Tag: hidayaat

  • پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    اسلام آباد :برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور میں مقیم اپنے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کردیں۔
    برطانیہ نے پاکستان میں جاری سیاسی صورتحال،پرتشدد مظاہروں اور دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے شہریوں کےلیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں ۔

    برطانیہ نے اپنے شہریوں کےلیے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے ملک کے دیگر حصو ں سمیت بالخصوص لاہورمیں محتاط رہنے اور مظاہروں کےدوران گھر سے باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔ برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں مقیم شہری بلاضرورت باہرنہ نکلیں جبکہ سفارتی عملے کواسلام آبادسےباہرجانےسےروک دیا گیا۔

    وزارت خارجہ کی جانب سےسفارتی کارروائیاں محدود کرنے کاکہا گیا ہے ۔گزشتہ روزامریکہ نے بھی اپنے شہریوں کے لئے سفری ہدایات جاری کی تھیں جس میں شہریوں سے محدود نقل وحرکت اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کا کیا گیا تھا۔

  • سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کی انوسٹمنٹ بینکوں کو ہدایات

    سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کی انوسٹمنٹ بینکوں کو ہدایات

    اسلام آباد :سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے تمام انوسٹمنٹ بینکوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنا مکمل قانونی نام استعمال کریں تا کہ صرف لفظ بینک کے استعمال کے عوام کو ان کے کمرشل بینک ہونے کا احتمال نہ ہو،

    ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق کاروباری نوعیت کے لحاظ سے انوسٹمنٹ بینک اور کمرشل بینک ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، لہٰذا انوسٹمنٹ  بینکوں کو واضح طور پر لفظ ”انوسٹمنٹ بینک“ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق انوسٹمنٹ بینک اپنی مارکیٹنگ کے وقت بل بورڈز، سائن بورڈز، ویب سائٹس اور تمام اقسام کی دستاویزات پر لفظ ”انوسٹمنٹ بنک“ کا استعمال کرنے کے پابند ہوں گے،

    اگر کسی انوسٹمنٹ بنک کے بارے میں کمرشل بینک ہونے کا ابہام موجود ہے تو ایسا انوسٹمنٹ بینک اس ابہام کو چار ہفتوں میں ختم کرکے 15 اگست 2014ءتک سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو رپورٹ جمع کروانے کا پابند ہو گا۔