Tag: hidden-cameras

  • انجینئرنگ کالج کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا معاملہ، دو ملزمان گرفتار

    انجینئرنگ کالج کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا معاملہ، دو ملزمان گرفتار

    بھارت میں حیدرآباد کے قریب میڑچل میں واقع انجینئرنگ کالج کی طالبات نے یہ الزام لگایا تھا کہ کھانا فراہم کرنے والے اسٹاف نے ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے نصب کرکے فلمبندی کی ہے، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئرنگ کالج میں خفیہ فلمبندی کے مسئلہ پر جنوری کی پہلی اور دوسری تاریخ کو یہ شکایت کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا گیا تھا، جس کے بعد 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، جن میں 2 گرفتار شدہ افراد کے علاوہ کالج کے پرنسپل‘ ڈائریکٹر اور چیرمین بھی شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق طالبات کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا، تحقیقات کے دوران پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن کی عمریں 20 سال کے لگ بھگ ہیں اور جن پر طالبات کے واش رومس میں جھانکنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک ملزم باورچی کے ہیلپر کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان کو ہفتہ کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ دونوں ملزمان نے ہاسٹل کی لڑکیوں کو جب وہ واش روم استعمال کرتی تھیں فلمبندی کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ملزمان کو لڑکیوں کے ہاسٹل کے واش رومز کے قریب رہنے کے لئے جگہ فراہم کی گئی تھی۔ اس طرح انہیں آسانی سے رسائی کا موقع فراہم ہوا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    بھارت: ہاسٹل کے باتھ روم میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز کی ریکارڈنگ کا انکشاف

    واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، مگر بھارتی حکومت کا اس معاملے میں خاموش تماشائی کا کردار رہا ہے۔

  • گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمروں سے سینکڑوں ویڈیوز بنانے کا انکشاف

    گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمروں سے سینکڑوں ویڈیوز بنانے کا انکشاف

    حیدرآباد: بھارت کے آندھراپردیش کے ایک خانگی انجینئرنگ کالج کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمروں سے سینکڑوں ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں طالبات کی جانب سے مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد رات بھر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک طالب وجئے کو گرفتار کرلیا ہے، واقعہ کرشنا ضلع کے گڈلاوالیرو کے ایک انجینئرنگ کالج میں جمعرات کی نصف شب پیش آیا۔

    طالبات کی جانب سے جمعرات کی آدھی رات گزرنے کے بعد کالج میں احتجاج شروع کیا گیا، طالبات نے الزام لگایا ہے کہ ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے جس سے ان کے 300 سے زائد ویڈیو بنائے گئے ہیں۔

    احتجاج کرنے والی طالبات نے بی ٹیک کے طالب علم وجئے پر یہ کہتے ہوئے حملہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ ویڈیوز بناکر اسے فروخت کررہا ہے۔

    پولیس نے طالبات کی شکایت پر بی ٹیک کے طالب علم وجئے کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے۔

    بھارت میں خواتین کو بیچ سڑک پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو وائرل

    طالبات کا کہنا ہے کہ گرلز ہاسٹل کی ایک لڑکی کی مدد سے وجئے نے یہ کیمرے گرلز واش روم میں لگوائے، واقعہ ایک ہفتہ قبل سامنے آنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

  • کراچی کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

    کراچی کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف سامنے آیا، محکمہ تعلیم کی ٹیم نے واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا، جس کے بعد خواتین نے محکمہ تعلیم کو خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی۔

    شکایت پر محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اچانک اسکول کا دورہ کیا اور دورے کے دوران خواتین واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کرلیے گئے، کیمروں کو واش روم کی دیواروں میں سوئچ بورڈز کی طرح نصب کیا گیا تھا۔

    ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی،خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائی جاتی تھیں۔

  • ہوٹل کے کمرے میں موجود خفیہ کیمرہ ڈھونڈنے کا آسان طریقہ

    ہوٹل کے کمرے میں موجود خفیہ کیمرہ ڈھونڈنے کا آسان طریقہ

    ہوٹل کے کمروں یا کرائے کے گھروں میں خفیہ کیمروں کے ذریعے لوگوں کی ویڈیوز بنائے جانے کے واقعات اکثر رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

    ان سے بچنے یا انہیں تلاش کرنے کا کیا طریقہ ہے اس حوالے سے ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان کیمروں کو کیسے ڈھونڈا جاسکتا ہے؟ ہوٹلوں کے کمروں میں ٹھہرنے سے قبل یہ جان لیں کہ کہیں خفیہ کیمروں سے آپ کی ریکارڈنگ تو نہیں کی جا رہی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ہوٹلوں کے کمروں یا کرائے کے گھروں میں خفیہ کیمروں سے لوگوں کی ویڈیوز بنائے جانے کے واقعات آئے روز لوگوں کے ساتھ پیش آتے رہتے ہیں۔

    ہوٹل کے کمرے یا کسی بھی نئی جگہ پر خفیہ کیمرے تلاش کرنے کا آسان طریقہ 

    رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر خود کو سابق ہیکر کہنے والے ایک شخص نے ہوٹل کے کمروں میں موجود خفیہ کیمرے کو تلاش کرنے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے آپ ہوٹل میں قیام کے دوران خود کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

    مارکس نامی ٹک ٹاکر نے بتایا کہ آئندہ آپ جب کبھی ہوٹل کے کمرے یا کرائے کے گھر میں جائیں تو ایک فلیش لائٹ لے کر پورے کمرے اور اس میں پڑی مختلف چیزوں کا بغور جائزہ لیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جس جگہ خفیہ کیمرا چھپایا گیا ہو گا، وہاں فلیش لائٹ پڑنے سے کیمرا چمک اٹھے گا اوراس سے نیلے رنگ کی روشنی آپ کو نظر آ ئے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کیمرے کے لینز روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ جب ان پر روشنی پڑتی ہے تو منعکس ہو کرآنے والی نیلگوں روشنی آپ کو نظر آتی ہے۔

    Amazon.com : KAMRE 1080P WiFi Hidden Camera Wall Clock Spy Camera, Nanny  Camera for Home Security with Motion Detection, No Night Vision :  Electronics

    ان کا کہنا تھا کہ بیڈ کے ساتھ ٹیبل پر موجود ڈیجیٹل گھڑی میں خفیہ کیمرہ نصب ہو سکتا ہے لہذا فلیش لائٹ کی مدد سے آپ اسے تلاش کرسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ بستر کے اوپر موجود فائر الارم میں بھی خفیہ کیمرہ چھپایا جا سکتا ہے جب کہ روشن دانوں اور کھڑکیوں میں بھی یہ اکثر چھپایا جاتا ہے۔

    مارکس کا کہنا تھا کہ ہوا کی نکاسی کی جگہ، بجلی کے بورڈ ، غرض کمرے میں موجود ہر چیز کو چیک کریں کیونکہ ہیکرز کسی بھی جگہ پر کیمرا چھپا سکتے ہیں، حتیٰ کہ اگر کمرے میں شیمپو کی بوتل پڑی ہے تو اسے بھی چیک کریں۔

  • سینیٹ ہال سے کیمرے نکلنے کا معاملہ ، پی ڈی ایم نے بڑا مطالبہ کردیا

    سینیٹ ہال سے کیمرے نکلنے کا معاملہ ، پی ڈی ایم نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کیمرے نکلنے کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کیمرے نکلنے کے معاملے پر پر یزائیڈنگ افسرکے نام خط لکھا۔

    خط میں کہا گیا سینیٹ الیکشن کے دوران 4خفیہ کیمرے نصب پائےگئے، سینیٹ الیکشن کےدوران خفیہ کیمروں کی تنصیب آئین کے خلاف ہے ، کیمروں کی تنصیب سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی اور آئین کے آرٹیکل 226 کی خلاف ورزی ہے۔

    ،پی ڈی ایم نے مطالبہ کیا کہ حکومت، اپوزیشن کےمساوی اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، پارلیمانی کمیٹی فیصلہ آنے تک کیمروں اور ڈیٹا کو تحویل میں لے۔

    پی ڈی ایم کی جانب سےخط مصطفی نواز کھوکھر اور مصدق ملک نےلکھاہے ، پریزائڈنگ افسر نے پی ڈی ایم کی جانب سے لکھا گیا خط وصول کر لیا ہے۔

    خیال  رہے پولنگ بوتھ میں کیمروں کی تنصیب پر حکومت اپوزیشن آمنے سامنے ہیں ، مسلم لیگ ن کے مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر تصاویر اورویڈیو شیئر کردی۔

  • پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کے معاملے کی شفاف  تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

    پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کے معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد : سیکریٹری سینٹ قاسم صمد نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کے معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی اور کہا کیمرے کے معاملے کی مکمل شفاف انکوائری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری سینٹ قاسم صمد نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کیمرے کے معاملے کی مکمل شفاف انکوائری ہوگی۔

    وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسیکریٹری سینیٹ کی جانب سے کیمروں پر کمیٹی بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اس سے پہلے مصدق ملک ،مصطفی نوازوائرنگ کوکیمرےسمجھ کراکھاڑدیں۔

    خیال رہے پولنگ بوتھ میں کیمروں کی تنصیب پر حکومت اپوزیشن آمنے سامنے ہیں ، مسلم لیگ ن کے مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکھرنے ٹوئٹر پر تصاویر اورویڈیو شیئر کردی۔

    ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا پولنگ بوتھ میں دو کیمرے لگائے گئے، ایک لیمپ پڑا تھا جس میں بے شمار سوراخ تھے، پولنگ بوتھ کے سائیڈ پر ڈیوائس چپکی ہوئی تھی۔

    پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکر کا کہنا تھا کہ اس کی ذمہ داری چیئرمین سینیٹ اور ان کے عملے پر ہے، مقصد الیکشن چوری کرنا تھا، چوری پکڑی گئی، ذمہ داروں کاتعین کرنا ہے۔

    دوسری جانب وزیراطلاعات شبلی فرازنے اپوزیشن پر سینیٹرز کے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانے کا الزام لگاتے ہوئے واقعےکی تہہ تک جانے اور کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔