Tag: hidden

  • اس تصویر میں کون سی مشہور شخصیت کا چہرہ چھپا ہے؟

    اس تصویر میں کون سی مشہور شخصیت کا چہرہ چھپا ہے؟

    بصری یا تصویر میں چھپے دھوکے انسانی دماغ کو اچانک چوکنا کر کے اسے محنت کرنے پر اکساتے ہیں جس سے دماغ اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاتا ہے۔

    ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ہمارا دماغ ایک خاص ترتیب میں معلومات کو محفوظ کرتا ہے، جیسے ہمارے دماغ کو معلوم ہے کہ بہت سارے درختوں کا مجموعہ جنگل کہلاتا ہے۔

    لیکن اگر اس ترتیب کو بدلا جائے اور نئے طریقے سے وہی چیز دماغ کے سامنے پیش کی جائے تو وہ اسے پہچاننے کے لیے نئے طریقے اپناتا ہے اور اسی سے ہمارے دماغ کی استعداد بڑھتی ہے۔

    آج ہم ایسی ہی دو تصویریں آپ کو دکھا رہے ہیں جن میں سے ایک تصویر میں ایک مشہور شخصیت، اور دوسری تصویر میں ایک جانور چھپا ہوا ہے۔

    سیاہ اور سفید دائروں اور لکیروں کے مجموعے پر مشتمل ان تصاویر میں چھپی شکلیں آپ کی جانی پہچانی ہیں، لیکن انہیں پہچاننے کے لیے آپ کے دماغ کو ذرا سی محنت کرنی ہوگی۔

    کیا آپ انہیں ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے؟

    اگر نہیں، تو اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی اسکرین کو ذرا سا دور کرلیں، یا پھر آنکھوں کو ذرا سا بند کر کے ان تصاویر کو دیکھیں۔

    اب تو آپ کو پتہ چل ہی گیا ہوگا کہ پہلی تصویر میں معروف گلوکار مائیکل جیکسن، اور دوسری تصویر میں پانڈا چھپا ہوا ہے۔

    آپ نے کتنی دیر میں انہیں ڈھونڈ لیا تھا؟

  • ذہانت کا امتحان : کیا آپ تصویر میں چھپے چہرے ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    ذہانت کا امتحان : کیا آپ تصویر میں چھپے چہرے ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    مختلف پہیلیاں اور معمے حل کرنا دماغ کے لیے بہترین ورزش کہلاتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی طور پر فعال رہنے اور مختلف دماغی بیماریوں سے بچنے کے لیے مختلف دماغی مشقیں کرتے رہنا چاہیئں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح جسم کو ورزشوں کی مدد سے چاق و چوبند رکھا جاتا ہے اسی طرح دماغ کو بھی چاق و چوبند رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس سے کام لیا جائے۔

    اس کا سب سے آسان حل مختلف پہیلیاں بوجھنا، معمے حل کرنا اور حساب کی آسان مشقیں کیلکولیٹر کی مدد کے بغیر حل کرنا ہے۔ دماغ کی اسی ورزش کے لیے یہاں آپ کو ایک مشق دی جارہی ہے۔

    میکسیکن آرٹسٹ اوکٹاویو اوکیمپو کی جانب سے ایک جنرل کی بنائی گئی فیملی کی تصویر کو اب تک کے سب سے مشہور شاہکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

    اس تصویر میں کل نو چہرے چھپے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کو پہچاننا آسان ہے جبکہ کچھ کو جاننے محنت کرنا پڑسکتی ہے۔ کیا آپ ان تمام نو چہروں کو پہچان سکتے ہیں؟ آپ کی آسانی کے لیے بتا دیں کہ چھپے ہوئے ان چہروں کی تعداد 9 ہے۔

    یہ چہرے تصویر میں بہت اچھے طریقے سے چھپائے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اکثر افراد اس کا درست جواب بتانے سے قاصر رہے۔ پہیلی کا جواب دینے سے پہلے ایک بار اور تفصیلی نظر ڈال لیں۔

    پہیلی کا جواب آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

    آپ نے تصویر میں سب سے بڑا چہرہ دیکھا ہوگا، جس میں جنرل کو اس کے بعد کے سالوں میں دکھایا گیا ہے۔ اس کی آنکھوں کی تشکیل ٹوپی پہنے ہوئے آدمی کا چہرہ ہے۔

    اس تصویر میں جنرل کی شکل ناک، مونچھیں اور چہرے کا نچلا حصہ بہت سے اشارے دکھا رہا ہے۔ جنرل کے کان میں ایک عورت ہے جس نے ایک بچہ اپنی گود میں پکڑ رکھا ہے۔ اس کے دائیں طرف ایک اور عورت کا چہرہ ہے۔

    محراب کے دوسری طرف پتھر کی دیوار پر ایک کوا بیٹھا ہے، جس کے پیچھے آپ چار چہرے دیکھ سکتے ہیں۔ سائے کے کنارے پر سوئے ہوئے کتے کو ایسا لگتا ہے جیسے اس کے کوٹ کے فلیپ پر جنرل کا ہاتھ ہے۔

    آپ ان میں سے کتنے چہروں کی شناخت کرسکے؟

    مائنڈز جرنل کے مطابق اگر آپ اس تصویر میں چھ چہروں کو دیکھ سکے ہیں تو آپ کے مشاہدے کی مہارت اوسط درجے کی ہے۔

    تاہم اگر آپ سات کو دیکھ سکتے ہیں تو آپ کی مشاہداتی صلاحیتیں اوسط سے زیادہ ہیں اگر آپ کو7 چہرے ملتے ہیں تو آپ اوسط سے اوپر ہوسکتے ہیں۔

    اگر آپ مندرجہ بالا جوابات دیکھے بغیر تمام نو چہروں کو باآسانی دیکھ لیتے ہیں تو آپ کے اندر مشاہدہ کرنے کی شاندار صلاحیتیں موجود ہیں۔

  • گھر میں خوفناک اژدھا دیکھ کر سب اوسان خطا، آگے کیا ہوا؟

    گھر میں خوفناک اژدھا دیکھ کر سب اوسان خطا، آگے کیا ہوا؟

    فلوریڈا : سانپ کو سامنے دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لیکن اگر کسی کے گھر میں اچانک سانپ آجائے تو یقینا لوگ وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانیں گے۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک علاقے میں اہل خانہ کے ہوش اس وقت اڑ گئے جب انھوں نے اپنے گھر میں دو منہ والا سانپ دیکھ لیا، پولیس کی خاتون اہلکاروں نے جان کو خطرے میں ڈال کر خطرناک سانپ کو قابو کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے دوخواتین پولیس اہلکار سانپ پکڑ کر اس کے ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں۔

    قبل ازیں اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک جانور کو وہاں سے نکال دیا جو کوئی انسان نہیں بلکہ ایک پانچ فٹ لمبا سانپ تھا۔ یہ سانپ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر شخص کے صوفےکے نچلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا۔

    اس حوالے سے فلوریڈا کے کلیر واٹر پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر شیئر ایک پوسٹ میں بتایا کہ پولیس آفیسرز کو ایک 55 سالہ رہائشی میریلین پائنز نے کال کرکے بتایا کہ ان کے صوفے کے نیچے ایک پانچ فٹ لمبا سانپ چھپا ہوا ہے۔

    جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر صوفے کے کشن کے نیچے سے سرخ دم والے سانپ کو نکالا اور اسے ایک مقامی جانوروں کے نگہداشت مرکز منتقل کیا۔