Tag: hindu extremist

  • بھارت : مسلمان نوجوان کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد

    بھارت : مسلمان نوجوان کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد

    بلند شہر : بھارت میں مودی سرکار کی سرپرستی میں نہتے اور بے گناہ مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، انتہاپسند ہندو مسلمانوں پر تشدد اور ان کی تذلیل کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

    بھارتی ریاست یوپی کے ضلع بلند شہر میں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ہندو انتہا پسندوں نے ساحل نامی مسلمان نوجوان کو درخت سے باندھ دیا۔

    ہندو انتہا پسندوں نے ساحل کا سرمونڈ دیا اور اسے جے شری رام کا نعرہ لگانے پرمجبور کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ مودی کا ہندوستان مسلمانوں اوراقلیتوں کے لئےانتہائی غیر محفوظ ہو چکا ہے مودی کے ہندوستان میں ایسے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا بھی رہنا محال ہو چکا ہے۔

  • لکھنؤ میں کشمیریوں پر تشدد، بھارتی صحافی نے انتہا پسندوں کو غدار قرار دے دیا

    لکھنؤ میں کشمیریوں پر تشدد، بھارتی صحافی نے انتہا پسندوں کو غدار قرار دے دیا

    نئی دہلی: بھارتی خاتون صحافی برکھا دت نے مسلمانوں اور کشمیریوں پر ظالم کرنے والے انتہاء پسندوں کو غدار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ہندو انتہاء پسند تنظیم کے کارندوں نے لکھنؤ میں مسلمانوں پر تشدد کیا۔

    فٹ پاتھ پر بیٹھے خشک میوہ جات فروخت کرنے والے مسلمانوں نے انتہاء پسند رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ صرف کاروبار کی غرض سے یہاں بیٹھے ہیں مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون صحافی برکھا دت نے ویڈیو دیکھ کر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’بھارت میں مسلمانوں پر مسلسل ظلم ہورہا ہے، کشمیری یا مسلمان کو دیکھتے ہی انتہاء پسند اُسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیتے ہیں‘۔

    ویڈیو دیکھیں: بھارت، ہندو انتہا پسندوں کا غریب کشمیری نوجوانوں پر تشدد

    انہوں نے بھارتی انتہاپسندوں کو غدار قرار دیا اور لکھنو میں دو کشمیری مسلمانوں پر تشدد کی مذمت کی۔ برکھا دت کا کہنا تھا کہ  اگر ایسی حرکت قوم پرستی لگتی ہے تو آپ غدار ہیں، جب آپ تشدد کو ہوا دیں گے تو کسی سے اچھے جواب کی امید نہ رکھیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے افسوسناک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی حکومت کا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لکھنؤ میں میوہ فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر ہندوانتہا پسندوں نے حملے کیا اور انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران سڑک پر موجود افراد خاموش تماشائی بنے رہے جبکہ ایک نوجوان نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی اور عالمی میڈیا نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

    انتہاپسندوں نے محنت کش کشمیریوں پر لاٹھیاں برسائیں اور بری طرح گھسیٹا اور سرعام تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیری ہیں اس لیے ان کے ساتھ ایسا برتاؤ ہورہا ہے۔

  • وقت آگیا ہے کہ بھارت سے مسلمانوں کو نکالا جائے ، سادھوی پراچی

    وقت آگیا ہے کہ بھارت سے مسلمانوں کو نکالا جائے ، سادھوی پراچی

    نئی دہلی : بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی رہنما سادھوی پراچی نے ایک بار پھر مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے جبکہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور عامرخان کو پاکستان کا حمایتی قرار دے ڈالا ہے۔

    ہندو انتہا پسندوں کے لئے پاکستان اور مسلمانوں کا وجود ناقابل برداشت ہوگیا ہے، ہرزہ سرائی کی تمام حدیں پار کردی ہے، روڑکی شہر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت سے مسلمانوں کو نکالا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے کانگریس جیسی جماعت سے بھارت کا پیچھا چھڑانے کا مقصد اور مشن حاصل کرلیا، اب مسلمانوں سے جان چھڑانی ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان دشمنی میں اندھی انتہاپسند خاتون رہنما سادھوی پراچی نے اپنے ہی ملک کے مشہور اداکاروں شاہ رخ خان اور عامرخان کو بھی نہیں بخشا اور انہیں پاکستان کا حمایتی قرار دے ڈالا اور کہا کہ یہ وہ اداکار ہیں جو کھاتے ہندوستان میں اور گاتے پاکستان کی ہیں، دو فلم فلاپ ہوتے ہی شاہ رخ کو ہندوؤں کی یاد آنے لگی ہے۔ ایسا ہی عامر خان کی آنے والی فلم کے ساتھ ہونا چاہئے۔

    سادھوی پراچی نے انتہا پسند ہندوؤں کو اکساتے ہوئے کہا کہ ان کو ان کی اوقات یاد دلا دو۔

  • بھارتی انتہاپسندوں نے شاہ رخ، عامر اور دلیپ کمار کو آستین کاسانپ قراردے دیا

    بھارتی انتہاپسندوں نے شاہ رخ، عامر اور دلیپ کمار کو آستین کاسانپ قراردے دیا

    ممبئی: بھارتی انتہاپسندوں نے دلیپ کمار کو بھی نہیں بخشا،شاہ رخ خان اور عامر کے بعد دلیپ کمار کو بھی آستین کاسانپ قراردے دیا۔

    بھارتی وزیررام داس کدم نےمسلمان فنکاروں کو ناشکرے اورآستین کاسانپ قراردیا رام داس نے شاہ رخ،عامرخان کے ساتھ لیجنڈری اداکار دلیپ کمارکی بھی بے عزتی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ،عامرخان اوردلیپ کمار تینوں ناشکرے اورآستین کے سانپ ہیں۔

    بھارتی وزیر رام داس نے کہا کہ عامرخان کو پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو وہیں چلے جائیں۔

  • شاہ رخ خان نے انتہا پسندوں کو شٹ اپ کال دے دی

    شاہ رخ خان نے انتہا پسندوں کو شٹ اپ کال دے دی

    ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انتہا پسندوں کو شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں.

    عدم برداشت کے خلاف بولنے پر انتہا پسند ہندوتنظیم بی جے پی نے بالی وڈ کے میگا اسٹارشاہ رخ خان کو بھی نہیں بخشا اور انہیں پاکستانی ایجنٹ اور ملک دشمن قرار دے دیا اور کہا کہ شاہ رخ رہتے تو بھارت میں ہیں لیکن دل پاکستان کے ساتھ ہے.

    شاہ رخ خان نے انتہا پسندوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، کوئی انہیں بھارت سے نکال نہیں سکتا۔

    دنیا بھرمیں بھارت کا نام روشن کرنے والے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ سچ بات کہنے پر گالیاں پڑتی ہیں، نام ، پتا مل جائے تو گالیاں دینے والوں کو ان کے گھرمیں گھس کرجواب دوں۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے بھارت میں عدم برداشت کی مخالفت اوراقلیتوں سے نارروا سلوک پرسرکاری ایوارڈز واپس کرنے والے رائٹرز،اداکاروں اورسائنسدانوں کی حمایت کی تھی.