Tag: HIGH

  • روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا رجحان

    روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا رجحان

    کراچی: روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روئی کی قیمتیں ریکارڈ ایک ہزار 500 روپے فی من اضافے کے ساتھ 19 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں۔

    چیئر مین کاٹن جنرز فورم کا بتانا ہے کہ مستقبل کی  ادائیگی پر روئی کے سودے 20 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئے۔

    چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق رواں سال کپاس کی ملکی پیداوار توقعات سے کم ہونے کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے مزید کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیزی کا رجحان اور سمندری راستے روئی کی ترسیل میں مسائل بھی تیزی کی وجوہات میں شامل ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے سال کے ساتھ تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے سال کے ساتھ تیزی کا رجحان

    کراچی: نیا سال پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے بھی مہربان ثابت ہوا، انڈیکس میں نئے سال کے ساتھ تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2019 پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے مثبت ثابت ہوا، 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج(پی ایس ای) کا کہنا ہے 100 انڈیکس 37ہزار 569 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا تھا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سال دوھزار انیس سے تین روز قبل مندی کا شکار رہی، جعلی اکاؤنٹس میں شامل افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے بعد سرمایہ کار حصص فروخت کرتے رہے۔

    بعد ازاں اختتامی مراحل میں سو پوائنٹس کی ریکوری کے بعد انڈیکس 686 پوائنٹس کمی کے بعد 37 ھزار 167 پر بند ہوا تھا۔

    قبل ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 334 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچا جبکہ انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

    ڈالرز کی لین دین کرنے والے تاجروں کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 125روپے سے تجاوزکرگئی اور قیمت خرید 124 روپے 50 پیسے جبکہ فروخت 125 روپے 50 پیسے میں ہوئی۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں آج روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی اور مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 121 روپے 60 پیسے پر بند ہوئی۔

    مزید پڑھیں: عید الفطرکے بعد پہلا کاروباری دن، ڈالرکی اڑان جاری

    یاد رہے کہ رمضان المبارک کے آخری دنوں میں امریکی ڈالر 123 روپے سے تجاوز کرکے پہلے ہی نیا ریکارڈ بنا چکا ہے، کرنسی ڈیلرزکا ماننا  ہے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب روپے کی قدر شدید دباوٴ کا شکار ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرانے کا فیصلہ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کا تھا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمتوں کو پر لگے کیونکہ حکومت نے کرنسی مارکیٹ کو فری کردیا تھا۔

    دوسری جانب یاد رہے کہ عید الفطر کی تعطیلا ت سے قبل روپے کی قدر میں کمی کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا  تھا، جس کے بعد 10 گرام کی قیمت 50 ہزار 9سو 26 روپے تک پہنچ گئیں تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سونے کے بھاؤ میں اضافہ

    عید  سے قبل کرنسی ڈیلروں کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافہ حکومت کے گلے پڑگیا ہے ،ڈالرکی قیمت میں اضافہ خام تیل کے درآمد اور بل کی ادائیگی کے باعث ہوا اور اسی وجہ سے روپے کی قدر میں چھ فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔

      ترجمان اسٹیٹ بینک نے اس غیرمعمولی اضافے پر وضاحت پیش  کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ انٹر بینک مارکیٹ میں زرمبادلہ کی طلب و رسد کا فرق ہے۔روپے کی قدر میں ایڈجسٹمنٹ بیرونی توازن ادائیگی کی عکاس ہے، مذکورہ اضافہ بیرونی توازن ادائیگی پر دباؤ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث آیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جیکی چن کا بیٹےکےمنشیات استعمال کرنے پراظہارندامت

    جیکی چن کا بیٹےکےمنشیات استعمال کرنے پراظہارندامت

    مارشل آرٹس اسٹارجیکی چن نے منشیات استعمال کرنےکے الزام میں بیٹےکی گرفتاری پر شرمندگی ظاہر کرتےہوئےعوام سےمعذرت کی ہے۔

    اداکار اور گلوکاراکتیس سالہ چین کو تائیوان کےایک فلم اسٹارکائیکو کےساتھ منشیات استعمال کرنے پرگرفتارکیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں اداکاروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اورانہوں نے حشیش استعمال کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے،پولیس نے یہ بھی بتایا کہ چین کے گھر سے سو گرام حشیش برآمد ہوئی ہے،یاد رہےکہ چین نےدوہزار نو میں جیکی چن کو انسداد منشیات کا سفیرمقررکیا تھا۔