Tag: hina altaf

  • حنا الطاف کی شادی سے متعلق مشورے کی ویڈیو وائرل

    حنا الطاف کی شادی سے متعلق مشورے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    حنا الطاف نے کئی ڈراموں میں کام کیا ہے، وہ ایک کامیاب میزبان بھی رہی ہیں اور وہ اپنی نوعمری سے ہی انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں، اداکارہ نے ساتھی اداکار آغا علی سے شادی کی تھی لیکن بات نہ بن سکی اور حال ہی میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔

    آغا علی نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ حنا الطاف سے طلاق ہوچکی ہے لیکن ہم دونوں اب بھی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    حال ہی میں اداکارہ نے شادی کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کی اور کہا کہ شادی کے معاملے میں ہرگز جلد بازی نہ کریں، شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔

    اداکارہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جب انسان کا نصیب ہوتا ہے اور صحیح شخص زندگی میں آتا ہے تو اسی وقت شادی جیسا فیصلہ کرنا چاہیے۔

    حنا الطاف نے کہا کہ جب آپ کا دل کہے کہ ہان بس یہ ہی ہے وہ شخص تو اس وقت شادی کریں، ہم نے بھی شادی کو ٹائم بم بنا لیا ہے کہ بس وقت نکل جائے گا، عمر گزر جائے گی، شادی کرلو، ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی میں جلدی نہ کریں اور جو آپ پر دباؤ ڈالے کہ شادی جلد کرو اس کو نظر انداز کریں، کہیں کہ آرام کرو اور مجھے بھی سکون لینے دو۔

    واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کووڈ کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔

  • حنا الطاف نے اپنے کیریئر کا آغاز کیسے کیا؟

    حنا الطاف نے اپنے کیریئر کا آغاز کیسے کیا؟

    معروف اداکارہ حنا الطاف کا کہنا ہے کہ انہیں کیریئر کی ابتدا میں زیادہ مشکلات نہیں اٹھانی پڑیں اور انہیں جلدی جلدی مواقع ملتے گئے۔

    معروف پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا پہلا آڈیشن 18 سال کی عمر میں وی جے کے لیے دیا تھا، اس کے بعد کئی آڈیشنز دیے۔

    حنا کا کہنا ہے کہ پھر ایک دن انہیں اچانک رات میں کال آئی کہ کیا وہ اگلی صبح پروگرام کر سکتی ہیں؟ پروگرام کی میزبان کسی وجہ سے چلی گئی تھیں اور ان کی جگہ پر فوری طور پر دوسرا شخص چاہیئے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پروگرام کرنے چلی گئیں، سب کچھ بالکل ٹھیک ہوا اور پھر وہ مستقل شو کرنے لگیں۔ اس کے بعد انہوں نے اے آر وائی کے ساتھ ایک لمبا عرصہ کام کیا۔

    حنا کا کہنا تھا کہ اداکاری کے لیے بھی انہیں اچانک ہی آڈیشن دینے کا کہا گیا اور ان کا وہ آڈیشن بہت برا ہوا تھا، اس کے باوجود ان کا انتخاب کرلیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا۔

  • حنا الطاف کی مداح ان کے نقش قدم پر چل پڑیں

    حنا الطاف کی مداح ان کے نقش قدم پر چل پڑیں

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف کی مداح ان کے نقش قدم پر چل پڑیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جسے دیکھ کر ایک بچی نے اداکارہ جیسا لباس زیب تن کرکے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

    حنا الطاف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں بچی کو دیکھا جاسکتا ہے جو بالکل انہی کے انداز میں سو رہی ہے، اور گلابی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بچی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    I will follow the path of pink 🦩bunnies 👀🦋

    A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf) on

    واضح رہے کہ اداکارہ حنا الطاف حال ہی میں معروف اداکار آغا علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اس سے قبل حنا اور آغا علی نے تصاویر پوسٹ کی تھی جس میں آغا علی نے اہلیہ کو سالگرہ پر سرپرائز دے کر حیران کردیا تھا۔

    آغا علی اور حنا الطاف نے عید کے اسپیشل پروگرام ’گڈمارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جوابات دئیے تھے۔

    پروگرام میں حنا الطاف کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ہی میں آغا علی کو جان چکی تھی کہ وہ کیسے ہیں اور مجھے لگتا تھا کہ یہ ایک ایسے شخص ہیں جن کے ساتھ میں پوری زندگی گزار سکتی ہوں۔

  • حنا الطاف کا مداحوں کے لیے مشورہ

    حنا الطاف کا مداحوں کے لیے مشورہ

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے مداحوں کو زندگی آسان بنانے کا طریقہ بتا دیا، انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی اسی طریقے پر کاربند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے، ایک مداح نے حنا سے پوچھا کہ وہ ہر وقت اتنا مثبت کیسے رہتی ہیں؟

    حنا نے جواب دیا کہ میں نے اپنے ساتھ ایک وعدہ کیا ہوا ہے کہ جو پیار اور عزت دے آپ بھی اسے پیار اور عزت لوٹائیں، اور جو نہیں دیتا تو ایسے لوگوں کے لیے میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ زندگی کا آسان ترین فارمولہ ہے ابھی سے پکڑ لیں۔

    شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حنا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پسند سے اور محبت کی شادی کی ہے، ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ شادی کے بعد نہایت خوش اور پرسکون ہیں اور اس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔

    خیال رہے کہ حنا الطاف نے کچھ عرصے قبل لاک ڈاؤن کے دوران اداکار آغا علی سے شادی کرلی تھی، شادی نہایت سادگی سے انجام پائی جس میں دونوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

  • حنا الطاف کی شوہر کے لیے محبت بھری اور جذباتی تحریر

    حنا الطاف کی شوہر کے لیے محبت بھری اور جذباتی تحریر

    کراچی: معروف اداکارہ حنا الطاف نے اپنی شادی کے ایک ماہ بعد شوہر آغا علی کے لیے ایک محبت بھری اور جذباتی تحریر لکھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر حنا الطاف نے اپنے شوہر سے متعلق ایک جذباتی تحریر لکھی۔ حنا نے لکھا کہ ایک ماہ ہوگیا ہے اور تمہارے ساتھ وقت پر لگا کر اڑ گیا، تم میری زندگی میں کیا جانے والا بہترین فیصلہ ہو۔

    انہوں نے لکھا کہ تمہارا اعتبار، تمہارا یقین، محبت اور کام کے وقت تمہارا دیا ہوا حوصلہ، تم ہمیشہ مجھے سنتے ہو، حتیٰ کہ میں جب تھکی ہوئی ہوں تو تم میرے لیے کھانا بھی بناتے ہو، اور اس سب کے لیے شکریہ۔

    حنا الطاف اور آغا علی گزشتہ ماہ نہایت سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تقریب میں صرف دونوں کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔

    انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو شادی کی اطلاع دیتے ہوئے حنا نے لکھا تھا کہ ابتدا میں ایک دوسرے سے نفرت کے بعد ہم دوست بنے، اور اب زندگی بھر کے ساتھی بن گئے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں علی سے زیادہ وفادار اور خیال رکھنے والا انسان نہیں دیکھا۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے تعلق خوشی، ہنسی، ایمانداری اور بھروسے کا ہے۔

  • حنا الطاف اور آغا علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    حنا الطاف اور آغا علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    کراچی: معروف ٹی وی فنکار حنا الطاف اور آغا علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، سادہ سی تقریب میں صرف دونوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حنا الطاف نے اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس کی اطلاع دی۔

    حنا نے لکھا کہ ابتدا میں ایک دوسرے سے نفرت کے بعد ہم دوست بنے، اور اب زندگی بھر کے ساتھی بن گئے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں علی سے زیادہ وفادار اور خیال رکھنے والا انسان نہیں دیکھا۔

    انہوں نے لکھا کہ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے تعلق خوشی، ہنسی، ایمانداری اور بھروسے کا ہے۔

    دوسری جانب آغا علی نے بھی لکھا کہ ہم نے کچھ سال قبل ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی اور اس وقت ہم ایک دوسرے سے نفرت کرتے تھے۔

    انہوں نے لکھا کہ اس کے بعد کئی سال بعد ہم دوبارہ ملے اور دوست بن گئے اور اس کے بعد اب ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ بن گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A few years ago we hosted a Tv show together and we hated each other , later met a couple of years ago again , and we became friends, then became best friends and last 11 months have been crazy! Movies, Street Fighter, Endless talks and You became a part of my life like no one has .. I loved every second I spent with you .. and then the Lockdown happened … I missed you like a part of me was missing!!! I realised and was sure that I want to spend the rest of my life you … and here we go! Like I always wanted ( neither we had a choice ) we Alhumdulliah on Jumma Tul Widaa 22nd May, 2020 , With just a bunch of our dear ones ( neither we had a choice ) got Nikkah-fied! Dua main yaad rakhna 🙌🏻 @hinaaltaf I Officially Love you ♥️ #AaghaAli #HinaAltaf #JustMarried

    A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial) on

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اور مداحوں نے دونوں کی نئی زندگی کے آغاز پر انہیں ڈھیروں مبارکباد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • اداکارہ حنا الطاف کا ریمپ واک کے دوران نیا انداز، مداح ہنسنے پر مجبور

    اداکارہ حنا الطاف کا ریمپ واک کے دوران نیا انداز، مداح ہنسنے پر مجبور

    کراچی: پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کے ریمپ پر جلوے بکھیرنے کے انداز نے پرستاروں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف کے فیشن شو کے دوران ریمپ پر جلوے بکھیرنے کے انداز نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    اداکارہ حنا الطاف نے فیشن شو کے دوران شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ طویل کافتان اسٹائل والا لباس زیب تن کیے انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ ڈیزائنر کو کھینچتے، گرتے سنبھلتے ریمپ پر واک کررہی ہیں۔

    فیشن شو میں ناصرف شو اسٹاپر حنا الطاف گرتے سنبھلتی دکھائی دیں بلکہ ڈیزائنرز بھی ریمپ پر لڑکھڑاتے نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    The best way to walk on the ramp is to dance 💃 #HinaAltaf #Zellbury #FPWF19

    A post shared by Behtareen.pk (@behtareenpk) on

    مزید پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان ریمپ پر واک کے دوران گرتے گرتے بچ گئیں

    واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے عروسی کلیکشن کے لیے بطور شو اسٹاپر ریمپ پر واک کی تھی، اس دوران ان کا دلہن کے لباس کے ساتھ جاگرز جوتوں کا انتخاب نے سب کو حیران کردیا تھا۔

    شنیرا اکرم نے آخر میں جب ڈیزائنر کے ساتھ واک کی تو وہ اونچی ہیلز کے باعث اپنے آپ کو سنبھال نہ سکیں اور گر گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس فیشن شو کے آخری روز نامور پاکستانی ڈیزائنر کے سولو شو میں ریمپ پر مہوش حیات کے بجائے ننھا ماڈل خضر اپنے منفرد معصوم انداز کی بدولت مرکز نگاہ بنا تھا۔

    خیال رہے کہ فیشن شو کے پہلے روز ماڈل و اداکارہ عائزہ خان ریمپ پر واک کے دوران گرتے گرتے بچ گئی تھیں، مداحوں نے عائزہ کے پیچھے چلنے والے منیب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔