Tag: hindi medium

  • کینسر کو شکست دے کر عرفان خان مکمل صحت یاب، جلد ایکشن میں نظر آئیں گے

    کینسر کو شکست دے کر عرفان خان مکمل صحت یاب، جلد ایکشن میں نظر آئیں گے

    لندن: کینسر کے موذی مرض کو شکست دینے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان آئندہ ماہ دیوالی کے بعد دوبارہ شوبز مصروفیات کا آغاز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار کو رواں برس نیورواینڈو کرائن ٹیومر (کینسر) کی تشخیص ہوئی تھیں جس کے بعد وہ علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے۔

    عرفان خان نے دورانِ علاج ہمت نہیں ہاری، اُن کی 6 کیمو تھراپی اگست میں مکمل ہوگئیں تھیں جس کے بعد وہ کافی کمزور بھی ہوگئے تھے۔ ڈاکٹرز نے اگست میں نوید سنائی تھی کہ عرفان خان نے کینسر کے خلاف جنگ جیت لی مگر اُن کے روبہ صحت ہونا باقی تھا۔

    حالیہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز نے اداکار کا ٹیسٹ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ عرفان خان نے کینسر کو مکمل طور پر شکست دے دی اور اب وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عرفان خان نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی، ڈاکٹرز

    اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرفان خان آئندہ ماہ سے شوبز کی مصروفیات کا آغاز کریں گے اور وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں باقاعدہ حصہ لیں گے۔

    ایک اور اطلاع کے مطابق اداکار کی صحت بہتر ہوگئی جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی اس لیے وہ لندن سے 2 روز کے اندر واپس بھارت منتقل ہوجائیں گے۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان خان کی صحت نہ صرف بہتر ہورہی ہے بلکہ وہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے سے اپنی فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی کریں گے۔

    قبل ازیں چار اگست کو عرفان خان کی چوتھی کیمو تھراپی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنی زندگی سے کافی مایوس نظر آئے تھے ، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ لوگوں کو بتاؤں میں چند ماہ میں دنیا چھوڑ سکتا ہوں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کینسر سے لڑنے والے اداکارعرفان خان کس حال میں ہیں؟ تصویر سامنے آگئی

    واضح رہے کہ زندگی کی جنگ لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے  خوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نہیں اتنی جلدی سفر ختم نہیں ہوسکتا۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان نے 16 مارچ کو مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ اُن کو نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ( دماغ کے کینسر) کی تشخیص ہوئی تھی۔

    شعبہ طب سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ کیمرتھراپی کینسر سے نجات کا طریقہ علاج ہے، چھ مراحل سے گزرنے کے بعد مریض کے 70 سے 80 فیصد طبیعت ٹھیک ہونے کی امید ہوتی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: ’ہندی میڈیم‘ سارہ علی عرفان خان کی بیٹی بنیں گی

    یہ بھی یاد رہے کہ ہندی میڈیم گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کاروبار نہ کرسکی البتہ فلم فیئر ایوارڈ میں اسے بہتر فلم اور عرفان خان کو اسی فلم کیوجہ سے بہتر اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

    ہندی میڈیم کے سیکوئل میں عرفان خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے کے لیے سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ خان کو منتخب کیا گیا جبکہ مرکزی کردار کے لیے ابھی تک کسی اداکارہ کا حتمی نام سامنے نہیں آیا۔

  • ’ہندی میڈیم‘ سارہ علی عرفان خان کی بیٹی بنیں گی

    ’ہندی میڈیم‘ سارہ علی عرفان خان کی بیٹی بنیں گی

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، ہدایت کار کی جانب سے ابھی تک مرکزی کردار کے لیے کسی اداکارہ کو منتخب نہیں کیا گیا تاہم سیف علی خان کی صاحبزادی عرفان خان کی بیٹی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس ریلیز ہونے والی ’ہندی میڈیم‘ میں پاکستانی اداکارہ صبر قمر اور عرفان خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے تھے، فلم نے باکس آفس پر تو کوئی خاطر خواہ کاروبار نہیں کیا البتہ فلم فیئر ایوارڈ میں اسے بہترین فلم قرار دیا گیا جبکہ عرفان خان نے سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی اسی کی وجہ سے حاصل کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندی میڈیم کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں جس کے لیے ابھی تک کسی اداکارہ کے نام کا حتمی اعلان تو نہیں کیا گیا البتہ عرفان خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے کے لیے سارہ خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی تردید

    ڈائریکٹر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار فلم میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی جیسے کہ عرفان خان کی بیٹی کو اب 5 کے بجائے 14 سے 18 سال کا دکھایا جائے گا جو نرسری کے بجائے ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرے گی۔

    بالی ووڈ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اور اُن کے ساتھ موجود ٹیم نے لڑکی کا کردار ادا کرنے کے لیے سارہ علی خان کو موزؤں قرار دیا ہے جس کے بعد اُن کی امیدیں کافی حد تک روشن ہوگئیں تاہم مرکزی اداکارہ کے لیے چار ناموں پر غور جاری ہے۔

    ہندی میڈیم کے سیکوئل میں بھی عرفان خان دہلی کے امیر کاروباری شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے تاہم پہلے پارٹ میں اُن کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ کو مرکزی کردار ملنے کے امکانات تقریبا ختم ہی ہوچکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فلم فیئر ایوارڈز: صبا قمر کی فلم کے چرچے

    فلم ڈائریکٹر نے صبا خان یا کسی اور اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کو بھی کام کرنے کا موقع دیا جائے گا اُس کا نام سامنے آجائے گا۔

    واضح رہے کہ سارہ علی خان آج کل اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ ہندی میڈیم کے سیکوئل میں سارہ کی والدہ امریتا سنگھ ایک بار پھر اسکول کی پرنسپل کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی تردید

    صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی تردید

    بالی ووڈ ہٹ فلم ہندی میڈیم کی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اس بات کی تردید کردی ہے کہ کہ وہ فلم کے سیکوئل کا حصہ ہوں گی۔

    کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ہندی میڈیم میں مرکزی کردار صبا قمر اور عرفان خان نے ادا کیا تھا۔ فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بچی کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

    چند روز قبل فلم کا دوسرا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور افواہیں تھیں کہ صبا قمر سیکوئل کا بھی حصہ ہوں گی۔

    تاہم صبا قمر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر تاحال پابندی عائد ہے لہٰذا وہ مزید کسی بالی ووڈ فلم کا حصہ نہیں بنیں گی۔

    فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار عرفان خان ہی ادا کریں تاہم ان کے مدمقابل کون سی اداکارہ لیا جائے گا، اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ فلم نے باکس آفس پر نہ صرف اچھا بزنس کیا، بلکہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ 63 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں صبا قمر کو بہترین اداکارہ کے لیے بھی نامزد کیا گیا، تاہم وہ خود تو یہ ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں، البتہ عرفان خان بہترین اداکار اور فلم نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صبا قمر بالی وڈ کی ضرورت بن گئیں، ہندی میڈیم کے سیکوئیل میں‌ بھی کاسٹ

    صبا قمر بالی وڈ کی ضرورت بن گئیں، ہندی میڈیم کے سیکوئیل میں‌ بھی کاسٹ

    ممبئی: باصلاحیت پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی وڈ کی ضرورت بن گئیں، اب وہ ہندی میڈیم کے سیکوئیل میں‌ بھی نظر آئیں‌ گے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کو ملنے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے اب اس کا سیکوئیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فلم میں بھی صبا قمر ہی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔

    فلم کے سیکوئیل کے حوالے سے ہدایت کار دینیش ویجان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلم کے دوسرے پارٹ کی کہانی مکمل ہوچکی ہے، جس پرگذشتہ سال مئی یا جون میں کام شروع کیا گیا تھا، جس کی تکمیل میں سات مہینے لگے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ‘‘ہندی میڈیم‘‘ کی کامیابی کو مددنظر رکھتے ہوئے ہم نے فلم کے دوسرے پارٹ کی  تیاری شروع کی، فلم کی کاسٹ جلد فائنل کر لی جائے گی اور ہم اس حوالے سے بہت پرامید ہیں۔

    خیال رہے  پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے فلم میں بھارتی ادکار عرفان خان کی بیوی کا کردار نبھایا تھا اور اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم سے فلم کی کہانی ایک ایسے گھرانے کے گرد گھومتی تھی،  جو کم وسائل کے باوجود اپنی بچی کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا خواہش مند ہے۔خود کو منوا لیا۔

    فلم فیئر ایوارڈز: صبا قمر کی فلم کے چرچے

    یاد رہے کہ فلم نے بکس آفس پر نہ صرف اچھا بزنس کیا، بلکہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ 63 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں فلم اور صبا قمر کا چرچا سنائی دیا۔ فلم میں مرکزی کرادار نبھانے والے عرفان خان  بہترین اداکار ایوارڈ کے حق دار ٹھہرے اور فلم نے اور بہترین فلم ایوارڈ  کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اب دونوں اداکار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلم فیئر ایوارڈز: صبا قمر کی فلم کے چرچے

    فلم فیئر ایوارڈز: صبا قمر کی فلم کے چرچے

    ممبئی: بالی ووڈ کے 63ویں فلم فیئر ایوارڈ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی کامیاب اداکاری کے جھنڈے لہرا دیے، اُن کی فلم ہندی میڈیم کو سال 2017 کی بہترین فلم قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی میں 63ویں فلم فیئر ایوارڈ کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف شوبز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

    دیکھیں: صبا قمر کی بالی وڈ فلم کے سیٹ کی تصاویر

    تقریب میں کنگ خان، اکشے کمار، عالیہ بھٹ، کرن جوہر، مادھوری ڈکشٹ، جیا بچن، ودیا بالن سمیت دیگر نامور اداکاروں نے شرکت کی، بھارتی اداکاروں کی شاندار پرفارمنس سے شرکا خوب لطف اندوز ہوئے۔

    The award for Best Film (Popular) goes to #HindiMedium. #JioFilmfareAwards

    A post shared by Filmfare (@filmfare) on

    گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلمز کو ایوارڈز کی نامزدگی کے لیے منتخب کیا گیا جس کے مطابق ودیا بالن بہترین اداکارہ جبکہ عرفان خان بہترین اداکار قرار دیے گئے۔

    عامر خان کی سیکریٹ سپر اسٹار زائرہ وسیم کو کریٹک چوائس اداکارہ جبکہ راج کمار معاون کردار ادا کرنے پر ایوارڈ کے حق دار قرار پائے، میوزک کمپوزر اور گلوکار بپی لہری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    مزید پڑھیں: صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم کا ٹریلر جاری

    پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی فلم ‘ہندی میڈیم‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا، اس فلم کی کہانی ایک ایسے گھرانے پر بنائی گئی تھی جو کم وسائل کے باوجود اپنی بچی کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا خواہش مند ہوتا ہے۔

    تصویری جھلکیاں

    @madhuridixitnene and #SriramNene define #CoupleGoals at #JioFilmfareAwards

    A post shared by Filmfare (@filmfare) on

    @madhuridixitnene and #SriramNene define #CoupleGoals at #JioFilmfareAwards

    A post shared by Filmfare (@filmfare) on

    #BappiLahri has something special to say at the 63rd #JioFilmfareAwards.

    A post shared by Filmfare (@filmfare) on


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔