Tag: high tension wire

  • لاہورمیں کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق

    لاہورمیں کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق

    لاہور: زیرِتعمیرعمارت میں کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے، حادثہ حفاظتی تدابیراختیارنہ کرنے کے سبب پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح لاہور کے علاقے شالیمار کے ہٹلرچوک پرواقع زیرِ تعمیر عمارت میں تین مزدور کرنٹ لگنے کے سبب جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں مزدورعمارت میں شٹرنگ کا کام انجام دے رہے تھےکہ ایک ہائی ٹینشن لائن سے سریہ ٹکرانے کے سبب حادثے کا شکار ہوگئے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں کے نام بشیر، نصیر اوراحمد نواز ہیں اورتینوں آپس میں رشتے دار ہیں۔

    تینوں مزدوروں کی میتیں ان کے گھروں پر پہنچادی گئی ہیں۔ میتیوں کے پہنچتے ہی علاقے میں کہرام برپا ہوگیا اہلِ محلہ کثیرتعداد میں مقتولین کے گھر پر جمع ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ سانحہ حفاظتی انتظامات اختیار نہ کرنے اور مزدوروں کی ضروری تربیت نہ ہونے کے سبب پیش آیا۔

  • باراتیوں کی بس پرہائی ٹینشن وائرگرگئی، 8 جاں بحق

    باراتیوں کی بس پرہائی ٹینشن وائرگرگئی، 8 جاں بحق

    دادو: باراتیوں سے بھری بس پرہائی ٹینشن تارگرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح فتح پورلنک روڈ پرباراتیوں سے بھری بس پر 11 ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن وائر گرگئی۔

    سانحے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 8 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

    جاں بحق افراد میں چھ خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نعشوں اورزخمیوں کو دادو کے سول اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

    ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ تار گرنے سے بس میں آگ لگ گئی جس کے سبب زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیاہے۔