Tag: Hike in prices of petroleum products

  • سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

    سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

    کراچی : سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافےکومستردکردیا، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا پیٹرول کی قیمت میں پہلے 5 اوراب 4روپےکا اضافہ ہوا، اب عوام کو اپنے حق کیلئے باہر نکلنا ہوگا، پی ٹی آئی جیسی نااہل، نالائق حکومت آج تک نہیں دیکھی۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس کا کہنا تھا کہ یہ معاشی دہشت گردی ہے،مستردکرتےہیں، ڈیزل میں مزید 2روپے کا اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، اب کہاں ہیں سارے کرائے کے معیشت دان ؟

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکومستردکردیا اور کہا عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پیٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کوہوا دینےکےمترادف ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےلیے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس آمدنی کااہم ذریعہ ہے، عمران خان حکومت میں کسی اچھی خبرسننےکےلیےترس گئے، ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے۔

    انھوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نےاپنا 3سالہ دورعوام کاتیل نکالنےپرضائع کردیا، موجودہ حکومت میں فائدہ صرف اےٹی ایمز کو دیا، عمران خان کووسیع ترقومی مفادمیں ایک اوریوٹرن لیناچاہیے، اپنی پالیسیوں کو180ڈگری پرموڑدیں۔

    ،بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے۔

  • لاہور ہائی کورٹ میں سال 2020 کی پہلی درخواست

    لاہور ہائی کورٹ میں سال 2020 کی پہلی درخواست

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا، جس میں کہا گیا عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سال 2020 کی پہلی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کیا گیا۔

    درخواست اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ، جس میں وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سلیز ٹیکس وصول کرنے کا اختیار نہیں مگر پٹرولیم مصنوعات پر17 فیصد سے زیادہ سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے . پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی اور عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کیس پہلے ہی سے زیر التوا ہے جسے جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2روپے61پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں2روپے25پیسے، مٹی کےتیل کی قیمت میں3روپے10 پیسےفی لیٹر اضافہ ہوا۔

    قیمتوں میں اضافےکےبعدپیٹرول کی قیمت116روپے60 فی لیٹرہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹرقیمت127 روپے26پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 99 روپے 45پیسےفی لیٹرہوگئی ہے۔