Tag: high commissioner

  • وزیر خارجہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    وزیر خارجہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

    ملاقات میں عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ دونوں ملکوں میں تجارت، سرمایہ کاری، امن اور منظم جرائم کے خاتمے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں اثاثہ جات کی ریکوری سے متعلق تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے موجودہ دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

  • بھارت پاکستانی عملے کو تحفظ فراہم کرے، عبدالباسط

    بھارت پاکستانی عملے کو تحفظ فراہم کرے، عبدالباسط

    نئی دہلی: بھارت میں شرپسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی وزاتِ خارجہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ویانا معاہدے کے تحت حکومت تمام سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیزکال موصول ہوئی جس میں گمنام شر پسند نے فوری بھارت نہ چھوڑنے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    بعد ازاں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام کو دھمکی آمیز کال کی اطلاع دی اور بھارت وزارت خارجہ کو دھمکیوں دے متعلق خط  تحریر کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    پڑھیں:  بھارتی جارحیت،آرمی چیف کا وزیر اعظم کوفون

    عبدالباسط کی جانب سے  حکام کو تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’بھارت ویانا معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے تمام سفارتی عملے کو  فوری طور تحفظ فراہم کرے اور دھمکیاں دینے والے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے‘‘۔

    ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دھمکی دیے جانے کے بعد پاکستانی سفارتی عملے کو ہائی کمیشن میں اکھٹے ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں:   بھارت،پاکستانی ہائی کمشنر کوانتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں

    قبل ازیں جنگی جنون رکھنے والے ملک کے شرپسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھی ہراساں کیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت میں مقیم فنکار پاکستان منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں تاہم اس ضمن میں ابھی تک کوئی مجرم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

     

     

  • اڑی حملے میں‌ پاکستان ملوث نہیں،کشمیری آزادی مانگ رہے ہیں، عبدالباسط

    اڑی حملے میں‌ پاکستان ملوث نہیں،کشمیری آزادی مانگ رہے ہیں، عبدالباسط

    نئی دہلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ اڑی سیکٹر پر ہونے والے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم اگر بھارت کے پاس ٹھوس شواہد تو پیش کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں بھارتی روزنامہ دی ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں کیا، اُن کہنا تھا کہ ’’اڑی سیکٹر پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے تاہم بعد میں وہی لوگ اپنے بیانات سے پیچھے ہٹ گئے‘‘۔

    پڑھیں:  اڑی حملہ : پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ

    پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ ’’مسئلہ کشمیر کو پسِ پشت ڈال کر کسی بھی مسئلے کا حال ممکن نہیں نیز یہ کہ اس کو حل کیے بغیر دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنا بھی ناگزیر ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق ملنا چاہیے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

    انہوں نے کہا کہ ’’برہان وانی کی شہادت کے بعد ہزاروں کشمیری ایک بار پھر تحریک آزادی کی جدوجہد میں شامل ہوگئے اور اب اُس تحریک میں اب مسلسل شدت آتی جارہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور سے کشمیریوں کو اُن کے مؤقف سے کوئی پیچھے نہیں ہٹا سکتا مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کا بازار سرگرم کیا ہوا ہے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:     مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری بند کیا جائے،او آئی سی

    عبدالباسط نے کہا کہ ’’مقبوضہ کشمیر میں کئی دن سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے، اسپتال بند ہیں جبکہ غذائی اجناس اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے‘‘۔

     

  • لکھوی کی رہائی : دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    لکھوی کی رہائی : دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    اسلام آباد : پاکستانی دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا گیا، حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی عدالتی فیصلہ ہے اس فیصلے پر بھارتی حکومت کاتبصرہ کرنا درست نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، بھارتی سفارت کار کو بتایا گیا کہ ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

    اس پر بھارتی حکومت کا رد عمل غیر مناسب اور سفارتی آداب کے خلاف ہے۔

    واضح رہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے رد عمل میں بھارتی وزیر داخلہ کرن رجی جیو نے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں ذکی الرحمان لکھوی کے ملوث ہونے سے متعلق دستاویزات پاکستانی عدالت میں پیش نہیں کی گئیں۔ اسی لئے عدالت نے اس کی رہائی کا حکم دیا ہے۔