Tag: HIGHWAY

  • غیر معمولی حالات، تائیوان کے  لڑاکا طیاروں کی موٹر وے پر لینڈنگ

    غیر معمولی حالات، تائیوان کے لڑاکا طیاروں کی موٹر وے پر لینڈنگ

    تائپے سٹی: تائیوان کی فضائیہ نے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ہائی وے کے ایک حصے سے طیارے اڑانے اور اس پر اتارنے کی مشق کی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مشق تائیوان کی جنوبی پِنگ ٹُنگ کاؤنٹی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی پانچ روزہ سالانہ مشقوں کے دوران کی گئی، مشق چینی حملوں کے باعث تائیوان کے فضائی اڈے ناقابل استعمال ہونے کے مفروضے کے تحت کی گئی۔

    مشق کے لئے ہائی وے کے بڑے حصے کو عام استعمال کے لیے بند کرکے متبادل رن وے کے طور پر استعمال کیا گیا۔

    لڑاکا طیارے انتہائی سرعت رفتار کے ساتھ صدر سائی انگ وین کے سامنے سے گزرے جو ایک کمانڈ پوسٹ سے مشق دیکھ رہی تھیں، تین لڑاکا جیٹ طیارے اور ایک پیشگی خبردار کرنے والا طیارہ،یکے بعد دیگر وہاں اترے اور اپنی سمت تبدیل کرتے ہوئے سڑک پر چلے۔

    تائیوان کی فوج نے پانچ ہائی ویز کے مختلف حصوں کو ہنگامی صورتحال میں متبادل رن وے کے طور پر استعمال کے لیے مخصوص کر رکھا ہے، فوج ان حصوں پر کبھی کبھار مشقیں کرتی ہے، ان مشقوں کو کسی حملے کی صورت میں تائیوان کی جانب سے جوابی حملے کی صلاحیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

    دوسری جانب چین نے تائیوان پر دباؤ مزید بڑھانے کی واضح مہم کے طور پر تائیوان کے ارد گرد نیوی کے بحری جہازوں اور فوجی طیاروں کی نقل و حرکت میں اضافہ کردیا ہے۔

  • سعودی عرب : ہائی وے پر ڈرائیونگ کرنے والوں کو ٹریفک پولیس کی سخت وارننگ

    سعودی عرب : ہائی وے پر ڈرائیونگ کرنے والوں کو ٹریفک پولیس کی سخت وارننگ

    ریاض : سعودی ٹریفک پولیس نے ہائی ویز پر گاڑی چلانے والے شہریوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے بصورت دیگر چالان ازخود ہوجائے گا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہائی وے پولیس نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کو چھپانے یا ان میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کو قانونی خلاف ورزی قرار دیا ہے جس پر سسٹم کے ذریعے خودکار طریقے سے چالان کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ہائی وے پولیس کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 20 دسمبر سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں میں تبدیلی کرنے یا انہیں چھپانے پر چالان کا خودکار سسٹم شروع کردیا جائے گا۔

    واضح رہے زیادہ تر ہائی ویز پرسفر کرنے والے تیزرفتاری یا دیگر قانون شکنی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کو چھپانے کے لیے مختلف طریقہ استعمال کرتے ہیں تاکہ خودکارچالان سے بچ سکیں۔

    محکمہ ٹریفک کے قانون کے تحت گاڑی کی نمبر پلیٹوں میں کی جانے والی تبدیلی قانونی طورپر جرم ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے۔

    ہائی ویز پر نصب خود کار طریقے سے تیز رفتار کا چالان کرنے والے ریڈار ساھر سسٹم سے بچنے کے بعض پیشہ ورڈرائیور ہائی وے پر نکلتے ہی اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر ٹیپ لگا کر ان کے نمبر چھپا دیتے ہیں تاکہ چالان نہ کیا جاسکے۔

    اس حوالے سے ہائی وے ٹریفک پولیس کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جن پرعمل کرتے ہوئے خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے ساھر سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ ایسی گاڑیاں جن کے ڈرائیوروں نے نمبر پلیٹ کو چھپایا ہو ان کا خودکار طریقے سے چالان کیا جاسکے۔

    واضح رہے مملکت میں ہائی ویز پرحد رفتارجوکہ 120 کلو میٹرفی گھنٹہ تھی کو بڑھا دیا گیا ہے، بعض شاہراہوں پر حد رفتار کو 120 سے بڑھا کر 140 کر دیا گیا ہے جبکہ ایسے ہائی ویز جو زیادہ مصروف رہتے ہیں، وہاں حد رفتار 120 ہی ہے۔

  • ہیلو!کیا آپ رستہ بھول گئے؟ لائسنس اور رجسٹریشن دکھائیں

    ہیلو!کیا آپ رستہ بھول گئے؟ لائسنس اور رجسٹریشن دکھائیں

    واشنگٹن : امریکا میں پائلٹ نے طیارے کے ایندھن کے نظام میں خرابی کے باعث طیارے کو سیئٹل شہر کی مصروف ترین ہائی وے پر اتار دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک پولیس اہلکار کو اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کے آر ٹو سنگل انجن والاچھوٹا طیارہ ایک مصروف سڑک پر آن اترا۔

    ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹل میں دوران پرواز سنگل انجن والے طیارے کے ایندھن کے نظام میں خلل پیدا ہونے کے باعث پائلٹ نے طیارے کو شہر کی مصرو ف ترین روڈ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ جس میں ایک ہی شخص سوار تھاجو ہنگامی لینڈنگ میں محفوظ رہا۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ طیارے کے سڑک پر لینڈ ہوتے ہی ایک پولیس افسر طیارے کے قریب جاکر پائلٹ سے سوال کرتا ہے کہ ’کیاراستہ بھول گئے ہیں؟ لائسنس اور رجسٹریشن دکھائیں‘۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر پائلٹ کے ساتھ ملکر طیارے کو سڑک کے درمیان سے ہٹاتے ہیں تاکہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کہنا تھا کہ ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافر یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ کی لینڈنگ کے دوران قریب میں گاڑیاں موجود ہیں جبکہ طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ پائلٹ نے یہ کیسے کر لیا، یہ منظر براہ راست دیکھنے کے بعد بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کی ہائی وے پر لینڈنگ کروائی۔

    سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو ہائی وے پر گشت کرنے والی ایک خاتون پولیس افسر نےبنائی تھی۔

    پولیس کے مطابق پائلٹ نے بتایا کہ طیارے کے ایندھن کے نظام میں خلل پیدا ہونے کے باعث سڑک پر طیارے کو اتارنا مجبوری تھی۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو لینڈ کیا اور ٹریفک رواں دواں ہونے کے باوجود کسی گاڑی اور کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    مزید پڑھیں : لاس اینجلس: انجن کی خرابی، خاتون پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    یاد رہے کہ رواں گزشتہ برس جون میں امریکی شہر لاس اینجلس میں زیر تربیت خاتون پائلٹ نے انجن میں خرابی کے سبب نجی طیارے کو مصروف ہائی وے پر اتار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : شکاگو: انجن میں خرابی، پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    خیال رہے کہ شکاگوں میں دورانِ پرواز چھوٹے طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث پائلٹ نے طیارے کو شکاگو کے مصروف ترین لیک شور ڈرائیو نامی ہائی وے پر اتار تھا اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں بھی پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

  • سرینگر: ہائی وے پر سیکیورٹی قافلوں کے گزرنے کے وقت کشمیریوں کا داخلہ بند

    سرینگر: ہائی وے پر سیکیورٹی قافلوں کے گزرنے کے وقت کشمیریوں کا داخلہ بند

    سرینگر: کشمیریوں کو تنگ کرنے کے لیے بھارتی انتظامیہ نے نیا راج نافذ کردیا، ہائی وے پر سیکیورٹی قافلوں کے گزرنے کے وقت شہریوں کے لیے داخلہ بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کشمیریوں پر زندگی مزید تنگ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی، قابض فوج نے ہائی وے پر سیکیورٹی قافلوں کے گزرنے کے وقت شہریوں کے گزرنے پر پابندی لگا دی۔

    بھارتی فوجی قافلے ہفتے میں 2 روز بدھ اور اتوار کو ہائی وے استعمال کریں گے اور اس دوران عام شہریوں کے ہائی وے استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ ہائی ویز بند ہونے سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا کیونکہ ہائی ویز کے علاوہ کوئی متبادل راستہ موجود نہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ فیصلہ مارشل لا کا لگتا ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیریوں کو اجتماعی سزا دے رہی ہے۔

    دوسری جانب قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ روز سے وادی کے شمالی اور جنوبی اضلاع کا محاصرہ کر رکھا ہے اور داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔

    واضح رہے 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں 42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

  • امریکا میں‌ ہائی وے سابق صدر اوبامہ کے نام سے منسوب

    امریکا میں‌ ہائی وے سابق صدر اوبامہ کے نام سے منسوب

    واشگنٹن : امریکی حکام نے سابق صدر باراک اوبامہ کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے لاس اینجلس ہائی وے کو اوبامہ کے نام سے منسوب کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں واقع ہائی وے پر مختلف جگہ سبز رنگ کے سائن بورڈ لگائے لگئے ہیں جس پر سفید الفاظ سے’صدر باراک ایچ اوبامہ ہائی وے‘ تحریر ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلینڈل سے پاساڈینا تک سبز رنگ کے سائن بورڈز لگانے کا کام رواں ہفتے مکمل کیا گیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صدر اوبامہ نے سنہ 1979 سے 81 تک پاسا ڈینا میں واقع ایگل راک کالج کا حصّہ رہے ہیں اور بعد میں نیویارک میں واقع کولمبیاں یونیورسٹی منتقل ہوگئے تھے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ایگل راک کالج نے باراک اوبامہ کے اعزاز میں ہائی وے کا نام ’صدر باراک اوبامہ ہائی وے‘ کردیا۔

    خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ صڈر اوبامہ کے چاہنے والوں نے اس حوالے سے فیس بُک پر متعدد کمٹنس کیے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ میں روزاسی سڑک سے ہوکر اپنے دفتر جاتا ہوں‘۔

    ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تحریر کیا کہ ’جب میں نے ہائی پر سبز سائن بورڈ لگا دیکھا تو خوشی سے چلّا اٹھا‘۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہریوں نے سنہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ حریف امیدوار ہیلری کلنٹن کو 61 اعشاریہ 7 فیصد ووٹ دئیے تھے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ باراک اوبامہ کے مخالفین میں ایک صارف نے تحریر کیا کہ یہ ہمارا ہائی وے نہیں ہے۔

  • شکاگو: انجن میں خرابی، پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    شکاگو: انجن میں خرابی، پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    واشنگٹن : امریکی شہر  شکاگو میں پائلٹ نے انجن میں خرابی کے باعث چھوٹے طیارے کو شہر کے مصروف ترین ہائی وے پر اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز  دورانِ پرواز  چھوٹے طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی، جس کے باعث پائلٹ نے طیارے کو شکاگو کے مصروف ترین لیک شور ڈرائیو ہائی وے پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔

    امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران قریب میں گاڑیاں موجود ہیں جبکہ طیارے کا پائلٹ اور خاتون مسافر  بلکل محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طیارے کی ہائی وے پر لینڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، تاہم موقع کے امدادی خدمات انجام دینے والے رضا کاروں نے طیارے کو دھکیل کر سائڈ پر کرکے ٹریفک کی روانی بحال کی۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ پائلٹ نے یہ کر کیسے لیا، یہ منظر براہ راست دیکھنے کے بعد بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ طیارہ ہائی وے پر اتار لیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق طیارے نے مصروف ترین ہائی وے پر شام 3:15 منٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، پولیس کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے بتایا ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی ہوگئی تھی اور ایئرپورٹ بھی دور تھا اس لئے سڑک پر طیارے کو اتارنا مجبوری تھی۔

    ایف ایف اے انویسٹی گیشن کی جانب سے پائلٹ اور خاتون مسافر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم قرب و جوار میں رہائش پذیر لوگوں کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    عینی شاہد کے مطابق پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو لینڈ کیا اور ٹریفک رواں دواں ہونے کے باوجود کسی گاڑی اور کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مریکی صدر اوباما نے کار چلا کر ٹیسٹ کی

    مریکی صدر اوباما نے کار چلا کر ٹیسٹ کی

    ورجینیا:امریکی صدر براک اوباما نے ملک میں بنی جدید ترین کار کو خود چلا کر ٹیسٹ کیا

    امریکی صدر اوباما جا پہنچے ریاست ورجینیا میں امریکہ کے جدید ترین کاریں بنانے والے ادارے میں جہاں ان کوجدید ٹیکنالوجی سےآراستہ بولنے والی کاریں دکھائی گئیں۔

    اوباما نہ صرف ان کاروں کی تکنیک سے خوش ہوئے بلکہ انہوں نے خود کار چلا کر بھی دیکھی۔

    ۔اس موقع پر صدر اوباما نے کہا کہ انہوں نے پچھلے چھ سال سے کار نہیں چلائی تھی لیکن اب ہائی وے پر کارچلا کرانہیں بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔