Tag: Himachal Pradesh

  • بھارت میں مون سون بارشوں سے تباہی، 106 ہلاک

    بھارت میں مون سون بارشوں سے تباہی، 106 ہلاک

    بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں مون سون کی بارشوں نے تہلکہ مچادیا، جس کے باعث اب تک 106 افراد لقمہ بن چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ریاست ہماچل پردیش میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے جاری ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

    ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 20 جون سے 15 جولائی کے دوران ہونے والی بارشوں سے 106 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ س میں سے 62 افراد کی اموات لینڈسلائیڈنگ، سیلاب، کلاؤڈ برسٹ، ڈوبنے اور کرنٹ لگنے سے ہوئی جب کہ اسی دوران مزید 44 افراد سڑک حادثات میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔

    رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ املاک اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے وسیع نقصان پر بھی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 293 سے زیادہ پکے اور 91 کچے مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہوچکے ہیں۔

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    اس کے علاوہ تقریباً 850 ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی اور 81 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے جس میں سڑکیں، پانی کی فراہمی کا اسٹرکچر، بجلی کا بنیادی ڈھانچہ، صحت اور تعلیم کی عمارتیں شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کی جانب سے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے پیش نظر عوام سے الرٹ رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

  • بھارت میں 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس پر ہنگامہ مچ گیا

    بھارت میں 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس پر ہنگامہ مچ گیا

    نئی دہلی: بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس عائد کیے جانے پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے جمعہ کے دن ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی کہ ریاست میں 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ فی فیملی 100 روپے واٹر کنکشن کے چارجز عائد کیے جا رہے ہیں اور یہ لازمی بھی نہیں ہیں، جب کہ ٹوائلٹ ٹیکس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ریاست میں یہ افواہ پھیل گئی ہے کہ حکومت شہری علاقوں میں رہنے والوں کے مکانوں پر 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس عائد کر رہی ہے۔ حکومت نے جمعرات کے دن اعلامیہ جاری کیا تھا کہ شہریوں سے واٹر اور سیوریج بل وصول کیا جائے گا، 100 روپے کے واٹر چارجز میں 25 فی صد ٹوائلٹ ٹیکس ہوگا۔

    ڈپٹی اسپیکر مہاراشٹر سمیت 7 ارکان اسمبلی نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی (ویڈیو)

    اس اقدام پر بی جے پی نے شدید تنقید کی، اور مرکزی وزرا نے ریاست کی کانگریس حکومت کو نشانہ بنایا۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 100 روپے کے چارجز لازمی نہیں ہیں، بڑے ہوٹلوں کو اس کے دائرہ میں لایا گیا ہے۔

  • ہماچل پردیش میں تیز بارش، 71 ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیوز

    ہماچل پردیش میں تیز بارش، 71 ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیوز

    شملہ: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی مچ گئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد اکھتر ہو گئی جب کہ 13 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

    ریاست میں انفرا اسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، وزیرِ اعلیٰ ہماچل پردیش کا کہنا ہے کہ تعمیر نو میں ایک سال لگے گا۔

    سوشل میڈیا پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں شدید بارش کے بعد ریاست میں مٹی کے تودے گرنے سے پیر کے دن تک کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے، شملہ میں مندر منہدم ہو گیا۔

    ریاست کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ بادل پھٹنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

  • ہماچل پردیش میں سیلاب سے شدید تباہی، متعدد دکانیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

    ہماچل پردیش میں سیلاب سے شدید تباہی، متعدد دکانیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

    نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک ضلعے میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد دکانیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں علیٰ الصبح 3 بجے کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارشیں ہوئیں جس سے ضلع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    ہماچل کے علاقے انی میں سیلاب میں متعدد دکانیں بہہ گئیں، بے شمار گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر سیلاب کی بے شمار تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو میں ایک دکان کو اچانک منہدم ہو کر سیلابی ریلے میں بہتا دیکھا جاسکتا ہے۔

    ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب سے ایک مکان منہدم ہوا جس کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین کی موت ہوگئی۔

    اتھارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پانڈوہ، منڈی کے قریب 7 میل کی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی، جس سے نیشنل ہائی وے 21 پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی، ضلع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • بھارت: لینڈ سلائیڈنگ کی خوفناک وائرل ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے

    بھارت: لینڈ سلائیڈنگ کی خوفناک وائرل ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں 25 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 9 سیاح ہلاک ہوگئے تھے، حال ہی میں حادثے کی سامنے آنے والی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کنور کے بٹسیری میں گزشتہ 25 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پہاڑوں سے گرنے والے پتھروں سے 9 سیاح ہلاک ہوئے تھے جبکہ کچھ سیاح زخمی بھی ہوئے جن میں نوین اور شیرل اوبرائے شامل ہیں۔

    حادثے کے دوران وہ دونوں گاڑی سے نیچے گر پڑے جس کی وجہ سے ان کی جانیں بچ گئیں۔ زندہ بچنے کے بعد نوین نے اپنے موبائل فون میں اس حادثے کے منظر کو ریکارڈ کر لیا جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

    ویڈیو میں دونوں زخمی سیاح واقعے سے متعلق اور وہاں کی صورتحال کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں سیاح محفوظ ہیں اور علاج کے بعد دونوں کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔

    انتظامی افسران نے کنور آنے والے مقامی لوگوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک مقامات اور ندیوں سے فاصلہ رکھیں۔