Tag: Hina Khawaja Bayat

  • ’دو طرح کے لوگوں سے شادی نہیں ہوسکتی‘

    ’دو طرح کے لوگوں سے شادی نہیں ہوسکتی‘

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنے زندگی کے اہم پہلوؤں کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    نجی چینل کے مارننگ شو میں اداکارہ حنا خواجہ بیات نے میزبان کے سوال پر بتایا کہ میں ان لڑکیوں میں سے تھی، جس کے لڑکے بھی بہت دوست تھے، مگر کسی کی مجال نہیں تھی کہ کوئی مجھ سے اُلٹی سیدھی بات کرسکے۔

    سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے سوچ رکھا تھا میں اس چیز پر کبھی کمپرومائز نہیں کروں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ان دو عادتوں کے حامل شخص سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی، ایک وہ شخص جو سگریٹ پیتا ہو، کیونکہ مجھے سگریٹ سے بہت زیادہ الرجی ہے، دوسرا شراب پینے والے شخص سے۔

    اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نے اردو زبان سے ناواقفیت پر فخر اور برطانوی اور امریکی لہجہ اپنانے والوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو سے واقفیت ضروری ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی۔

    انہوں نے ایسے پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو اپنی زبان اردو سے واقف نہیں ہیں اور اس بات پر فخر بھی کرتے ہیں، حنا خواجہ نے لکھا کہ ’آپ کوئی بھی لب و لہجہ اپنالیں چاہے برطانوی یا امریکی وہ نقلی ہی دکھائی دے گا، ہر ایک کو اپنی گرومنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘

    حنا خواجہ کا کہنا تھا کہ پہلے اپنی قواعد پر کام کریں، پھر نئے الفاظ کا ذخیرہ جمع کریں اور لب و لہجہ اپنائیں۔‘

    حنا خواجہ بیات کے ساتھ دھوکا ہوگیا؟

    اداکارہ نے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ باآسانی لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں، آپ جب اپنی زبان اور ثقافت کو چھوڑ دیں گے تو آپ اپنی شناخت خود کھودیں گے، غیروں کی زبان سیکھنے سے پہلے اپنی زبان سے واقفیت ضروری ہے۔

  • میں نے محبت کرنا راجر سے سیکھا، حنا خواجہ

    میں نے محبت کرنا راجر سے سیکھا، حنا خواجہ

    کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات اپنے مرحوم شوہر کا تذکرہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے محبت کرنا راجر سے سیکھا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ٹیلی وژن ڈراموں کی معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات نے شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

    میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مرحوم شوہر روجر بیات داؤد کے ساتھ گزارے ہوئے دنوں کی یادیں بیان کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے راجر سے محبت کرنا سیکھا، کیونکہ میرے شوہر بہت اچھے اخلاق کے مالک تھے اپنوں کے ساتھ ساتھ غیر لوگ بھی ان کی بہت عزت اور تعریف کیا کرتے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہمارے درمیان بے حد محبت تھی، اور ہم آپس میں لڑتے بھی بہت تھے، میاں بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ ہم بہت اچھے دوست بھی تھے، میں آج بھی ان کی کمی شدت سے محسوس کرتی ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے میاں کا دل بہت بڑا اور نیک تھا وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے، ان کا اللہ پر ایمان بہت مضبوط تھا۔ میری ان سے چھوٹی موٹی باتوں پر اکثر وقت لڑائی ہوتی رہتی مگر دونوں ایک دوسرے کی دل سے بہت عزت کرتے تھے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر روجر بیات داؤد کا رواں سال جنوری میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔

    اداکارہ اکثر اپنے شوہر کے ساتھ گزارے ہوئے30سال کے خوشگوار لمحات کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے شیئر کرتی رہتی ہیں۔