Tag: highest level

  • ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    ڈالر آج مزید مہنگا ہوگیا، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں7 روپے مہنگا ہوکر 279 روپے کا ہوگیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی  قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان تیزرفتاری سے مسلسل جاری ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر7روپے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر262روپے سےبڑھ کر269روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

    زرمبادلہ بحران پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ شرائط پوری کرکے آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے نتائج زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں نظر آگئے، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 24.39روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

    ماہرین کاکہنا ہے کہ ریشنلائزیشن پالیسی کے پہلے اقدام کے طور پر ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ فورسز پر منحصر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو7.50 روپے مہنگا ہوکر286.50روپے، برطانوی پاؤنڈ روپے مہنگا 5 روپے مہنگا ہوکر 326روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈالر کی اونچی اڑان ، ایک ہی دن میں قرضوں میں 2.4 کھرب روپے کا اضافہ

    ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم1 روپے مہنگا ہو کر73 روپے پر اور سعودی ریال90 پیسے مہنگا ہوکر 71روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

  • سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اس بار ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 70 ہزار روپے کے قریب پہنچ گیا۔

    صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ 2350 روپے کے غیر معمولی اضافے کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 650 روپے اور دس گرام 2016 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 448 روپے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر سستا ہوگیا یے جس کے بعد نرخ ایک ہزار 794 ڈالر پر آگئے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی قیمت 80 روپے اضافے سے ایک ہزار 970 روپے جبکہ دس گرام 68.58 روپے بڑھ کر ایک ہزار 688.95 روپے کی ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں چاندی کے فی تولہ نرخ 23.41ڈالر ہیں۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر

    پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر

    کراچی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، عالمی صرافہ مارکیٹ میں 19 ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں  سونے کی فی تولہ قیمت750 روپے مزید بڑھ گئی۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار 500 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 40ہزار 175 روپے ہوگئی۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1799 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 10 روپے کے اضافے کے ساتھ 1 ہزار 780 روپے جب کہ دس گرام چاندی 8 روپے 58 پیسے کے اضافے کے بعد 1 ہزار 526 روپے 06 پیسے پر آگئی۔

  • تیل کی پیداوار : سعودی عرب نے دنیا کو حیران کردیا

    تیل کی پیداوار : سعودی عرب نے دنیا کو حیران کردیا

    مشترکہ ڈیٹا انشیٹو (جودی) نے بتایا ہے کہ اپریل2022 کے دوران سعودی عرب کی تیل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ دو برس کے دوران پہلی مرتبہ مملکت نے7.382 ملین بیرل تیل یومیہ کی بنیاد پر برآمد کیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت نے اپریل میں تیل برآمدات میں دو فیصد کا اضافہ کیا۔ مارچ میں روزانہ 7.235ملین بیرل تیل برآمد کیا جارہا تھا۔

    سعودی عرب نے جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے اپریل میں تیل پیداوار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    مملکت نے اپریل میں 10.441 ملین بیرل تیل روزانہ کی بنیاد پر نکالا جبکہ مارچ میں روزانہ 10.300 ملین بیرل تیل نکالا جارہا تھا۔

    سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ سعودی عرب روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداواری صلاحیت بڑھانے جارہا ہے۔

    روزانہ ایک ملین بیرل سے زیادہ پیداواری صلاحیت بڑھائی جائے گی۔ 2026 کے آخر یا 2027 کے شروع تک روزانہ کی بنیاد پر 13 ملین بیرل سے زیادہ تیل نکالے جانے لگے گا۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت  4سال کی بلند ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی بلند ترین سطح پر

    سنگاپور : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رواں سال خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی خام تیل کی قیمت چار سال کے بعد ساٹھ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

    ایشیائی منڈیوں میں نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 66 ڈالر54 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 60 ڈالر 38سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

    ایران میں جاری عوامی احتجاج اور اوپیک اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک ہوجائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کا انحصار درآمدی خام تیل پر ہے، اس لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا اثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے، مالی سال 2017 میں پاکستان نے تقریباً سات ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔