Tag: higher education

  • اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک جانیوالے طلبہ کیلیے بڑی خبر

    اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک جانیوالے طلبہ کیلیے بڑی خبر

    انقرہ : بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے طلباء و طالبات کو بڑی امید مل گئی، اب ترکیہ کی یونیورسٹیز بھی یورپی درجہ میں شامل ہوگئیں۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی 19 یونیورسٹیوں کو یورپ کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ رواں سال برطانیہ میں قائم اعلیٰ تعلیمی ریٹنگ ایجنسی ( کیو ایس)کی جانب سے ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ یورپ 2024 کی فہرست میں یورپ کی بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کو شائع کیا گیا۔

    اس تناظر میں کیو ایس نے کونسل آف یورپ کے 42 رکن ممالک میں 688 یونیورسٹیوں کا جائزہ لیا۔ فہرست کے مطابق یورپی جنرل درجہ بندی میں ترکیہ کی مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی(ایم ای ٹی یو) 124 ویں نمبر پر، استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی 138 ویں، کوچ یونیورسٹی 174 ویں، بلکینٹ یونیورسٹی 178 ویں اور باسفورس یونیورسٹی 199 ویں نمبر پر ہے۔

    یونیورسٹی

    سرفہرست 500 یونیورسٹیوں میں سابانچی یونیورسٹی 201 ویں نمبر پر ہے، حاجت تپے یونیورسٹی 224 ویں، استنبول یونیورسٹی 228 ویں، غازی یونیورسٹی 283 ویں، انقرہ یونیورسٹی 289 ویں، یلدیز ٹیکنیکل یونیورسٹی 326 ویں، ایجین یونیورسٹی 381 ویں اور استنبول یونیورسٹی 381 ویں نمبر پر ہے۔

    432 ویں نمبر پر عبداللہ گل یونیورسٹی اور گالاتاسرائے یونیورسٹی 445 ویں نمبر پر، مرمرہ یونیورسٹی 451 ویں نمبر پر، چانکایا یونیورسٹی 455 ویں نمبر پر، استنبول بلگی یونیورسٹی اورنو ستمبر یونیورسٹی 488 ویں نمبر پر ہیں۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص

    ملکی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ 42.5 بلین روپے رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ رکھا گیا ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے 42.5 بلین مختص کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے زیادہ سے زیادہ 18 بلین ڈالر اعلیٰ تعلیم پر خرچ کیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے لیے کل 124 بلین مختص کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    یاد رہے کہ مالی سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ گزشتہ روز 11 جون کو پیش کیا گیا جس میں تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم سے وزیر ہائر ایجوکیشن کی ملاقات

    وزیر اعظم سے وزیر ہائر ایجوکیشن کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی جس میں تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قابل عمل ضابطہ اخلاق اور مجوزہ قانون سازی پر بھی گفتگو کی گئی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں تعلیم کے پھیلاؤ کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسلام نے ذہنوں میں ڈال دیا تھا کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، 700 سال تک تمام سرفہرست سائنس دان مسلمان تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ انگریزوں نے مدارس کو دیے جانے والے فنڈ قابو کر لیے، انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا نظام تعلیم ختم کیا۔ نظام تعلیم ختم ہوا تو مسلمان نیچے گئے، ناانصافی ہے ایک طرف انگریزی، اردو میڈیم اور تیسری طرف مدارس ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسلام اور تعلیم ساتھ ہوتے تو قوم کو انسانیت کی طرف لے کر جاتے ہیں، ناانصافی ہے کہ ایک ملک میں 3 نظام تعلیم چل رہے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ مدارس کے طلبا کو بھی مواقع دیے جائیں۔

  • اعلیٰ تعلیم کی مد میں 40 ارب روپے کا اضافہ

    اعلیٰ تعلیم کی مد میں 40 ارب روپے کا اضافہ

    بہاولپور: وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 40 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے تعلیم بلیغ الرحمن بہاولپورکی اسلامیہ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں انہوں نے ایک بڑے توسیعی منصوبے کا اعلان بھی کیا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے توسیعی منصوبوں کے لئے پانچ کروڑ روپے منظورکئے جاچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے لئے پہلی بار اتنا بڑا بجٹ اکھٹے مختص کیا گیا ہے جس سے یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف مینیجمنٹ سائنسز اور دو ہاسٹلز کی تعمیر کی جائے گی۔

    بلیغ الرحمن نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 2013 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے 40 ارب روپے مختص کئے تھے جن میں اضافہ کرکے 40 ارب کا اضافہ کرکے رواں سال 80 ارب روپے کردیا گیا۔