Tag: hindu extremist protest

  • شاہ رخ خان کی فلم دل والے ریلیز، انتہا پسندوں کا کئی سینماؤں پر دھاوا

    شاہ رخ خان کی فلم دل والے ریلیز، انتہا پسندوں کا کئی سینماؤں پر دھاوا

    ممبئی : بھارتی انتہا پسند شاہ رخ خان کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے، شاہ رخ خان کی نئی فلم دل والے کے خلاف سینما گھروں پر چڑھائی کردی اور پوسٹرز پھاڑ ڈالے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ کی نئی فلم “دل والے” کی ریلیزکے موقع پر ہندو انتہا پسندوں نے نہ صرف سینما گھروں پر حملے کئے بلکہ فلم کو چلنے سے روک دیا اور پوسٹر پھاڑ کر نذر آتش کردئے۔

    دوسری جانب انتہا پسندوں ہندوں نے دھمکی دی ہے کہ شاہ رخ خان کی کوئی فلم بھارت میں ریلیز ہونے نہیں دیں گے اور ان کی ریلیز ہونے والی فلم ” دل والے” کے خلاف بھرپور احتجاج جاری رہے گا اور اسکی نمائش کو روکا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے کچھ عرصہ پہلے بیان دیا تھا کہ بھارت میں انتہاپسندی اورعدم برداشت بڑھتی جارہی ہے، جس کے بعد انکو بڑی تنقید کا سامنا ہے اور انتہاپسندوں نے کنگ خان کے گھر پر بھی چڑھائی کردی تھی جبکہ حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے انہیں پاکستان کا ایجنٹ قراردیا تھا۔

  • ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش سرکاری طورپرمنانے کے خلاف انتہاپسندوں کی ہنگامہ آرائی

    ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش سرکاری طورپرمنانے کے خلاف انتہاپسندوں کی ہنگامہ آرائی

    کرناٹک:‌ بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش سرکاری طور پر منانے کے خلاف انتہاپسندوں کی ہنگامہ آرائی تیسرے روز بھی جاری ہے.

    بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے پر شدت پسند ہندو آگ بگولا ہوگئے، انہوں نے تین روز سے ریاست میں آگ لگا رکھی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں انتہا پسند تنظیموں کے کارکنوں نے زبردستی دکانیں بند کرادیں اور سڑکوں پر ٹائر جلا کرٹریفک معطل کردی۔

    ہنگامہ آرائی کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا، انتہاپسندوں نے ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش سرکاری طور پر منانے پر وزیراعلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایک ڈرامہ نگار کو بینگلور ائرپورٹ کا نام ٹیپو سلطان سے منسوب کرانے کی صرف تجویز دینے پر قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔

    تین روز قبل ٹیپوسلطان کی سالگرہ کی تقریب میں وزیراعلی کرناٹک نے شرکت کی تھی، وزیراعلی کا کہنا ہے ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منانے پراحتجاج بلاجواز ہے.

  • ٹیپوسلطان کی سالگرہ، ہندوانتہا پسند زہر اگلنے لگے

    ٹیپوسلطان کی سالگرہ، ہندوانتہا پسند زہر اگلنے لگے

    کرناٹک: بھارت میں انتہاپسندوں نے اقلیتوں خصوصاًمسلمانوں کی زندگی تو مشکل کی ہی ہے، دنیا سے جانے والوں کوبھی نہیں بخشا، کرناٹک میں سرکاری سطح پرٹیپوسلطان کی سالگرہ کیخلاف انتہاپسندوں نے احتجاج اورہنگامہ آرائی کی۔

    دوسو سول گزرنے کے بعد بھی شیر میسور،ٹیپو سلطان کا نام لیتے ہی ہندو شدت پسند آگ بگولا ہوجاتے ہیں، بھارتی ریاست کرناٹک مِیں ٹیپو سلطان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سرکاری سطح پر سالگرہ منانے اعلان کیا گیا تو ہندوانتہا پسند زہر اگلنے لگے۔

    انتہا پسندوں نے انگریزوں کے خلاف بہادری سے سینہ سپر ہونے والے ٹیپوسلطان کو غدارقرار دے دیا اور سڑکوں پرنکل آئے ، زبردستی کاروبار اور معمول کی زندگی معطل کرنے کی کوشش بھی کی۔

    دوسری جانب ٹیپو کی نفرت میں ایک ہونے والے آپس میں الجھ پڑے اورایک دوسرے کی لاتوں گھونسوں ڈنڈوں سے خاطرکر ڈالی، ہنگامہ آرائی میں دوافراد ہلاک ہوئے۔بنگلورو میں ٹیپوسلطان کی سالگرہ کی تقریب منائی گئی، جس میں وزیرِاعلی کرناٹک نے شرکت کی.