Tag: Hezbollah’s claim

  • اسرائیل کے 55 فوجی ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہوئے، حزب اللہ کا دعویٰ

    اسرائیل کے 55 فوجی ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہوئے، حزب اللہ کا دعویٰ

    بیروت : لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ حالیہ زمینی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 55 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 500 سے زیادہ افسران و اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیلی فوج کو مسلسل جانی اور مالی نقصان پہنچا رہی ہے، جس میں افسران اور فوجیوں کی بڑی تعداد شامل ہے اور یہ کارروائیاں جنوبی لبنان کی محاذوں پر کی گئیں۔

    اس کے علاوہ اب تک کی جاری لڑائی میں اسرائیل کے 20 مرکاوا ٹینک اور چار فوجی بلڈوزر بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    لبنانی سرحد پر زمینی آپریشنز کا ذکر کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے 70ہزار سے زیادہ فوجیوں، سینکڑوں ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کے ساتھ پانچ فوجی ڈویژنز تعینات کر رکھی ہیں۔

    اسرائیلی فوجی ہلاک

    اس کے برعکس حزب اللہ کے سیکڑوں مزاحمتی جنگجو اسرائیل کی کسی بھی زمینی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مزید شدت آئی ہے۔

    اسرائیلی فورسز نے مشرقی اور مغربی سیکٹرز سے سات دیہات کی جانب پیش قدمی کی، تاہم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجو پہلے سے تیار شدہ حکمت عملی کے تحت اسرائیلی فوج کو کامیابی سے نشانہ بنا رہے ہیں اور سرحدی علاقوں میں گھات لگا کر ان کے حملوں کا جواب دے رہے ہیں۔

    بیان کے مطابق اس کے علاوہ حزب اللہ کا میزائل یونٹ بھی مزید طاقتور ہو رہا ہے اور اسرائیلی فوجی مقامات اور بیرکوں کو ان میزائلوں کی مدد سے نشانہ بنایا جارہا ہے ، جن میں پہلی بار استعمال ہونے والے جدید ڈرونز بھی شامل ہیں۔

    حزب اللہ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز ابھی تک سرحد کے قریب کسی بھی لبنانی گاؤں کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، تازہ جھڑپوں کے دوران 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق گولانی بریگیڈ سے ہے اور ان میں ایک میجر اورایک کیپٹن بھی شامل ہے۔

  • اسرائیل کے 25 اعلیٰ افسران اور فوجی ہلاک کیے، حزب اللہ کا دعویٰ

    اسرائیل کے 25 اعلیٰ افسران اور فوجی ہلاک کیے، حزب اللہ کا دعویٰ

    لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیل کی ایلیٹ فورسز کے 25 سے زائد افسران اور فوجیوں کو ہلاک جبکہ 130سے زائد کو زخمی کیا ہے۔

    حزب اللہ نے گزشتہ روز ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں گھسنے والی اسرائیلی افواج کے ساتھ اپنے تصادم کے نتائج کا جائزہ پیش کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے اپنے بیان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج کے اعلیٰ درجے کے 25 سے زائد افسران اور فوجیوں کی ہلاکت اور 130 سے زائد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    حزب اللہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ ہلاکتوں کو اسرائیل نے تسلیم کیا ہے اور آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ اس نے کتنی ہلاکتوں کو چھپایا ہے۔

    حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کی چھاؤنیوں، فوجی مقامات اور لبنانی سرحد کے قریب بستیوں کو توپ خانے کے گولوں، میزائلوں اور بھاری مشین گنوں سے مسلسل نشانہ بنانے کی بھی دعویٰ کیا۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے حملے کے پہلے دن تین اعلیٰ افسران سمیت اپنے 8 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا اور مقامی میڈیا نے 30 سے زائد فوجی زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔

    ہفتے کے روز بھی اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ جنوبی لبنان غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 38 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔