Tag: hidayat jari

  • انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے، رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر بھی تعینات ہونگے۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن یعقوب بابر کی صدارت میں کراچی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے مشاورت اور الیکشن قوانین پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔

     سیکریٹری الیکشن کمیشن یعقوب بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے،الیکشن کے دن انتخابی عملہ اور مٹیریل جلد فراہم کیا جائے، پولنگ مقررہ وقت شروع اور ختم کی جائے۔

     اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے،ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    حلقے میں تین ہزار اور شہر بھر میں سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائینگے،ضمنی انتخاب پرامن ماحول میں ہوگا، اجلاس میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عارضی چوکیاں قائم رکھنے کی بھی تجویز دی گئی۔

  • این اے 246 میں بایومیٹرک تصدیق نہیں کی جا سکتی، الیکشن کمیشن

    این اے 246 میں بایومیٹرک تصدیق نہیں کی جا سکتی، الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے این اے دوسو چھیالیس میں ووٹرزکی بایو میٹرک تصدیق سے معذرت کر لی،سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نےگھوسٹ پولنگ سٹیشنزکی شکایت کی ہے جس کی تحقیقات کی جائے گی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں بایومیٹرک تصدیق کی تجویز رینجرز نے دی تھی ، لیکن وقت کی کمی اور تکنیکی مسائل کے باعث اس پر عمل ممکن نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے دن رینجرز اہلکار سیکورٹی مقاصد کیلئے پولنگ اسٹیشن کے اندر ہوں گے اور موبائل فون صرف پریزائڈنگ افسر ساتھ لے جاسکیں گے۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ رینجرز اور فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق این اے دو سو چھیالیس میں ڈھائی ہزار انتخابی عملہ ، سات ہزارتین سو پولیس اہلکارتعینات یےجائیں گے،رینجرزکوفرسٹ کلاس مجسٹریٹ کےاختیارات دیئےگئےہیں،جبکہ نو ایس پیز الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔

  • انتخاب بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرایا جائے، رینجرز کا مطالبہ

    انتخاب بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرایا جائے، رینجرز کا مطالبہ

    کراچی: شہر قائد میں ہونیو الے این اے 246 کے الیکشن کے دوران کیمرے اور بائیومیٹرک سسٹم لگانے کی تجویز ،ڈی جی رینجرز نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے ۔

    کراچی کے حلقے این دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب جہاں سیاسی جماعتوں کے لیے امتحان بنا ہوا ہے وہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنی حکمت عملی طے کر رہے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق رینجرز حکام نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں این اے دوسو چھیالیس میں انتخاب بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا کہا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو ڈی جی رینجرز کا خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز اور قریب کی حساس عمارتوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں جبکہ الیکشن سینٹرز پر بائیو میٹرک سسٹم لگائے جائیں تاکہ الیکشن میں دھاندلی نہ ہوسکے۔

  • این اے 246 : الیکشن کمیشن  نے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں

    این اے 246 : الیکشن کمیشن نے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں

    کراچی : این اےدوسوچھیالیس پرالیکشن کمیشن نےعملے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔انتخابی عمل میں مداخلت پر ریٹرننگ افسر فوری قانونی کارروائی کرےگا ۔

    مبینہ دھاندلی کی صدائیں یا موجودہ سیاسی صورتحال کی سنجیدگی۔ الیکشن کمیشن نےاین اےدوسوچھیالیس پرانتخابی عملےکیلئےہدایات جاری کردیں ۔

    جس میں واضح کہاگیا ہےعملےکاہررکن غیرجانبدار ہوگا۔ پولنگ ایجنٹ نےکسی قسم کی مداخلت کی توفوری کارروائی ہوگی۔ ریٹرننگ افسر کوذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ غیرجانبدار عملےکے تقرری کویقینی بنائے۔

    انتخابی عمل کاسامان ریٹرننگ افسرسے وصول کیاجائےگا، جاری ہدایات میں حکم دیاگیاہے کمیشن کی جانب سےدیئےگئےتمام فارمزکوپُرکرنالازمی ہے۔

    پولنگ کا سامان اورگنتی کی رپورٹ ریٹرننگ افسرکےپاس واپس جمع کرائی جائیں، نتائج پولنگ اسٹیشن کےباہرآویزاں کئےجائیں۔

  • اوگرا کوگیس کی قیمت میں اضافے کی ہدایات جاری

    اوگرا کوگیس کی قیمت میں اضافے کی ہدایات جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے حکم کے باوجود اوگرا کوگیس کی قیمت میں اضافہ کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے حکم کے باوجوداقتصادی رابطہ کمیٹی نے اوگرا کو گیس پرائسنگ فارمولے میں تبدیلی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    پرائسنگ فارمولے میں تبدیلی سے گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ نئی ہدایات کے تحت سسٹم سے چوری اور ضائع ہونے والی گیس کی تمام تر وصولی صارفین کو منتقل کردی جائے گی ۔

    اس طر ح آئندہ تین مالی سال میں صارفین سے ستر ارب روپے تک وصول کئے جائیں گے ۔اس ضمن میں اوگرا کو جلد از جلد اسٹڈی مکمل کر کے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔