یاہو پر عوامی اور سفارتی سطح پر دباؤ ہے کہ وہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال اپنے شہریوں کی رہائی کیلیے معاہدہ کریں۔

  • حزب اللہ کے اسرائیلی ساحلی شہر حیفا پر حملے، متعدد زخمی

    حزب اللہ کے اسرائیلی ساحلی شہر حیفا پر حملے، متعدد زخمی

    حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ساحلی شہر حیفا کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام حیفا پر راکٹ حملہ روکنے میں ناکام رہا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے داغے گئے راکٹ مار گرانے میں ناکامی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر گزشتہ سال سے جاری حملوں کے بعد اسرائیلی شہر حیفا پہلی بار حملے کی زد میں آیا ہے۔

    اس سے قبل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیل کی ایلیٹ فورسز کے 25 سے زائد افسران اور فوجیوں کو ہلاک جبکہ 130سے زائد کو زخمی کیا ہے۔

    حزب اللہ نے گزشتہ روز ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں گھسنے والی اسرائیلی افواج کے ساتھ اپنے تصادم کے نتائج کا جائزہ پیش کیا۔

    رپورٹ کے مطابق ترجمان نے اپنے بیان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج کے اعلیٰ درجے کے 25 سے زائد افسران اور فوجیوں کی ہلاکت اور 130 سے زائد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    حزب اللہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ ہلاکتوں کو اسرائیل نے تسلیم کیا ہے اور آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ اس نے کتنی ہلاکتوں کو چھپایا ہے۔

    اسرائیلی حملے میں ایران کے آئل ٹرمینل کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ

    حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کی چھاؤنیوں، فوجی مقامات اور لبنانی سرحد کے قریب بستیوں کو توپ خانے کے گولوں، میزائلوں اور بھاری مشین گنوں سے مسلسل نشانہ بنانے کی بھی دعویٰ کیا۔

  • حزب اللہ کا گولان ہائٹس میں اسرائیلی فوجی بیرکس پر بڑا حملہ

    حزب اللہ کا گولان ہائٹس میں اسرائیلی فوجی بیرکس پر بڑا حملہ

    اسرائیلی بمباری کے جواب میں مقبوضہ بولان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی بیرکس پر پچاس راکٹ داغ دیئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنانی تنطیم حزب اللہ کا کہنا ہے حملے میں براہِ راست فوجی بیرکس کو نشانہ بنایاگیا ہے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اسلحہ ڈپو پر حملہ کیا تھا۔

    اسرائیل پر ممکنہ ایرانی حملے کے خطرات کے پیشِ نظر امریکا کا دوسرا طیارہ بردار یو ایس ایس ابراہم لنکن بھی مشرقِ وسطی پہنچ گیا، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہلے ہی میں موجود ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کا نواں دورہ مکمل کرکے امریکا روانہ ہوگئے، تاہم ان کا دورہ کارگر ثابت نہ ہوا، غزہ جنگ بندی معاہدے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل، اصل حقائق سامنے آگئے

    روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیل اختلافات کم کرنے والی امریکی تجویز کی حمایت کرتا ہے اگر حماس تجویز کو قبول کرتا ہے تو مذاکرات کار معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق کسی واضح مفاہمت پر کام کریں گے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

  • حزب اللہ کی اسرائیل پر شدید گولہ باری، سائرن بجنے لگے

    حزب اللہ کی اسرائیل پر شدید گولہ باری، سائرن بجنے لگے

    حزب اللہ کمانڈر سامی عبداللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر شدید گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے پہلی بار طبریا شہر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی لبنان پر گولہ باری شروع کردی ہے۔

    اسرائیل کے فوجی ریڈیو کے مطابق جنوبی لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر شدید گولہ باری کی جارہی ہے، سرحدی علاقے بالائی جلیل کی متعدد بستیوں میں سائرن بجائے جا رہے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آیا ہے کہ ہمارے علاقے پر شمالی لبنان سے اب تک 90 بار حملے کیے جا چکے ہیں جن میں سے بعض کو ناکام بھی بنایا گیا ہے جبکہ بعض سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

    دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی 250 دنوں سے جاری وحشیانہ بمباری اور کارروائیوں میں مظلوم فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

    سرکاری میڈیا آفس نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے 250ویں دن کے موقع پر اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق غزہ میں 37,202 افراد کی شہادت کی دستاویز کی گئی ہے اور مزید 10,000 افراد لاپتہ ہیں۔

    15,694 بچے مارے جا چکے ہیں۔ قحط کی وجہ سے 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 498 طبی عملہ جان سے گیا جب کہ 15 صحافی مارے گئے۔

    اسرائیلی حملوں میں شہریوں کا قتل جنگی جرائم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ

    متاثرین میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ 17,000 بچے اپنے والدین میں سے کسی کے بغیر یا صرف ایک کے ساتھ رہ رہے ہیں۔