Tag: Hiba Bukhari

  • حبا بخاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    حبا بخاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے حبا بخاری نے مایوں کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں ہیں، حبا بخاری نے متعدد ویڈیوز کو بھی انسٹاگرام اسٹوری میں
    شیئر کیا۔

    پھر کیا تھا اداکارہ حبا بخاری کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی ہونے لگی جسے صارفین کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی چند خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ سرسوں کے رنگ کی خوبصورت فراک اور پھولوں کا زیور پہنے نظر آ رہی ہیں۔ جس میں وہ بے حد دلکش لگ رہی تھیں۔

    دوسری جانب اداکار آریز احمد کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر حبا بخاری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

    آریز احمد کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر اُن کی مہندی کی رسم سے لی گئی ہے جس میں جَلد ہی ایک ہونے والی یہ خوبصورت فنکار جوڑی چہرے پر ابٹن اور ہاتھوں میں مہندی لگائے بیٹھی ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahme

    واضح رہے کہ اس سے قبل حبا بخاری کی وائرل تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے تھے کہ اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس پر اداکارہ نے مداحوں کی یہ غلط فہمی دور کر دی تھی۔

    یاد رہے کہ اداکارہ حبا بخاری ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں سبین نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، نازش جہانگیر، عثمان پیرزادہ، عفت عمر، صبا حمید، ریحان شیخ ودیگر شامل ہیں۔

     

  • اداکارہ حبا بخاری نے جیون ساتھی چن لیا

    اداکارہ حبا بخاری نے جیون ساتھی چن لیا

    پاکستان کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے باقاعدہ طور پر منگنی کرلی انہوں نے اپنے مداحوں کی اطلاع کیلئے نئے رشتے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی وراسٹائل اداکارہ حبا بخاری نے اداکار آریز احمد کے ساتھ اپنے ازدواجی رشتے کا اعلان کردیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

    گزشتہ روز اداکارہ حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آریز احمد کے ساتھ اپنی منگنی کے حوالے سے بتایا ہے۔

    اداکارہ حبا بخاری

    اس پوسٹ میں اداکارہ حبا بخاری نے آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کو بہت خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

    انہوں نے اس پوسٹ میں آریز احمد سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ انشاء اللہ ہماری قربتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ نے 6 تصاویر کے مکمل پوسٹر کو پوسٹ کیا ہے اور پہلی تصویر کے ساتھ اداکار آریز احمد اور اپنے نئے رشتے کے اعلان کا آغاز کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

    واضح رہے کہ اداکارہ حبا خاری پہلے بھی آریز احمد سے بطور اداکار اپنے جذبات کا اظہار کرچکی ہیں جبکہ دونوں اکثر ڈراموں میں ایک ساتھ نظر بھی آتے ہیں۔

    دوسری جانب اداکار آریز احمد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

    انہوں نے اداکارہ کے ساتھ اپنے نئے رشتے اور محبت کو ایک معجزہ قرار دیا ہے اور جلد ہی شادی کے حوالے سے بھی اشارہ دیا ہے۔

  • حبا بخاری کا پہلا پرپوزل کب آیا؟ جانئے ان کی زبانی

    حبا بخاری کا پہلا پرپوزل کب آیا؟ جانئے ان کی زبانی

    معروف اداکارہ حبا بخاری کا پہلا پرپوزل کون تھا؟ خود اداکارہ نے بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق حبا بخاری نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ” گڈ مارننگ پاکستان ” میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی آمد اور زندگی کے ساتھی کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔

    حبا بخاری نے بتایا کہ میرے رشتے بچپن سے آرہے ہیں، جب میں چھٹی کلاس میں تھی اس وقت میرا پہلا رشتہ آیا، اداکارہ نے بتایا کہ کئی مواقعوں پر ایسا بھی ہوا کہ راہ چلتے بھی خاتون پوچھتیں کہ بیٹا تمھارا نام کیا ہے؟ کیا کرتی ہو؟ جواب میں کہتی کہ ایک منٹ وہ میری امی ہیں، آپ ان سے جاکر بات کریں تو بات آگے بڑھے گی۔

     

    یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری کو کیسا لائف پارٹنر چاہیئے؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر بہت جلد ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ آن ایئر ہوگا جس میں اداکارہ حبا بخاری اور جنید خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دونوں اداکار پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    ڈرامے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حبا بخاری کو بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہوئے ایک کہانی سنا رہی ہیں، بعدازاں حبا بخاری نے ڈرامے سے متعلق بتایا کہ یہ کہانی ہے ایک بہت خوبصورت لڑکی کی جس کا نام سنڈریلا تھا، سنڈریلا بہت پیاری اور پیار کرنے والی تھی اور پھر اسے اپنا شہزادہ مل گیا۔

  • حبا بخاری کو کیسا لائف پارٹنر چاہیئے؟

    حبا بخاری کو کیسا لائف پارٹنر چاہیئے؟

    کراچی: معروف اداکارہ حبا بخاری نے فلم انڈسٹری میں اپنی آمد اور زندگی کے ساتھی کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کو بہت دلائل دے کر منایا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حبا بخاری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام شان سحور میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ڈرامہ انڈسٹری میں آنے کے لیے گھر والوں کو بہت مشکل سے منانا پڑا۔

    حبا نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ حسینہ معین سے ملی تھیں اور انہیں دیکھ کر حسینہ معین نے کہا کہ وہ ایسی لڑکی 4 سال سے ڈھونڈ رہی تھیں۔

    اس کے بعد حبا نے اپنے والد کو مختلف دلائل دے کر منایا اور بالآخر انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔

    حبا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ اسکرین پر کم نظر آئیں لیکن ان کی نانی نے دیکھ کر کہا کہ اسکرین پر اتنا کم کیوں آتی ہو زیادہ نظر آیا کرو، جس کے بعد نانی نے ہی والدہ کو منایا۔

    حبا نے بتایا کہ ان کے اس قدر رشتے آتے ہیں کہ انہیں اب اس کی عادت ہوچکی ہے، ان کا پہلا رشتہ اس وقت آیا تھا جب وہ چھٹی کلاس میں تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے ساتھی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا، یہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور وہ جب اور جیسا چاہتا ہے ویسا ہی ہوتا ہے۔

    حبا کے خیال میں جو شخص اپنے خاندان سے قریب ہوگا وہ شوہر بھی اچھا ثابت ہوگا لہٰذا انہیں ایسا ہی شخص چاہیئے۔