Tag: High-Profile Inmates

  • کراچی سینٹرل جیل سے 90 خطرناک قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

    کراچی سینٹرل جیل سے 90 خطرناک قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی سینٹرل جیل سے 90 خطرناک قیدیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کر کے سینٹرل جیل میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں قید دہشت گردوں کے آپس میں رابطوں اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سینٹرل جیل میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد اہم اقدامات کیے گئے۔

    انتہائی خطرناک 90 قیدیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ کالعدم تنظیم کے 2 اہم قیدیوں کو راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ 8 خطرناک ملزمان لاڑکانہ جبکہ 80 قیدی سکھر جیل منتقل کر دیے گئے۔

    کراچی سینٹرل جیل سے 68 قیدیوں کو جلد فوجی عدالتوں کے حوالے کردیا جائے گا۔ سینٹرل جیل سے 2 خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد اپیکس کمیٹی نے قیدیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔