Tag: hike-in-power-tariff

  • بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا، 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

    بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا، 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

    اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کا امکان ہے ، نیپرا سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست پرسماعت آج ہوگی، چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں عوامی سماعت کی جائے گی۔

    درخواست اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی ، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےاضافےکی درخواست دی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبرمیں11ارب 29کروڑیونٹ بجلی پیداہوئی، اکتوبرمیں10ارب98کروڑیونٹ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کوفروخت ہوئی۔

    سی پی پی اے نے کہا کہ اکتوبرمیں ڈیزل سے25روپے22پیسےفی یونٹ اور فرنس آئل سے22روپے21پیسےفی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پانی سے بجلی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69 فیصد ، فرنس آئل سے 10.88اورڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی۔

    اضافے کی درخواست کےالیکٹرک کےسواتمام بجلی تقسیم کارکمپنیوں کیلئےہے ، نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر61 ارب کا بوجھ منتقل ہوگا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ٹیرف میں 1روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری ‏دی تھی۔

    اضافےکے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت15.36روپے ہو گئی تھی ، تاہم ماہانہ200 یونٹ تک استعمال ‏کرنے والوں پراضافہ لاگونہیں ہوگا۔

  • اکتوبر کے بل  : کے الیکٹرک صارفین تیار ہوجائیں

    اکتوبر کے بل : کے الیکٹرک صارفین تیار ہوجائیں

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی  ایک روپے 09 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی، اضافہ اکتوبر کے بجلی بل میں شامل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کے الیکٹرک کےلیےسہ ماہی ایڈجسمنٹ کی منظوری دے دی، ای سی سی نےبجلی ٹیرف میں ایک روپے 09 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا، اکتوبر کے بجلی بل میں اضافہ شامل ہوگا، اضافہ 2016 سے 2019 کے دوران سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا۔

    موجودہ بجٹ سےکے الیکٹر ک کیلئے 4.7ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت دے دی ، وفاقی حکومت کےالیکٹرک کو4.7 ارب روپےسبسڈی کی مدمیں دےگی۔

    ای سی سی نے ہوٹل روزویلٹ کےلیے14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری بھی دی ، رقم قرضے، سود اور واجبات کی ادائیگی کےلیےفراہم کی  جائےگی۔

    گذشتہ روز نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ اضافے کیا تھا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    اس سے قبل کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے ایکشن لیتے ہوئے کےالیکٹرک پر بیس کروڑکاجرمانہ عائدکردیا تھا ، نیپرا کا کہنا تھا ، کے الیکٹر ک نےکراچی میں لوڈشیڈنگ کی حد نہیں چھوڑی تھی، کے الیکٹرک پر جرمانہ جون،جولائی میں لوڈشیڈنگ پرعائدکیاگیا۔