Tag: high level meeting

  • وزیراعظم  کی کراچی  ٹرانسفارمیشن پلان پر جمعرات کو اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جمعرات کو اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرجمعرات کو اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی، امین الحق نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرسست روی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغورمتعدد کی منظوری دے دی گئی ، اجلاس میں امین الحق نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سست روی کا معاملہ اٹھایا۔

    وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ، وزیراعظم صاحب آپ خود معاملات کو دیکھیں، کراچی پیکج کی رفتار کو تیز کیا جائے ، کراچی پیکج سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

    جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ امین ! میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں اور وزیراعظم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جمعرات کو اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نےبیوروکریسی کی جانب سے مداخلت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا بیورو کریسی حکومتی معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، حکومتی احکامات میں رکاوٹ بننے والے بیوروکریٹس کے خلاف ایکشن لینا ہوگا۔

  • وزیراعظم کی  رواں ہفتے  "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

    وزیراعظم کی رواں ہفتے "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمدافضل ، وفاقی وزرااسدعمر،علی زیدی،متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز،سینئرافسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘پر عملدرآمد کیلئےحکومتی اقدامات پر غور کیا گیا اور وزیراعظم کوکراچی کے مسائل، پانی، سیوریج، نالوں کی صفائی پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،ٹرانسپورٹ سےمتعلق عوام کی مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ مسائل کےمستقل حل کیلئے مجوزہ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘پر بریفنگ جاری ہے، ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘مسائل اور معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔

    وزیرِ اعظم نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے، عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔

  • پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر کیاجائے گا،  قومی سلامتی اجلاس کے شرکا کا عزم

    پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر کیاجائے گا، قومی سلامتی اجلاس کے شرکا کا عزم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور وزیراعظم کو اہم انٹیلی جنس اطلاعات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت اظہارتشویش کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔

    اجلاس کے شرکا کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر کیاجائے گا۔

  • ملازمتوں کے مواقع سے متعلق خدشات جلد دور کریں گے، وزیراعظم عمران خان

    ملازمتوں کے مواقع سے متعلق خدشات جلد دور کریں گے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملازمتوں کے مواقع سے متعلق پیدا ہونے والے جلد خدشات دور کریں گے، اسپیشل اکنامک زونز کے معاملے پر جنگی بنیادوں پر کام تیز کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملک بھرمیں خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزراء خسروبختیار، عمرایوب، مشیرتجارت رزاق داؤد، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں غیرملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیر اعظم کو مرکز اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطوں اورحکمت عملی پر بریفنگ دی گئی اور اسپیشل اکنامک زونز کےتحت بجلی اور گیس کیلئے فنڈز اور پی سی ون کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کے ساتھ یکساں سلوک کیلئے بنائے گئے قانون سازی کے فریم ورک پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ67ممالک کے لئے ورک ویزا اور ویزا آن آرائیول کی سہولت دی گئی ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز کے معاملے پر جنگی بنیادوں پر کام تیز کیا جائے، زمین کی دستیابی، ملازمتوں کے مواقع سے متعلق خدشات دورکریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ  ایس ایم ایز کے قیام کیلئے تمام اقدامات کی سربراہی وفاقی حکومت کرے گی، ایس ایم ایز کے قیام سے معیشت کا رخ بہتری کی جانب موڑنے میں مدد ملے گی۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے دیگر ممالک کی طرح اقدامات ضروری ہیں، حکومت تمام صوبوں کو مکمل طور پراعتماد میں لے گی۔

    حکومت نے کاروبار میں آسانی کے لئے نمایاں اقدامات کئے ہیں، عوام کو ترقی سے متعلق زمینی حقائق سے آگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان نے ایک دن میں 5 ہزارسکھ یاتریوں کی آمداورویزہ فری انٹری کا بھارتی مطالبہ تسلیم کرلیا

    پاکستان نے ایک دن میں 5 ہزارسکھ یاتریوں کی آمداورویزہ فری انٹری کا بھارتی مطالبہ تسلیم کرلیا

    اسلام آباد : کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کل ہوں گے ، پاکستان نے ایک دن میں 5 ہزارسکھ یاتریوں کی آمد اور ویزہ فری انٹری کا بھارتی مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری پرپاک بھارت اعلیٰ سطح مذاکرات کا تیسرا دور کل ہوگا ، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ و ڈی جی ساؤتھ سارک ڈاکٹر فیصل کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات واہگہ ،اٹاری سرحد بھارتی علاقے میں ہونا طے پائے ہیں، دوطرفہ مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے، پاکستان کی مخلصانہ کوشش ہے کہ حتمی مسودے پر اتفاق رائے طے پا جائے، کرتارپور راہداری منصوبے کے مسودے پر تاحال 80 فیصداتفاق رائے ہے۔

    کرتارپورراہداری سے متعلق بھارتی مطالبات کی مکمل فہرست سامنے آ گئی ، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک دن میں 5 ہزارسکھ یاتریوں کی آمد اور ویزہ فری انٹری کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔

    بھارت نے خصوصی مواقع پر10 ہزاریاتریوں اور بھارت کے دیگر عقائد کے لوگوں کو بھی کرتارپور آنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے، پاکستان نے یاتریوں کو گروپس یا انفرادی طور پر پیدل کرتارپورآنے کی اجازت دینے کا مطالبہ تسلیم کرلیا۔

    بھارت نے سکھ یاتریوں کوکرتارپورمیں لنگر،پرساد تیاری اور تقسیم کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری مذاکرات ، پاکستان اوربھارت کا بیشتر تکنیکی پہلوؤں پر اتفاق

    یاد رہے تین روز قبل کرتارپورراہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں بیشتر تکنیکی پہلوؤں پر اتفاق کرلیا گیا تھا۔

    پاکستان نے راہداری کھولنے کے لئے95 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے ، کرتارپورراہداری پرجاری کام 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا اور کرتار پور راہداری کا افتتاح11 نومبرکو پروقارتقریب میں کیا جائے گا ، تقریب سکھ برادری کے بانی باباگرونانک کی سالگرہ سے متعلق ہوگی۔

    واضح رہے جنوری2019میں پاکستان نے معاہدے کا مسودہ بھارت سےشیئرکیا تھا، کرتارپور میں نارووال سے7 گنا بڑا شہرآباد کیا جارہا ہے، نارووال شہر 130 ایکڑ سے 150 ایکڑ اراضی پرمحیط ہے، پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر کررہا ہے، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس،  دوست ممالک سے تعلقات پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، دوست ممالک سے تعلقات پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں خطے میں قیام امن کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ترجمان وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سینئرحکام بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں دوست ممالک سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور ملکی سلامتی و سیکیورٹی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ شرکاء نے خطے کی سلامتی کی صورتحال اور وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب پرتفصیلی غور وخوص کیا۔

    افغان مصالحتی عمل سمیت پاک افغان سرحدی امور بھی زیر غور آئے، وزیرخارجہ کے کل کےدورہ افغانستان سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خطے میں قیام امن کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی گیس چوری روکنے کے لئے جامع پلان بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان کی گیس چوری روکنے کے لئے جامع پلان بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گیس چوری روکنے کےلئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ چوری سے قومی خزانے کو سالانہ پچاس ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

    ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پٹرولیم سیکٹر کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو تیل و گیس کی پیداوار، ڈیمانڈ ،گیس کی قیمتوں اور بقایاجات وصولی میں مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    اجلاس میں وزیر پٹرولیم غلام سرور، ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5 سال میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے نئے بلاکس کی منظوری نہیں دی گئی اور پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہورہا ہے۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے فیس چوری روکنے کے لئے جامع حکمت عملی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قومی خزانے کو سالانہ پچاس ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

    وزیراعظم نے آئل اینڈگیس سیکٹر کیلئے جلد مربوط منصوبہ بندی کی ہدایت کی اور تاپی گیس منصوبے پر جاری پیش رفت کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

    عمران خان نے پٹرولیم سیکٹر کے جاری منصوبوں کی ٹائم فریم کے دوران تکمیل کو یقینی بنانے اور رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا تین ماہ میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کا فیصلہ

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا تھا، اجلاس میں وزیر اعظم کو کم آمدن طبقے کے لیے گھروں کی فراہمی کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی تھی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ گھروں کی فوری تعمیر اولین ترجیح ہے، گھروں کی تعمیر کے لیے نجی شعبہ آگے آئے۔ منصوبہ رہائشی مسائل کاحل اور اقتصادی ترقی کا باعث ہوگا۔

    اس سے قبل وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں توانائی کے شعبے میں بڑی اصلاحات کے لئے بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا بجلی چوروں کے ساتھ بجلی نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی اور نادہندگان کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔

  • رقوم کی غیر قانونی منتقلی روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    رقوم کی غیر قانونی منتقلی روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رقم کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقلی کی روک تھام کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے، تاجربرادری کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں ہے۔

    یہ ہدایات انہوں نے اعلیٰ سطح اجلاس میں دیں, وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کو وزارت کامرس و وزارت تجارت کے امور اور پاور سیکٹر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ہدایات دیں کہ رقوم کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقلی کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے۔.

    انہوں نے کہا کہ تجارت کا فروغ اور تاجر برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سرمایہ کاری کے خواہشمند تارکین وطن کو سہولتیں دیں گے، پاکستانی مشنز میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا۔

    اجلاس میں وزیر اعظم کو پاور سیکٹر کی صورتحال سے متعلق سیکریٹری توانائی نے بجلی کی چوری اور سرکولر ڈیٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے وزیراعظم کو لائن لاسز اور گردشی قرضوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ اب تک گردشی قرضے گیارہ کھرب18ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، سیکریٹری پاور نے بجلی پیداواراور اس کے ترسیلی نظام کے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نے بجلی کی چوری اور بڑھتے گردشی قرضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن نے ملک کو ایسی صورتحال تک پہنچایا، ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام میں عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے جامع مہم شروع کروں گا، پاور سیکٹر کے مسائل کے حل کے لئے بھی کمیٹی بنائی جارہی ہے۔

  • آپریشن رد الفساد پر اہم اجلاس، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم

    آپریشن رد الفساد پر اہم اجلاس، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم

    اسلام آباد : سیاسی اور عسکری قیادت نے آپریشن رد الفساد پر سر جوڑ لئے،وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہداف کےحصول تک دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف جاری آپریشن ردالفساد کا جائزہ لیا گیا ، اہداف کے حصول تک دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وزیرداخلہ چوہدری نثار،اسحاق ڈار ، جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز شریک ہوئے۔

    وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ بلارنگ و نسل دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے گا، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا جبکہ دہشتگردی کےخاتمے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔


    مزید پڑھیں : پاک فوج کا آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے اور ان کے سدباب کیلئے مربوط کارروائی کریں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن ملک سے دہشت گردی کی خاتمے کیلئے کیا جارہا ہے،آپریشن سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں فضائیہ، نیوی، سول آرمڈ فورسز بھی حصہ لیں گی۔

  • ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیرِِصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیرِِصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیرِصدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا.

    اجلاس میں ڈی جی رینجرز کو پولیس وکلاء اور گواہان کے قتلوں میں ملوث دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کے سہولت کاروں کیخلاف کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے سیکٹرکمانڈر کو کاروائیوں میں تیزی لانے اور لاء آفیسرز اور پراسیکیوٹرز کو ان عناصر کی گرفتاری کے بعد قانونی چارہ جوئی مکمل کرتے ہوئے کیسز کو جلد سے جلد عدالتوں میں پیش کرنے کے احکامات دیئے.

    اجلاس میں ڈپٹی ڈی جی ،سیکٹر کمانڈر ،لاء آفیسرز اور پراسیکیوٹر نے شرکت کی۔