Tag: highlights

  • امریکا سے پاکستان کو شکست، شاہد آفریدی نے بڑی غلطی کی نشاندہی کردی

    امریکا سے پاکستان کو شکست، شاہد آفریدی نے بڑی غلطی کی نشاندہی کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں امریکا کے خلاف پاکستانی ٹیم کی حیران کن شکست کی بڑی غلطی کی نشاندہی کردی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر بیان جاری کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ سپر اوور کی پہلی گیند کھیلنے کے لیے فخر زمان کے بجائے افتخار کا انتخاب کر کے بہت بڑی غلطی کی، لفٹ آرم فاسٹ بولر کو کھیلنے کے لیے فخر زمان کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے سپر اوور میں‌ پاکستان کو ہرا دیا

    شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ افتخار کو لفٹ آرم فاسٹ بولر کا سامنا کرنے کو کس نے کہا؟، سپر اوور میں محمد عامر کے بولنگ کے طریقے سے بھی شاہد آفریدی ناخوش نظر آئے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عامر نے میچ کے دوران واقعی اچھی باؤلنگ کی اور میں بھی یہ سوچ رہا تھا کہ سپر اوور عامر سے ہی کرایا جائے، لیکن عامر نے سپر اوور میں بہت زیادہ اضافی رنز دیے اس سے بھی پاکستانی بیٹر کو کوئی مدد نہیں ملی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ  فاسٹ بولر محمد عامر تجربہ کار ہے اور یارکر کرانا جانتا ہے، گیند بھی سوئنگ ہو رہی تھی تو میرے خیال میں اسے اتنے رنز نہیں دینے چاہیے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، بھارت کا مکروہ چہرہ پھربے نقاب

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، بھارت کا مکروہ چہرہ پھربے نقاب

    لندن : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بارپھربے نقاب کردیا اور انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بی بی سی اوروائس آف امریکا کی جانبداری اور مجرمانہ خاموشی کا پول بھی کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق چشم کشا انکشافات سے عالمی میڈیا کی جانبداری اور مجرمانہ خاموشی کا پول کھل گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کشمیریوں پر بھارت کے انسانیت سوزمظالم اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے پر بھی انسانی حقوق کے نام نہادچیمپئن بی بی سی اوروائس آف امریکا کیوں خاموش ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پررپورٹ کیوں نہیں کرتے؟ قانون سے متعلق بی بی سی اور وائس امریکاکی کوئی رپورٹ نہیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیرپرمسلط کالے قانون جموں وکشمیرپبلک سیفٹی ایکٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کرنے میں رکاوٹ قرار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت دوسودس افراد انتظامی تحویل میں لئے گئے، گرفتارافراد کوشفاف ٹرائل،ضمانت کا حق بھی نہیں دیا۔بچوں کوبھی ٹھوس شواہد کے بغیرحراست میں لے لیا جاتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا اکہترافراد کوعدالت نے رہا کیا لیکن نئی ایف آئی آرپرفوری حراست میں لے لیا گیا، تمام افراد کوبیک وقت فوجداری اورجموں کشمیرسیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا، گرفتارکئے گئے تمام افراد سے متعلق ایک جیسے جرائم کی رپورٹ پیش کی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارافراد رہائی پانے کے بعدنوکریوں سے محروم رہتے ہیں، ایمنسٹی نے سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قانون کوفوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا ماضی میں بھی انسانی حقوق کے عالمی ادارے سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس دے چکے ہیں، بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بے نقاب کرنے پرفرانسیسی صحافی کوگرفتار کیا جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق مبصرین کو بھی مقبوضہ کشمیر جاکرحقائق جاننے کی اجازت دینے پر تیارنہیں۔

  • فلسطینی عوام کو قانونی حقوق دلوانے میں سعودی عرب صف اوّل کھڑا ہے،خالد بن سلمان

    فلسطینی عوام کو قانونی حقوق دلوانے میں سعودی عرب صف اوّل کھڑا ہے،خالد بن سلمان

    ریاض\واشنگٹن : امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ سعودی عرب مسلسل دباؤ کے باوجود فلسطینی عوام کو قانونی حقوق دلوانے میں صف اوّل میں کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں فلسطین میں ہونے والے اسرائیل کے ظلم و بربریت پر امریکا میں تعینات سعودی سفیر خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین گذشتہ 70 سالوں سے سعودی عرب کی خارجہ پالیسیوں کا اہم حصّہ رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی سفیر خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیا کہ سعودی عرب کے حاکم شاہ عبد العزیز کے دور حکومت سے لے کر شاہ سلمان بن عبد العزیز کے دور تک تمام تر دباؤ کے باوجود فلسطین کو کبھی فراموش نہیں کیا اور مسئلہ فلسطین کو سیاسی نشیب و فراز کے باعث متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز کیے گئے ٹویٹ میں خالد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کو ان کے قانونی حقوق دلوانے میں صف اوّل میں کھڑا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہریوں کی حمایت اور امداد کرنا فلسطین پر کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کیوں کہ فلسطین میں مسلمانوں کا قبلہ اوّل بیت المقدس ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی حکام فلسطین کے مظلوم عوام کو اپنی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں سعودی عرب میں ہر فلسطینی کو تعلیم، روزگار اور علاج جبکہ بیرونی سطح پر مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں کے مطابق خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب نے فلسطینوں کی مدد کرنے کے لیے فلسطین کے سالانہ بجٹ کا بڑا حصّہ پورا کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خالد بن سلمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریاض نے قبلہ اوّل کے تخشص اور حفاظت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان مقاصد کے لیے ہم نے متعدد تنظیموں کی مالی تعاون فراہم کیا۔

    سعودی شہزادے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی سربراہی میں عالم پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف ہمیشہ برسرپیکار رہے گا خصوصاً مسئلہ فلسطین کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

    سعودی سفیر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ فلسطین میں قبلہ اوّل کی حرمت کے لیے جدوجہد کرنے والے افراد کے لیے مناسب نہیں کہ وہ ایران کی حمایت کریں، وہ بھی ایسے دور میں جب ایران مسلسل عرب ریاستوں پر قبضے کی کوشش کررہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔