Tag: him

  • اسلام حقیقی معنوں میں انسانیت کا دین ہے، برطانوی فٹبالر

    اسلام حقیقی معنوں میں انسانیت کا دین ہے، برطانوی فٹبالر

    لندن : مانچسٹر یونائیٹڈ کے معروف فٹبالر پال پوگبا نے اسلام سے کہا ہے کہ ’اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں جوہری تبدیلیاں آئیں، میراسب کچھ بدل گیا‘۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر انگلش یونائیٹڈ کے مہنگے ترین فٹ بالر اور معروف نو مسلم کھلاڑی پال پوگبا نے مشرف بہ اسلام ہونے اورراہ ہدایت اختیار کرنے پر فخر کا اظہار کیا ہے، اسلام انسانیت کا دین ہے جس نے مجھے بہترین انسان بنا دیا۔

    نو مسلم پال پوگبا کا کہنا ہے کہ بیس سال کی عمرمیں اسلام قبول کرنے کے بعد شعائر اسلام کی ادائیگی نے مجھے بہترین انسان میں تبدیل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ 26 سالہ پوگبا نے انکشاف کیا کہ اس نے زندگی میں بہت مشکل اوقات دیکھے۔ اس کا کہنا ہے کہ اپنے بعض دوستوں کے ذریعے میرا تعارف دین اسلام کے ساتھ ہوا، اسلام کے مطالعے نے مجھے ایمان کی دولت سے سرفراز کردیا۔

    برطانوی اخبار نے پال پوگبا کے تاثرات شائع کیے جس میں اس نے کہا کہ اسلام میرے لیے کُل کائنات ہے۔ اسلام نے میرا سب کچھ بدل دیا۔آج میں بہت اطمینان اور خوشی محسوس کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں شعوری طور پر کہہ سکتا ہوں کہ میری زندگی بدل گئی ہے، میرا ضمیر مطمئن اور پہلے سے زیادہ خود کو محفوظ محسوس کرتا ہوں۔

    اس کا مزید کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں جوہری تبدیلیاں آئیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں پیدائشی مسلمان نہیں تھا، اگر میری ماں ہی مسلمان ہوتیں۔ اسلام کی اصل تصویر وہ نہیں جسے دوسرے لوگ پیش کرتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے بارے میں جو باتیں ہم ذرائع ابلاغ سے سنتے ہیں وہ ایک الگ چیز ہے، جہاں تک اسلام کا تعلق ہے تو اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، اسلام ایک خوبصورت دین ہے۔

    خیال رہے کہ کھلاڑی نے گذشتہ ماہ صیام میں عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد یہ ان کا مکہ معظمہ کا پہلا سفر نہیں بلکہ مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد وہ متعدد بار سعودی عرب جا چکے ہیں۔

    بیس کے عشرے میں اسلام قبول کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پوگبا نے کہا کہ وہ شروع ہی سے شراب سے دور تھا۔

    ان کا کہنا ہے کہ میری دوست ماریا سالویز سے میرے دو بچے ہیں، یہ کوئی حیرت کی بات نہیں۔ بہت سے مسلمانوں کے دوست ہیں، میں بہت سی باتیں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں، میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک بار نماز ادا کی اور مجھے بہت مختلف لگا۔ اس کے بعد میں پانچ وقت کی نماز شروع کردی۔

    اس نے کہا کہ اسلام نے میرا دماغ کھول دیا اور مجھے بہترین انسان بنا دیا۔ اسلام فکر آخرت پر زیادہ زور دیتا ہے، اسلام حقیقی معنوں میں انسانیت کا دین ہے۔

  • برج خلیفہ پر بنائی گئی ویڈیو نے ول اسمتھ کی مقبولیت میں‌ مزید اضافہ کردیا

    برج خلیفہ پر بنائی گئی ویڈیو نے ول اسمتھ کی مقبولیت میں‌ مزید اضافہ کردیا

    دبئی : برج خلفیہ پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔

    سوشل میڈیا کا استعمال بہت عام ہوچکا ہے، کسی کو ٹویٹڑ زیادہ پسند ہے کسی کو فیس بک تو کسی کو انسٹاگرام، ہم اپنے دوستوں سے باتیں، تصاویر شیئر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اسی طرح ہالی ووڈ کی مشہور و معروف شخصیات بھی اپنے مداحوں سے رائے، تصاویر اور خبریں شیئر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بنائی گئی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

    View this post on Instagram

    Pppsshhhhkkeewww⁣ ⁣ @willsmithsbucketlist

    A post shared by Will Smith (@willsmith) on

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شوخ مزاج اسٹار ول اسمتھ دنیا کی بلند ترین عمارت پر بنائی گئی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے بعد دس ویں نمبر سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ول اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خود کو ’دبئی کا روحانی جانور‘ کہہ کر مخاطب کررہے ہیں اور عجیب و غریب آوازیں بھی نکال رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ول اسمتھ کی ویڈیو کو اب تک صرف انسٹا گرام پر 78 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔