Tag: HIGH ALERT

  • پی ٹی آئی کا احتجاج: راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پی ٹی آئی کا احتجاج: راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔

    راولپنڈی کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والا مرکزی راستہ فیض آباد انٹر چینج بھی بند کردیا گیا۔

    جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس بھی تاحکم ثانی بند کردی گئی، سکستھ روڈ سے فیض آباد تک بیشتر کاروباری مراکز کو بند کروادیا گیا جبکہ فیض آباد لاری اڈے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ خالی کرادئیے گئے ہیں، اس کے عالوہ آئی جے پی روڈ پر بھی رکاٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    راولپنڈی سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کسی صورت نہیں ہونے دینگے، سینئر پولیس افسران کو نگرانی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے، ہم امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے۔

    سی پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ امن میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی دستے تیار ہیں، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں داخل ہونے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    فیض آباد سمیت 6 مقامات کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے، فیض آباد، آئی جے پی روڈ، روات ٹی چوک، کیرج فیکٹری، مندرہ اور ٹیکسلا روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سخت، اسلام آباد میں جگہ جگہ سرچ آپریشن

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے ممکنہ خطروں کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی، ناکوں پر ایف سی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پورے شہر میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی، پارلیمنٹ ہاؤس کے بیرونی گیٹ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) تعینات کردی گئی۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین کے علاوہ ہر قسم کا داخلہ بند کردیا گیا جبکہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کردیے گئے۔

    مجموعی طور پر پورے شہر میں پولیس نے سیکیورٹی بڑھا دی ہے، مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے لاری اڈوں اور ہوٹلز میں بھی سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں دہشت گردی کے واقعات روکنے کے لیے سیاحتی مقامات پر بھی سرچنگ کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب شہر میں ناکوں پر پولیس کی معاونت کے لیے ایف سی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، کیپٹل پولیس نے ایف سی کے ایک ہزار اہلکار بلوا لیے۔

    شہر کے 25 مقامات پر ناکوں کے لیے پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی تعینات ہوں گے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی سے ناکوں کی استعداد بڑھائی جا سکے گی۔

  • طالبان کابل میں داخل: طور خم گیٹ بند، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    طالبان کابل میں داخل: طور خم گیٹ بند، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    پشاور: افغانستان کی سرحد پر طور خم گیٹ ہر قسم کی آمد و رفت اور مال بردار گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا، افغان طالبان کچھ دیر قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل میں داخلے کے بعد افغانستان کی سرحد پر طور خم گیٹ ہر قسم کی آمد و رفت اور مال بردار گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طور خم بارڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، افغان حدود میں طور خم بارڈر گیٹ پر طالبان موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان کچھ دیر قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ نے افغان طالبان کے کابل میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان دارالحکومت میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل کے راستے پرامن طریقے سے داخل ہونے کا ارادہ ہے، کابل میں طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کابل میں داخلے سے قبل افغان حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاکہ محفوظ طریقے سے حکومت کی منتقلی ہو۔

  • ابوبکر البغدادی  کی ہلاکت کے بعد انتقامی حملوں کا خدشہ

    ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد انتقامی حملوں کا خدشہ

    پیرس : داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد انتقامی حملوں کا خدشہ ہے ، جس کے باعث فرانس میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ، فرانسیسی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ عوامی تقریبات میں زیادہ چوکس ہونے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد انتقامی حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفی کاسٹنر نے شام میں داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجو گروپ کے سربراہ کی موت کے ردعمل میں ملک میں حملے ہوسکتے ہیں۔

    فرانسیسی وزیر داخلہ نے پولیس کے نام ایک خط میں کہا کہ ابوبکر البغدادی کی موت کے بعد جہادیوں کے پروپیگنڈے میں شدت آسکتی ہے،اس میں انتقامی حملوں کا کہا جاسکتا ہے ،اس لیے آیندہ دنوں میں ہونے والی عوامی تقریبات میں زیادہ چوکس ہونے کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں : ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے 3 بچوں کو بھی مارا، امریکی صدر ٹرمپ

    یاد رہے امریکی اسپیشل فورسز نے ٹرمپ کی منظوری سے ادلب میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ابوبکر البغدادی مارا گیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کی تھی اور کہا اس کے ساتھ کئی دہشت گرد بھی مارے گئے، آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے، ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ میں موجود تھا، آپریشن کے دوران وہ خودکش دھماکے میں مارا گیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ البغدادی کی لاش مسخ ہوچکی ہے، ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، ابوبکر البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا، اس نے ا خودکش حملے میں اپنے تین بچوں کو بھی مارا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وائٹ ہاؤس میں اس کارروائی کو براہِ راست ملاحظہ کیا تھا۔

  • سال نو کی آمد، امریکا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

    سال نو کی آمد، امریکا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

    واشنگٹن: امریکا میں سال نو کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا، مشکوک افراد کی مونیٹرنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب نئے سال کی آمد پر جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں تو دوسری جانب امریکا میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد کی مانیٹرنگ کے لیے پہلی مرتبہ ڈرونز ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے، جبکہ سیکیورٹی اہلکار کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیاری ہیں۔

    نیویارک پولیس کمشنر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹائم اسکوائر پر نئے سال کے جشن کے موقع پر شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کیلئے پہلی مرتبہ ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جو عوام کے سروں پر نہیں اڑیں گے بلکہ بلند وبالا عمارتوں کے درمیان سے مانٹیرنگ کریں گے۔

    پولیس کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موجود رہے گا۔

    ہر سال لاکھوں افراد سال نو کا جشن منانے ٹائم اسکوائر کا رخ کرتے ہیں۔

  • نیو یارک میں سیکورٹی ہائی الرٹ، میراتھن وقت پر کرانے کا اعلان

    نیو یارک میں سیکورٹی ہائی الرٹ، میراتھن وقت پر کرانے کا اعلان

    نیویارک : امریکی شہر نیو یارک میں لوگوں کو ٹرک سے کچلنے کے واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، نیو یارک کے ٹرین سٹیشنز ، بس کے اڈوں اور ائر پورٹس سمیت سیاحتی مقامات پر اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں آٹھ افراد کو ٹرک سے کچل کرہلاک کرنے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ، واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

    نیو یارک کی انتظامیہ کے مطابق آئندہ اتوار کو ہونے والی میگا مراتھن مقررہ وقت پر منعقد کی جائے گی، نیو یارک کو کسی دہشت گرد سے کوئی خطرہ نہیں تاہم لوگوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے سیاحتی مقامات سمیت ائر پورٹس اور دیگر جگہوں پر سیکورٹی بڑھائی جارہی ہے اور پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحے سے لیس کیا جارہا ہے۔

    گورنر نیو یارک کا کہنا تھا کہ داعش کے ماننے والے نے نیو یارکز پر بزدلانہ حملہ کیا۔

    نیویارک میئر بل دی بلاسیو کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کی شرکت نے ثابت کیا ہے کہ نیو یارکرز کو کوئی خوفزدہ نہیں کر سکتا، واقعے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں کو نیو یارکرز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : نیویارک: حملہ آور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا، 8 افراد ہلاک


    اس موقع پر لوگوں سے تحقیقات اداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔

    یاد رہے کہ نیو یارک میں حملے کے باوجود رات کو شہر میں منعقد ہونے والی ہیلووین پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ازبکستان سے تعلق رکھنے والے سیفولو نے نیو یارک کے مصروف ترین علاقے میں آٹھ افراد کو ٹرک کے نیچے کچل کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    ملزم نے ابتدائی تفتیش میں دہشت گرد تنظیم داعش سے متاثر اور وفاداری کو جرم قبول کر لیا ہے۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری ختم کرنے کا اعلان کردیا


    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہ ملزم کو گوانتانامو بے منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ لاٹری سسٹم اور چین امیگریشن کو بھی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیہون واقعے کے بعد کراچی پولیس ریڈالرٹ

    سیہون واقعے کے بعد کراچی پولیس ریڈالرٹ

    کراچی:پولیس کی جانب سے شہر کی حفاظت کے لیے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے، گذشتہ شب درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھماکے کے بعد افسران نے شہرِ قائد میں سیکیورٹی کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھماکے کے بعد کراچی میں ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے، شہربھرمیں پولیس کی جانب سےسیکیورٹی کےسخت انتظامات کردیے گئے ہیں اور اہم مقامات پرناکے لگائے جارہے ہیں۔

    مساجد،امام بارگاہوں اورپولیو مہم کے لیےفول پروف سیکیورٹی انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس نےممکنہ خطرے کے پیش نظرعبد اللہ شاہ غازی  کے مزار سمیت مختلف علاقوں میں مزارات عام زائرین کے لیے بند کرادیے ہیں۔

    مزید پڑھیں:سیہون دھماکہ: شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ابتدائی رپورٹ تیار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خوفناک خودکش دھماکے میں 75 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق افراد میں 20 بچے، 9 خواتین، 45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزآئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سیہون مزار کے لئے کوئی سیکیورٹی خطرہ نہیں تھا، سی سی ٹی وی کیمرے بھی ٹھیک کام کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ انہی حالات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی سخت کی جارہی ہے۔

  • پیرس : سیکیورٹی الرٹ کے باوجود حملہ آور ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا

    پیرس : سیکیورٹی الرٹ کے باوجود حملہ آور ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا

    پیرس : فرانس میں سیکیورٹی الرٹ کے باوجود حملہ آور اپنے ہدف کونشانہ بنانے میں کامیاب رہا، امریکہ نے گزشتہ ماہ ہی یورپ کا سفرکرنے والے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی تھی۔

    فرانس میں دہشتگردی کے پیش نذر وزارت داخلہ نے ایک مراسلہ میں حکومت کو آگاہ کررکھا تھا کہ دہشت گرد فرانس کے ساحلی شہروں کو اہم دن اور اہم موقعوں پر نشانہ بناسکتے ہیں، جس پر حکومت نے ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر رکھا تھا اور ایمر جنسی نافذ کی ہوئی تھی۔

    ایمر جنسی کا اطلاق چھبیس جولائی تک تھا لیکن حملہ آور تمام سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کامیاب رہا۔


    مزید پڑھیں: فرانس کا قومی دن، ٹرک سے کچل کر80افرادہلاک، 120زخمی


     

    اس سے قبل امریکہ نے بھی یورپ کا سفرکرنے والے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر رکھی تھیں، امریکی حکام نے گزشتہ ماہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دہشت گرد یورپ بھر میں اہم مقامات ،سیاحتی مراکز ،ریستورانوں اور تجارتی علاقوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

  • دہشتگرد حملوں کے پیشِ نظر برسلز میں سیکورٹی بدستور ہائی الرٹ

    دہشتگرد حملوں کے پیشِ نظر برسلز میں سیکورٹی بدستور ہائی الرٹ

    برسلز:‌ دہشتگرد حملوں کے پیشِ نظر برسلز میں سیکورٹی بدستور ہائی الرٹ ہے، اسکول اور میڑو سروس بند ہے اور عوام کوبلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیرس حملوں کے مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے، بلجیئم حکام نے برسلز اوردیگر علاقوں میں پیرس طرز کے حملوں کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

    دوسری جانب پیرس میں حملے کے مقام کے نزدیک ایک کوڑے دان سے مشتبہ بیلٹ برآمد ہوئی ہے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے بیلٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    تیرہ نومبرکو پیرس کے مختلف مقامات پرحملوں میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے.

  • فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ڈنمارک میں ہائی الرٹ

    فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ڈنمارک میں ہائی الرٹ

    کوپن ہیگن : ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کری گئی۔

    ڈنمارک پولیس کے مطابق دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک کیفے کے کانفرنس ہال میں اسلام اور آزادئ رائے کے بارے میں منعقدہ سیمینار کے دوران نامعلوم شخص نے سینٹر کے باہر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورتین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔سیکیورٹی اہلکاروں نےعمارت کو گھیرے میں لے کرعلاقے کی ناکہ بندی کردی ہےاور مفرورحملہ آور کو تلاش کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

    واقعے کے بعد پورے ملک میں ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔