Tag: Hiba Bukhari

  • کون سی اداکارہ دوسری شادی کیلئے دباؤ ڈالتی رہی؟ آریز احمد کا بڑا انکشاف

    کون سی اداکارہ دوسری شادی کیلئے دباؤ ڈالتی رہی؟ آریز احمد کا بڑا انکشاف

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آریز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اداکارہ شادی کے بعد بھی میرے پیچھے پڑی رہی، حالانکہ میں نے واضح کر دیا تھا کہ میرا کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے۔ اس کے باوجود مجھ پر شادی کے لئے دباؤ ڈالتی رہی۔

    آریز نے کہا کہ اگر میری حبا سے شادی نہ بھی ہوتی، تب بھی میں اس اداکارہ سے شادی نہیں کرتا۔

    حال ہی میں ایک رمضان شو میں پاکستانی شوبز کا مقبول جوڑا حبا بخاری اور آریز احمد شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی، سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

    آریز نے بات چیت کے دوران حبا بخاری پر حمل کے دوران تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ اگر حاملہ خواتین گھر سے باہر نہ نکلیں تو کیا کریں؟ کیا وہ اپنا پیٹ گھر پر رکھ کر آئیں؟”

    حبا بخاری نے بھی معاشرتی سوچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ”کیا حاملہ ہونا بیماری ہے؟ کیا یہ کوئی معیوب بات ہے کہ کام کرتے رہنا غلط سمجھا جائے؟”

    آریز نے کہا کہ ایک اداکارہ نے نہ صرف ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی بلکہ ان کی شادی طے ہوجانے کے باوجود بھی پیچھے پڑی رہیں اور شادی کے لئے دباؤ ڈالتی رہیں۔

    آریز نے اداکارہ کا نام ظاہر کیے بغیر مزید کہا کہ ”میں اس اداکارہ سے کبھی بھی شادی نہیں کرتا، چاہے میری اور حبا کی شادی ہوتی یا نہ ہوتی۔”

    واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حبا بخاری اور آریز نے نادیہ خان سے متعلق تنازع پر لب کشائی کی تھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری نے شوہر آریز کے ساتھ شرکت کی اور نادیہ خان سے متعلق تنازع پر اظہار خیال کیا۔

    آریز کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں تقریباً ہر کوئی جانتا تھا کہ ہم والدین بننے والے ہیں کیونکہ حبا بخاری ڈرامے کی شوٹنگ کروارہی تھیں لیکن لوگوں کے پاس شائستگی ہے کہ وہ خود سے آگے بڑھ کر اس خوشخبری کو شیئر نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ میزبان و اداکارہ نادیہ خان سب جانتی تھیں لیکن انہوں نے اس بات کا اعلان ٹی وی پر کردیا، کچھ باتیں آپ کی اپنی ہوتی ہیں جو آپ دنیا کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

    حبا بخاری نے بتایا کہ جب وہ حاملہ تھی تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ایوارڈ کی تقریب میں پہنے گئے لباس پر بھی تنقید کی گئی، ہر کسی کی اپنی رئے ہوتی ہے اور شاید لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن میں صرف خود کو دیکھتی ہوں اور کسی کی رائے پر توجہ نہیں دیتی۔

  • حبا بخاری کو بیٹی کی پیدائش پر کیا تحفہ دیا؟ آریز کے جواب نے سب کو حیران کردیا

    حبا بخاری کو بیٹی کی پیدائش پر کیا تحفہ دیا؟ آریز کے جواب نے سب کو حیران کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آریز احمد نے اپنی اہلیہ حبا بخاری کو بیٹی کی پیدائش پر تحفہ دینے سے متعلق حیران کن جواب دیا ہے۔

    حال ہی میں والدین بننے والے آریز احمد اور حبا بخاری نے اپنے بچے کی آمد کے بعد پہلی بار شان سحر میں ایک ساتھ شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    شو کی ہوسٹ ندا یاسر نے آریز احمد سے پوچھا کہ انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر حبا بخاری کو کیا تحفہ دیا؟ اس پر حبا بخاری نے اریز احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بتاؤ، کیا دیا آپ نے تحفے میں مجھے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس پر آریز احمد نے کہا کہ دیا تو تھا کچھ پر اب یاد نہیں آرہا کیا دیا تھا اس پر حبا بخاری نے کہا کہ نہیں کچھ نہیں دیا تھا، آریز احمد نے حبا بخاری کو دیکھتے ہوئے کہا کہ میں فلک شبیر تو ہوں نہیں کہ زمین نام کردوں تمھارے۔

    یہ سن کر حبا چونک اٹھیں اور حیرت میں ہنستے ہوئے آریز احمد کو مزید اس موضوع پر بات نہ کرنے کا اشارہ دیا، آریز نے مزید کہا کہ میں نے بحریہ ٹاؤن میں ایک ولا دیا ہے لیکن ابھی وہ حبا نام نہیں ہوسکا ہے۔

    آریز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مذاق میں کہا کہ وہ ڈول ہاؤس میں کس کیلئے لایا تھا میں؟ اس کے سامنے بحریہ ٹاؤن لکھا ہوا تھا، جس پر حبا بولیں کہ چپ ہوجاؤ آریز، کچھ نہیں دیا انہوں نے مجھے، آریز نے ایک مرتبہ پھر خاموش رہنے کے بجائے کہا کہ دیتا ہوں میں تحفے یہ بھول جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان کو ایک فارم ہاؤس تحفے میں دیا تھا اور وہاں ایک ویڈیو بھی بنائی تھی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی تھی۔

  • حبا بخاری نے بیٹی کی تصویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

    حبا بخاری نے بیٹی کی تصویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    حبا بخاری کو پاکستانی ٹیلی ویژن کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہیں ان کی شاندار اداکاری اور شاندار انداز کی وجہ سے لاکھوں مداحوں نے سراہا ہے۔

    ان کے قابل ذکر ڈراموں میں کئی نام شامل ہیں، حبا بخاری کو حال ہی میں ان کے ایک ڈرامہ سیریل بے پناہ پذیرائی ملی جس نے تقریباً 3 بلین ویوز حاصل کیے۔

     حبا بخاری نے باصلاحیت اداکار آریز احمد کے ساتھ 7 جنوری 2022  کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور ان کے ہاں حال میں ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    حال ہی میں حبا بخاری ایک رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

    اس بارے میں بات کرتے ہوئے حبا بخاری نے کہا کہ ہم نے کافی تحقیق کے بعد مل کر بیٹی کے لیے ‘آئینور’نام کا انتخاب کیا، اس کا مطلب ہے چاندنی، اور یہ ایک خوبصورت نام ہے۔

    حبا نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصاویر شیئر نے کرنے سے متعلق کہا کہ’ آئینور” ابھی بہت چھوٹی ہے، میں اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہماری نیک خواہشات کا اظہار کیا، میں چاہتی ہوں کہ وہ اس کی تصویریں دیکھیں لیکن وہ اس کے لیے بہت چھوٹی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ وقت آنے پر ہم اپنی بیٹی کا ایک مناسب تعارف کرائیں گے، اس کے علاوہ، جب ہم باہر جاتے ہیں تب بھی ہم نہیں چاہتے کہ لوگ تصویریں کھینچیں، لوگ اکثر تصویر لینے کی کوشش کرتے ہیں اگر ہم منع کردیں تو کہا جاتا ہے کہ ہم بدتمیزی کر رہے ہیں۔

  • حبا بخاری اور آریز نے حمل سے متعلق گردشی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    حبا بخاری اور آریز نے حمل سے متعلق گردشی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے حمل سے گردشی خبروں پر ردعمل ظاہر کر دیا۔

    حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے شو کے دوران حبا بخاری اور آریز احمد کو آن ایئر متوقع بچے کی پیدائش کی مبارک باد دی تھی، بعدازاں نادیہ خان نے اس حوالے سے مزید وضاحت پیش کی تھی۔

    نادیہ خان نے کہا تھا کہ انہیں آریز احمد نے خود ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بتایا تھا کہ اہلیہ امید سے ہیں اور بہت جلد ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے اور انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ آریز احمد اس بات کو اپنے مداحوں سے خفیہ رکھ رہے ہیں۔

    تاہم اب پاکستان کے مقبول جوڑے نے ان گردشی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر یوٹیوب پر وی لاگ میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت سی تصاویر اور باتوں کو توڑ موڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر صرف چند ویوز اور لائکس کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ اس بات کا بھی خیال نہیں رکھتے کہ ان کی اس حرکت سے اہل خانہ پر اور جس کے لیے بولا جارہا ہے اس پر کیا گزر رہی ہوتی ہے۔

    آریز احمد نے کہا کہ اگر یوٹیوب کی تمام خبروں پر یقین کیا جائے تو ہمارے 6 سے 7 بچے پہلے ہی موجود ہیں، جبکہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ ایسی گردشی خبروں کی کئی بار تردید کرنے کے باوجود بھی لوگ بعض نہیں آتے۔

    اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہیں، یہ افواہیں تکلیف دہ ہیں اور ان کو پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ہم حقیقی لوگ ہیں جو ان خبروں اور بیانات سے متاثر ہوتے ہیں۔

  • حبا بخاری نے نماز پڑھ کر فون پر پھونکیں کیوں ماریں؟ ویڈیو وائرل

    حبا بخاری نے نماز پڑھ کر فون پر پھونکیں کیوں ماریں؟ ویڈیو وائرل

    کراچی : پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے نماز پڑھنے کے بعد اپنے موبائل فون پر پھونک مارنے کی ایسی وجہ بتائی کہ سننے والے بے ساختہ ہنس پڑے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حبا بخاری کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ایک دلچسپ موضوع پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں اپنے مخصوص انداز میں مسکراتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نماز پڑھنے کے بعد اپنے موبائل پر پھونک مارتی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by 2024 (@zardpatoonkaban.official_75)

    حبا بخاری نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی مجھ سے فون پر پھونک مارنے کی وجہ پوچھتا تھا،تو میں نے انہیں بتایا کہ دیکھیں سب کے فون چوری ہو رہے ہیں اور میرا فون نہیں چوری ہو رہا۔

    اداکارہ کے اس دلچسپ انکشاف پر حاضرین بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے، مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ کمنٹس کررہے ہیں۔

    ٹیلی وژن کے متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حبا بخاری اکثر و بیشتر مرکزی کرداروں میں نظر آتی ہیں جسے صارفین بھی خوب پسند کرتے ہیں۔

  • حبا بخاری کی مہندی دیکھ کر آریز احمد نے کیا کہا؟

    حبا بخاری کی مہندی دیکھ کر آریز احمد نے کیا کہا؟

    کراچی : ٹیلی وژن کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد مہندی لگانے کے معاملے میں کافی مختلف سوچ رکھتے ہیں دونوں کی پسند جدا گانہ ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں اداکاروں نے اپنی پسند اور ناپسند کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    حبا بخاری نے بتایا کہ انہوں نے پہلی عید اوکاڑہ میں آریز کے بھائی کے گھر منائی تھی تو عید پر مہندی بھی وہیں سے لگوائی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ آریز مجھے مہندی لگوانے لے جاتے ہیں اور شادی پہلے بھی ہر عید پر میرے ابو مہندی لگوانے لازمی بھیجا کرتے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں آریز نے بتایا کہ مجھے پورے ہاتھوں میں بھری ہوئی مہندی بہت پسند ہے جبکہ حبا کو چھوٹا سا ڈیزائن اچھا لگتا ہے۔

  • حبا اور آریز کی لڑائی کے بعد کیا ہوتا ہے؟ جان کر ہنسی نہیں روک پائیں گے

    حبا اور آریز کی لڑائی کے بعد کیا ہوتا ہے؟ جان کر ہنسی نہیں روک پائیں گے

    کراچی : ٹیلی وژن کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد نے آپس میں ہونے والی نوک جھوک سے متعلق بہت دلچسپ باتیں بیان کی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی نے اپنی ہونے والی لڑائی اور صلح کے حوالے سے ناظرین کو بتایا۔

    حبا بخاری کا کہنا تھا کہ ہم دونوں میں یہ بات اچھی ہے کہ ہم لڑائی کے بعد کسی تیسرے کو شامل نہیں کرتے چاہے وہ ہمارے اپنے سگے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ اپنا مسئلہ اسی دن یا رات تک حل کرلیا جائے ورنہ دوسرے دن تو ختم ہو ہی جاتا ہے۔

    انہوں نے ازراہ مزاح کہا کہ میرا بہت دل چاہتا ہے آریز سے ناراض ہوکر امی کے گھر چلی جاؤں جس پر آریز نے فوری جواب دیا کہ اس نے ایک دو بار ایسا کیا لیکن میں نے دروازے پر ہاتھ رکھ کر راستہ روک لیا کہ ناراض ہوکر نہیں جانے دوں گا ویسے جانا ہے تو جاؤ۔

    آریز نے بتایا کہ جب حبا ناراض ہوتی ہے تو اس کے گانوں کی فہرست بھی بدل جاتی ہے اور یہ دکھی، غمگین اور مجھے ذلیل کرنے والے گانے چلا دیتی ہے۔

    حبا بخاری اور آریز احمد کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 اداکار حبا بخاری آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔

  • حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    معروف پاکستانی اداکارہ حبا بخاری اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، ان کی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    اداکار آریز احمد نے اپنے نکاح کی خوبصوت ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دلہن کے ہمراہ نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

    ویڈیو کے کیپشن میں آریز احمد نے اپنے نکاح کی تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ جی بالکل ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب حبا بخاری نے اپنے خوبصورت دن کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

  • حبا بخاری اور آرز احمد رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

    حبا بخاری اور آرز احمد رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

    کراچی : سال2021کے ماہ دسمبر میں خاموشی سے منگنی کرنے والے اداکار آرز احمد اور اداکارہ حبا بخاری نئے سال میں نکاح کے مقدس بندھن میں بندھ گئے۔

    دونوں فنکاروں نے سال نو کے پہلے ہی ہفتے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ حبا بخاری اور آرز احمد کی شادی کی تقریبات تین روز قبل 4 جنوری کو شروع ہوئی تھیں اور دونوں نے اپنے مایوں کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

    مایوں کی تقریب کے دوران دلہن اور دولہا کو ایک دوسرے کو ابٹن لگانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

    مایوں کی تقریب کے بعد 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب دونوں اداکاروں نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں نے نئی زندگی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

    نکاح کی تصاویر کو حبا بخاری اور آرز احمد سمیت ان کی شادی کے انتظامات کرنے والے فوٹوگرافرز اور ایومنٹ منیجمنٹ ادارے نے بھی شیئر کی, دونوں کی جانب سے نکاح کی شیئر کی گئی تصاویر پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

    نکاح کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے ولیمے کی تقریب 9 اور 10 جنوری کی درمیانی شب ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

    علاوہ ازیں حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب بھی پیا گھر سدھار گئی تھیں جب کہ کچھ دن قبل ماڈل مشک کلیم نے بھی شادی کی تھی اور حال ہی میں اداکارہ صبورعلی اور علی انصاری بھی ایک دوسرے کے ہوگئے۔

  • حبا بخاری کی مایوں کی تصاویر وائرل

    حبا بخاری کی مایوں کی تصاویر وائرل

    معروف اداکارہ حبا بخاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، ان کے مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھانے والی حبا بخاری شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

    گزشتہ روز ان کے مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اپنے مایوں میں حبا نے روایتی زرد لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ حبا بخاری اداکار آریز احمد سے رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں، اس سے قبل انہوں نے آریز احمد سے اپنی شادی کی خبروں کی تردید بھی کی تھی۔