Tag: Hillary Clinton

  • امریکی صدارتی انتخابات، مسلمان ووٹرزیادہ متحرک ہوگئے

    امریکی صدارتی انتخابات، مسلمان ووٹرزیادہ متحرک ہوگئے

    واشنگٹن : امریکی صدارتی الیکشن میں مسلمان ووٹروں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوجوان ووٹروں نے بڑی تعداد میں ووٹنگ لسٹوں میں ناموں کا اندارج کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف کھلےعام تعصب کا مظاہرہ کیا گیا، جس کا جواب دینے کیلئے مسلم ووٹروں نے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    امریکا میں اٹھارہ برس سے کم عمر مسلمانوں کے اندراج میں پہلی باراضافہ ہوا ہے۔ 18 برس سے کم عمرہزاروں امریکی مسلمان پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

    ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اب تک 16 ہزار کے قریب نئے ووٹر رجسٹر ہوئے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذہبی تعصب کی وجہ سے مسلمان اپنی امریکی شناخت کو خطرے میں محسوس کر رہے ہیں اس لیے وہ انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکی صدارتی انتخابات، ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست آئیوا میں شکست کا سامنا

     واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ صدر بننے کے بعد مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگا دیں گے، ٹرمپ کے مسلمانوں سے تعصب کی وجہ سے ریپبلکنز کے حامی مسلمان بھی اس بار ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے کا ارادہ کررہے ہیں۔

     

  • ہیلری کلنٹن کے مقابلے ٹرمپ کی مقبولیت میں 15 پوائنٹس کی کمی

    ہیلری کلنٹن کے مقابلے ٹرمپ کی مقبولیت میں 15 پوائنٹس کی کمی

    واشنگٹن : ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں دن بدن کمی آتی جارہی ہے، تازہ ترین جائزوں کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں ٹرمپ کی مقبولیت پندرہ پوائنٹس کم ہوگئی ہے۔

    مسلمانوں کی مخالفت کے بَل پرامریکی صدر بننے کے خواب دیکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کشتی ڈولنے لگی ہے، اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی کڑی تنقید اور مسلمان امریکی فوجی کے خاندان کے خلاف گھٹیا بیانات نےٹرمپ کی مقبولیت تیزی سے گھٹا دی۔

    تازہ جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو سینتالیس اور ٹرمپ کو بتیس فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔


     

    مزید پڑھیں : ہیلری کلنٹن داعش کی بانی اور اوباما بدترین صدر ہیں، ٹرمپ


     

     

    پورٹ لینڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کے لئے ٹرمپ پہنچے تو مظاہرین نے امریکی آئین کی کاپیاں لہرا کر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا، ہار کا خدشہ ٹرمپ کو ستانے لگا تو انتخابات میں دھاندلی کے خدشے کا شو مچا دیا۔

    ٹرمپ نے دھاندلی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ آٹھ نومبر کو ہمیں مزید ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ انتخابات میں دھاندلی ہوگي اور مجھے امید ہے کہ رپبلکن اس پر گہری نظر رکھ رہے ہیں نہیں تو یہ الیکشن ہم سے چھین لیا جائے گا۔

    دوسری جانب امریکی صدربراک اوباما نے دھاندلی کے الزامات کومضحکہ خیز قراردیا۔


     

    مزید پڑھیں: ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیدیا


     

    انھوں نے کہا کہ مقابلہ ختم ہونے سے پہلے کسی کوالزام لگاتے نہیں دیکھا، ڈونلڈٹرمپ کے دھاندلی کے الزامات کوکوئی سنجیدگی سےنہیں لےگا۔ انکا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تومحکمہ انصاف حرکت میں آئےگا۔

    یاد رہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما کو بدترین صدر قرار دیا اور کہا کہ ہیلری کلنٹن داعش کی بانی ہیں، انہیں اس پر ایوارڈ ملنا چاہیے۔ہیلری کلنٹن کی کمزور پالیسیوں اور نا اہلی کے باعث داعش کو مضبوط ہونے کا موقع ملا۔

  • ہیلری کلنٹن داعش کی بانی اور اوباما بدترین صدر ہیں، ٹرمپ

    ہیلری کلنٹن داعش کی بانی اور اوباما بدترین صدر ہیں، ٹرمپ

    واشنگٹن : ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن کو داعش کا بانی جبکہ صدربراک اوباما کو کمزور صدرقرار دے دیا۔

    امریکا میں صدارتی معرکہ جوں جوں قریب آرہا ہے، سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن پرکی شدید تنقید اورانہیں داعش کا بانی قراردے دیا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ داعش بنانے پر ہیلری کلنٹن کو میڈل ملنا چاہیئے، داعش بنی تو اورلینڈ اور سان برناڈینو جیسے حملے ہوئے۔


     مزید پڑھیں : ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیدیا


    اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ ہیلری کلنٹن کو شیطان قرار دے چکے ہیں۔

    دوسری جانب امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر صدر اوباما کی تنقید کے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوباما امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں اور ان کے دورِ اقتدار کو تباہ کن قرار دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو نائن الیون کا واقعہ کبھی نہ ہوتا۔

    ٹرمپ نے کہا کہ اوباما اور ہیلری کلنٹن نے، جو اُن کی پہلی وزیر خارجہ تھیں، مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کیا؛ اور عراق، لیبیا اور شام کو داعش کے جہادیوں کے حوالے کیا۔

    صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما کمزور اور غیرموثر رہے ہیں، انھوں نے صدر اوباما کے روس اور یوکرین کے درمیان بحران سے نمٹنے کے طریقۂ کار کا مذاق اڑایا۔


     مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیےاہل نہیں،براک اوباما


    واضح رہے کہ صدر اوباما نے کہا تھا کہ ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں اور وہ مسلسل یہ ثابت کر رہے ہیں،ملک کے ایسے حالات نہیں ہیں، جن میں آپ مسلسل بے تکی حرکتیں کریں۔

  • ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیدیا

    ڈونلڈٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیدیا

    واشنگٹن : رپبلکن پارٹی امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد انہوں نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیدیا۔

    ریاست پینسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن سے شکست کھانے والے برنی سینڈرز کو تنقید کانشانہ بنایا، ٹرمپ نے کہا کہ سینڈرز نے شیطان کے ساتھ سودا کیا ہے، ہلیری شیطان ہیں۔

    اس سے قبل بھی رپبلکن امیدوار نے سینڈرز کی ہلیری کلنٹن کی حمایت کو شیطان کے ساتھ معاہدے کے مترادف قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ڈیموکریٹک کے کنونشن میں عراق میں ہلاک ہونے والے ہمایوں خان کی والدہ غزالہ خان کا مذاق اڑایا تھا، انکا کہنا تھا کہ کنونشن میں خطاب کرنے والے خضر خان کی اہلیہ کو دیکھیں تو وہ وہاں خاموش کھڑی نظر آتی ہیں کیوں کہ انھیں کچھ نہیں کہنا تھا بلکہ شاید انھیں کچھ کہنے کی اجازت ہی نہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیان پر تنقید کی زد میں

    ڈونلڈ ٹرمپ کے اس نفرت آمیز بیان کے بعد امریکہ بھر میں مزمت کا سلسلہ جا ری ہے،ڈیموکریٹ پارٹی کے نائب صدر کے لیے نامزد امیدوار ٹم کین نے ٹرمپ کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مضحکہ خیز بیان تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں۔

    دوسری جانب امریکہ میں ڈیموکریٹس اور رپبلکن رہنماؤں کی جانب سے مسلم فوجی کی والدہ کے بارے میں ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے، سابق رپبلکن امیدوار جان مکین نے بھی اس معاملے پر ٹرمپ کی تنقید کی جبکہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں ٹرمپ کی جانب سے مسلم فوجی کیخلاف بات کرنے پر احتجاج بھی کیا گیا۔

    مزید پڑھیں :  کیا ٹرمپ نے امریکی آئین پڑھا ہے؟

    یاد رہے شہید امریکی نژاد پاکستانی فوجی کے والد خضر خان نے جمعرات کو منعقد ہونے والی ڈیمو کریٹک کنونشن میں ایک تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ’میں آپ سے پوچھتا ہوں، کیا آپ نے کبھی امریکہ کا آئین پڑھا ہے؟ میں خوشی سے آپ کو اپنی کاپی دیتا ہوں،اس تقریر کے دوران ہمایوں خان کی والدہ ساتھ ہی کھڑی تھیں۔

    مسلم فوجی کیپٹن ہمایوں خان سنہ دوہزار چار میں ستائیس سال کی عمر میں عراق میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

  • امریکی صدراوباما نے آئندہ صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کردی

    امریکی صدراوباما نے آئندہ صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کردی

    واشنگٹن : امریکی صدراوباما نے آئندہ صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کردی ہے، انکا کہنا ہے کہ امریکی صدارت کیلئے ہلیری کلنٹن سے زیادہ کوئی اور قابل شخصیت نہیں۔

    امریکی صدارتی امیدوارکے طور پر نامزدگی کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی میں سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے درمیان کشمکش کا خاتمہ ہوگیا ہے، آخر کار ڈیموکریٹ صدربارک اوباما نے پارٹی کے صدارتی امیدوار کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے انہیں صدارتی عہدے کے لئے قابل شخصیت قرار دے دیا ۔

    صدراوباما نے صدارتی امیدوار کیلئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کا فیصلہ برنی سینڈرز سے ملاقات کے بعد کیا، اس موقع پر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ وہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ مل کرڈونلڈٹرمپ کو روکنے کیلئے کام کریں گے۔

    صدراوباما سے ملاقات کے بعد برنی سینڈرز کیپٹیل ہل روانہ ہوگئے، صدراوباما آئندہ ہفتے ونکونسن میں ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لینگے۔

    صدراوباما کا کہنا تھا کہ وہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ صدارتی مہم چلانے کیلئے بے تاب ہیں۔

    دوسری جانب صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے صدر اوباما کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی حمایت پر فخر ہے۔

  • بلاول بھٹو بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں، ہیلری کلنٹن

    بلاول بھٹو بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں، ہیلری کلنٹن

    ملتان : سابق امریکی خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ جب بلاول بھٹو کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا تو انہیں ان کی والدہ اور سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو شہید یاد آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہیلری نے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کو ٹیکسٹ میسج کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلاول کو ٹی وی پر دیکھا، وہ بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں۔

    ہیلری نے بلاول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ بلاول وہ کامیابی حاصل کرلیں گے، جو ان کی والدہ حاصل کرنا چاہتی تھیں۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا ہیلری کلنٹن کو جواب میں کہنا تھا کہ آپ کی جانب سے ایسے حوصلہ افزا الفاظ سن کر خوشی ہوئی، میں نے آپ کے جذبات بلاول بھٹو تک پہنچا دیئے ہیں اور بلاول سابق امریکی خاتون اول کی جانب سے حوصلہ افزائی پر بہت خوش ہیں۔

    گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آپ پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کی دوست رہی ہیں اور ہم آپ کو بہت جلد بحیثیت صدر دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور دعا ہے کہ آپ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوں۔

    اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد سے آزاد جموں و کشمیرکے شہر میرپور تک اپنا پہلا روڈ شو کیا۔

  • امریکہ کو مزید حملوں کیلئے تیار رہنا چاہیئے، ہیلری کلنٹن

    امریکہ کو مزید حملوں کیلئے تیار رہنا چاہیئے، ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن : ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکی صدارت کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے امریکہ کو مزید حملوں کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار اڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپر شدت پسندی کی طرف مائل افراد کاپتہ لگانےکی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کومزید دہشت گرد حملوں کےلئےتیار رہناچاہیے، ہیلری کلنٹن نے امریکہ میں چھوٹے ہتھیاروں پر کنٹرول کےقوانین کو سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصوں میں امریکی میں چھوٹے ہتھیاروں کے ذریعے فائرنگ کے متعدد واقعات سامنے آئیں ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

    ایسے واقعات کے بعد امریکی صدر بھی ہتھیاروں کے قوانین میں سختی کے خواہاں ہیں۔ اپنے خطاب میں ہیلری کلنٹن نے شام میں فضائی کارروائی کادائرہ وسیع کرنےکی ضرورت پر بھی زوردیا۔

  • مسلمانوں کی تفریق امریکاکو تقسیم کرنےکی سازش ہے، ہیلری کلنٹن

    مسلمانوں کی تفریق امریکاکو تقسیم کرنےکی سازش ہے، ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن : سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی تفریق امریکہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

    صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلنڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیانات کے بعد دنیا بھر سے قائدین کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے سول سوسائٹی دنیا کے مختلف شہروں میں ڈونلنڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈولنڈ ٹرمپ کا بیان خطرناک ہے۔

    انتخابی جلسے سے خطاب میں انکا کہناتھاکہ امریکہ میں کوئی مسلمان نہیں امریکہ میں بسنے والےصرف امریکی ہیں۔۔ہیلری کلنٹن نے مسلمانوں کوبنیادپرستی کیخلاف جنگ میں اہمیت کا حامل قراردیا۔

  • تمام مسلمانوں کو دہشت گردی کا ذمہ دارقراردیناغلط ہے، ہیلری کلنٹن

    تمام مسلمانوں کو دہشت گردی کا ذمہ دارقراردیناغلط ہے، ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن : امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے پر مسلمانوں کے دل بھی افسردہ ہیں ۔

    صرف چند لوگوں کےکرتوتوں کا تمام مسلمانوں کوذمہ دار قراردیناغلط ہے، نیوہیم شائز میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے سے متعلق کچھ بھی کہناابھی قبل از وقت ہوگا.

    تحقیقاتی ادارے فائرنگ کے اس واقعےکی تحقیقات کررہےہیں ۔ جبکہ دوسری جانب صدراوباماکاکہنا ہے کہ واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی مسلمانوں میں خوف کی فضاپائی جاتی ہے خاص کر ایسے موقع پرجب انتخابی ریلی کےدوران کچھ امیدواروں کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ہیلری کلنٹن کا مزید کہناتھا کہ کچھ افرداکےکالےکرتوتوں کی وجہ سے تمام مسلمانوں کوذمہ دارقراردیناغلط ہے۔

  • ہلیری کلنٹن کا آئندہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

    ہلیری کلنٹن کا آئندہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

    واشنگٹن : سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے آئندہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے، منتخب ہونے کی صورت میں سابقہ خاتونِ اول امریکا پہلی خاتون صدر ہونگی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ہیلری کلنٹن صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان اتوار کو کرینگی، سابق امریکی وزیر خارجہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے اپنی انتخابی مہم کا اعلان کریں گی۔

    ہیلری کلنٹن پُر امید ہیں کہ اس مرتبہ پارٹی انھیں امیدوار نامزد کرے گی، منتخب ہونے کی صورت میں سابقہ خاتونِ اول ملک کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔