Tag: high school

  • اسکول میں تباہی کیسے مچی؟ خوفناک لمحے کی وائرل ویڈیو

    اسکول میں تباہی کیسے مچی؟ خوفناک لمحے کی وائرل ویڈیو

    مسی سپی: امریکی ریاست مسی سپی کے ایک اسکول میں طوفان نے تباہی مچائی، جس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہو گئی۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج سامنے آئی ہے، جو مسی سپی کے ایک ہائی اسکول میں خوف ناک طوفان سے ہونے والی تباہی پر مبنی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول میں کس طرح تباہی مچی، نیوز رپورٹس کے مطابق ریاست مسی سپی اور الاباما میں اس طوفان سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    اس تباہ کن طوفان نے جمعہ کی رات ایک اور مقام پر جانے سے پہلے ہائی اسکول کو تہ و بالا کر کے رکھ دیا تھا، آن لائن شیئر کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوفان نے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے کر اسے سیکنڈوں میں تباہ و برباد کر دیا۔

    جب طاقت ور بگولے نے اسکول کو لپیٹ میں لیا تو اس وقت بھی اسکول کی راہداری میں روشنیاں جلتی رہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لیے وفاقی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

  • اسکول کے اندر شیر کا مٹر گشت، ویڈیو وائرل

    اسکول کے اندر شیر کا مٹر گشت، ویڈیو وائرل

    امریکا میں ایک پہاڑی شیر اسکول کے اندر داخل ہوگیا، اسکول انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو ایک کمرے میں بند کردیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق شیر کو ریاست کیلی فورنیا کے ایک اسکول میں دیکھا گیا، شیر صبح کے وقت اسکول میں داخل ہوا۔

    تاہم انتظامیہ میں سے کچھ افراد نے ہوشیاری سے شیر کو ایک خالی کمرے میں بند کردیا۔

    بعد ازاں کیلی فورنیا ڈپارٹمنٹ آف فش اینڈ وائلڈ لائف کو طلب کیا گیا جنہوں نے نہایت احتیاط سے شیر کو وہاں سے منتقل کیا۔

    اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران اسکول میں موجود تمام افراد بشمول عملہ اور طلبا محفوظ رہے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

  • امریکا میں نسل پرست لڑکی کا مسلمان طالبہ پر تشدد

    امریکا میں نسل پرست لڑکی کا مسلمان طالبہ پر تشدد

    واشنگٹن : امریکا میں متعصب طالبہ نے نسل پرستی کی بنیاد پر پناہ گزین شامی طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں واقع چارٹیئرز ویلی نامی ہائی اسکول میں زیر تعلیم نسل پرست طالبہ نے تعلیم کے حصول کےلیے اسکول جانے والی باحجاب شامی لڑکی پر مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بے رحمانہ تشدد کیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہائی اسکول کے بیت الخلاء میں شامی پناہ گزین دوسری لڑکی سے گفتگو کررہی ہے جس میں امریکی طالبہ مسلسل شامی لڑکی کو دھمکا رہی ہے۔

    امریکی طالبہ نے گفتگو کے دوران ہی شامی پناہ گزین کو دھکا دیا اور تشدد پر شروع کردیا جس کے باعث متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کرنا پڑا، متاثرہ لڑکی کی جانب سے پولیس کو شکایت درج کروائی گئی تاہم پولیس نے تعاون کرنے سے انکار کیا۔

    سوشل میڈیا پر شامی طالبہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس مقدمہ درج کرنے پر مجبور ہوئی تاہم پولیس نے امریکی طالبہ کو بچانے کی خاطر شامی پناہ گزین پر تشدد کو مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بجائے دو طالبات میں جھگڑے کا مقدمہ درج کیا اور صرف نظم و صبط کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کی درخواست کی۔

    امریکی پولیس نے واقعے کی مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مقدمہ بچوں کے جرائم کی دفعات کے تحت درج کیا اس لیے ملزم اور متاثر طالبہ سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔

    مزید پڑھیں : پناہ گزین شامی بہن بھائیوں پر اسکول میں نسل پرستوں کا حملہ

    واضح رہے کہ متاثرہ طالبہ شامی میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران 2 برس پناہ گزین کیمپوں میں گزارنے کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا پہنچی تھی جہاں اس نے پنسلوانیا کے اسکول میں داخلہ لے لیا۔

  • ‌فلوریڈا : ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والےملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    ‌فلوریڈا : ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والےملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے 19 سالہ ملزم نکولس کروز نے اعتراف جرم کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کےعلاقے پارک لینڈ میں واقع ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم نکولس کروز کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    واقعے کے بعد اسکول کے باہر واقع گراؤنڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بچہ اور استاد اپنے آپ کو غیرمحفوظ نہ سمجھے۔

    فائرنگ کے واقعے پر امریکہ میں سوگ کا سماں ہے، وائٹ ہاؤس پر امریکی پرچم سرنگوں ہے۔


    اورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ 12 جون 2016 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 2 اکتوبر 2015 کو امریکی ریاست اوریگن کے ایک کمیونٹی کالج میں فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکہ : ہائی اسکول میں فائرنگ‘ 2 طلبہ ہلاک

    امریکہ : ہائی اسکول میں فائرنگ‘ 2 طلبہ ہلاک

    نیو میکسیکو: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 طالب علم ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ایزٹک ہائی اسکول میں مسلح شخص نے داخل ہوتے ہی طلبہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 طلبہ ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا حملہ بھی ہلاک ہوگیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

    پولیس حکام نے طلبہ کو لینے کے لیے آنے والے والدین کے لیے پارک میں جگہ مختص کردی ہے جبکہ والدین کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔


    امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 6 نومبرکو امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    مقامی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہاں عبادات کی جا رہی تھیں۔


    امریکہ: ہائی اسکول میں فائرنگ‘1 طالب علم ہلاک‘ 3 زخمی


    یاد رہے کہ رواں برس 14 ستمبر کو امریکی ریاست واشنگٹن میں ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کینیا کے اسکول میں فائرنگ‘ 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

    کینیا کے اسکول میں فائرنگ‘ 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

    نیروبی : کینیا کے اسکول میں سابق طالب علم نے فائرنگ کرکر 6 بچوں سمیت 7 افراد کو ہلاک کردیا، پولیس کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کینیا کے سرحدی علاقے میں واقع اسکول لوکیچو گیو مکسڈ سیکنڈری اسکول میں پیش آیا جس میں 6 بچوں اور ایک گارڈ کو ہلاک کردیا گیا۔

    کینیا کے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واقعے کا مرکزی ملزم اسکول کا ایک سینیئر تھا جس کو گزشتہ ہفتے لڑنے جھگڑنے اور طالب علموں کو دھمکیاں دینے پر معطل کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق مسلح طالب علم اسکول کے پرنسپل اور لڑائی میں ملوث بچوں کو ڈھونڈ رہا تھا لیکن وہ نہیں تو انہوں نے غصے میں دیگر بچوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں واقع بورڈنگ اسکول میں طالبہ نے 9 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برازیل میں اسکول کے سیکورٹی گارڈ نے نرسری کے بچوں پر پٹرول پھینک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں 4 کمسن بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی کالج میں فائرنگ، 15 جاں بحق 20 زخمی

    امریکی کالج میں فائرنگ، 15 جاں بحق 20 زخمی

    روسبرگ: امریکی ریاست اوریگون کے شہر روس برگ میں واقع ایک کالج میں فائرنگ کا واقعہ پیش آٰیا ہے جس میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

    امریکی خبررساں ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ قاتل کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

    مقامی پولیس کے ترجمان نے مزید اطلاعات فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ امپ کوا کمیونٹی کالج میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    شہرکے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ہونے والے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکاہے۔

    روس برگ کی آبادی 20 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جو کہ پورٹ لینڈ کے جنوب میں 260 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔