Tag: himayat

  • آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم دفاعی حکمت عملی اپنانا ہوگی، عمران خان

    آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم دفاعی حکمت عملی اپنانا ہوگی، عمران خان

    اسلام آباد: سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کوجارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان کو ہرصورت میں آسٹریلیا کوشکست دینا ہوگی ۔

     عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پر قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ آج کے اہم ترین میچ میں یونس خان کو تیسرے نمبر پر کھیلانا چاہے جبکہ یاسر خان کوبھی موقع دیا جانا چاہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ جیت کیلئے پاکستانی ٹیم کو حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    شائقین کرکٹ کو یقین ہے کہ پاکستان کل ضرور آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالے گا۔

  • نوازشریف نےجوملک کاحال کیا وہی کرکٹ کا کردیا، عمران خان

    نوازشریف نےجوملک کاحال کیا وہی کرکٹ کا کردیا، عمران خان

    اسلام آباد: گرین شرٹس کی مایوس کن پرفارمنس پر سابق کپتان عمران خان پھٹ پڑے، قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار نواز شریف اور نجم سیٹھی کو قرار دے دیا۔

    ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو قصور وار ٹہرادیا، عمران نے نواز شریف کو باؤنسر کراتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے ملک کا جو حال کیا وہی کرکٹ کا حال ہوگیاہے ۔

    سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کی بدترین کارکردگی کا ذمہ دار سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو قرار دے دیا، عمران خان کہتے ہیں نجم سیٹھی کو غیر قانونی طور پر تعینات کرکے پی سی بی کا سربراہ بنایا گیا۔

    سابق کپتان شجرکاری مہم میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر افسردہ نظر آئے، عمران خان سے ٹیم کی ہار کے بارے میں سوال کیا تو عمران خان نے کہا کرکٹ کے متعلق بات کر کے مجھے دکھی نہ کریں۔

  • پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹارعامر خان کی فلم "پی کے” نے بھارت کے مذہبی انتہاءپسندوں پنڈتوں اور شعبدہ بازوں کو برہم کیا ہوا ہے، وہ اس فلم اور عامر خان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئےہیں اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

    لیکن دوسری طرف عامرخان کے قریبی دوست سلمان خان کے بعد اب کنگ سپراسٹار شاہ رخ خان نے بھی”پی کے”کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی کے فلم کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی گئی تھی،جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جس کو مذکورہ فلم دیکھنی ہو تو دیکھے اور نہیں دیکھنی تو نہ دیکھے۔

    فلم کے خلاف زہر اگلنے والوں کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ جب سنسر بورڈ نے فلم پاس کر دی ہے تو اس پر تنقید کرنے اور اسے دیوتاﺅں کی توہین قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین کی بے جا باتوں پر توجہ دینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ اس سے پہلے عامر خان خود بھی سوالات اٹھانے والوں کو کرارے جواب دے چکے ہیں۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے صرف بتوں، دیوتاﺅں، مندروں اور پجاریوں کا مذاق کیوں اڑایا ہے اور اسلام کو نشانہ کیوں نہیں بنایا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں خدا کے بت بنا کر ان کی پوجا نہیں کی جاتی اور اسے لوٹ مار کا ذریعہ نہیں بنایا جاتا۔

    عامر خان کے ان جوابات نے بھارتی انتہاءپسندوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ تڑپنے لگے ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 منظور

    پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 منظور

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کے اختیارات مل گئے۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سےشروع ہوا، صوبائی وزیر قانون میاں مجتبی شجاع الرحمن کی جانب سے پش کردہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 اکثرت رائے سے منظور کرلیا گیا اور ایوان کے کسی بھی رکن نے بل کی مخالفت نہیں کی ، لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کے ملازمین الیکشن کمیشن میں ڈیوٹی سرانجام دے سکیں گے، بل کی منطوری کے بعد اسپیکر پنجاب نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ کے لیے ملتوی کردیا۔

  • پنجاب اسمبلی نے فوجی عدالتوں کی حمایت کردی

    پنجاب اسمبلی نے فوجی عدالتوں کی حمایت کردی

    لاہور: ارکان پنجاب اسمبلی کی بڑی تعداد نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی، صوبائی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے غیر معمولی حالات کے باعث فوجی عدالتیں ضروری ہیں۔

    دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے جہاں حکومت پاک فوج اور سیاسی جماعتیں متحرک وہیں وہیں اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ارکان بھی اس بات پر متفق نظر آئے کہ شدت پسندوں سے نمٹنے کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

    خواجہ سلمان رفیق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عامر سلطان چیمہ رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ قاف وزیر داخلہ کرنل شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ غیر معمولی ملکی حالات اور سول عدالتوں کی سست روی کے باعث فوجی عدالتیں قائم کرنے میں کوئی حرج نہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں نوے فیصد مدارس پرامن ہیں جبکہ مولانا عبدالعزیز جیسے لوگوں کی مذمت کرنی چاہئیے۔

    کرنل شجاع خانزادہ صوبائی وزیر داخلہ دوسری جانب اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اسٹریجک کوارڈینشن اور مقامی حکومتوں کے پیش ہونے والے بل اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھیجوا دئیے گئے۔

    کاروائی مکمل ہونے پر اسپیکر نے اجلاس جمعے کی صبح نو بجے تک ملتوی کردیا۔

  • وسیم اکرم کے بعد جاوید میانداد نے بھی عمران خان کی حمایت کردی

    وسیم اکرم کے بعد جاوید میانداد نے بھی عمران خان کی حمایت کردی

    کراچی : کپتان عمران خان کی حمایت میں انیس سو بانوے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی بھی میدان میں کود پڑے۔ سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم اور لیجنڈ کرکٹرجاوید میانداد نے بھی آزادی مارچ پر عمران خان کی حمایت کی ہے۔ میدان بدل گیا لیکن شہسوار وہی رہا۔ جو جذبہ انیس سو بانوے کے عالمی کپ میں عمران خان کے اندر موجود تھا آج بھی وہی جذبہ برقرار ہے۔

    حریفوں کی وکٹیں گرانے کے لئے کپتان نے کمر کس لی ہے۔ سیاست کے میدان میں کپتان ناکام نہ ہوں اس کے لئے پرانے وقتوں کے ساتھی ایک بار پھر سے اکٹھا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان کو عالمی چیمپئین بنانے والی ٹیم میں شامل کھلاڑی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

    سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کو لیڈر قرار دیا۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے لیڈر لیڈر ہوتا ہے عمران خان ٹائیگر ہیں، آپ سلامت رہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

    ٹوئٹ لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد بھی عمران خان کے حمایتی نکلے۔ادھر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کپتان کے ساتھ ہیں۔ بائیس سال قبل تو عمران خان نے میدان مارلیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ کپتان کی موجودہ ٹیم کے کھلاڑی کس طرح کی پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔